☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره القراءة خلف الإمام
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← من كره القراءة خلف الإمام
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 27
Page 1 of 2
Hadith No.: 3797 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، ابْنِ أُكَيْمَةَ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أُكَيْمَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً نَظُنُّ أَنَّهَا الصُّبْحُ فَلَمَّا قَضَاهَا، قَالَ: " هَلْ قَرَأَ مِنْكُمْ أَحَدٌ؟" قَالَ: رَجُلٌ أَنَا، قَالَ:" إِنِّي أَقُولُ مَا لِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھائی۔ غالباً وہ فجر کی نماز تھی۔ جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو آپ نے فرمایا کہ کیا تم میں سے کسی نے قراءت کی ہے؟ ایک آدمی نے کہا کہ میں نے قراءت کی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ میں بھی سوچ رہا تھا کہ قرآن میں مجھ سے کون جھگڑ رہا ہے؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3815، ترقيم محمد عوامة 3797)
Hadith No.: 3798 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ: " هَلْ قَرَأَ أَحَدٌ مِنْكُمْ" بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى"؟ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا، فَقَالَ:" قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ کیا کسی نے سورة الاعلیٰ کی تلاوت کی ہے۔ ایک آدمی نے کہا کہ میں نے کی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ کوئی مجھ سے جھگڑ رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3816، ترقيم محمد عوامة 3798)
Hadith No.: 3799 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ ، يُونُسَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا نَقْرَأُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" خَلَّطْتُمْ عَلَيَّ الْقُرْآنَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے قراءت کرتے تھے تو آپ نے ہمیں یہ کہہ کر منع فرمادیا کہ تم میرے اوپر قرآن کو خلط ملط کردیتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3817، ترقيم محمد عوامة 3799)
Hadith No.: 3800 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَرِيكٌ ، وَجَرِيرٌ ، مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، وَجَرِيرٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کا امام ہو تو امام کی قراءت اس کی قراءت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3818، ترقيم محمد عوامة 3800)
Hadith No.: 3801 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: أَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ :" إِنَّ فِي الصَّلَاةِ شُغْلا وَسَيَكْفِيكَ ذَاكَ الْإِمَامُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ کیا میں امام کے پیچھے قراءت کرسکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز میں ایک مصروفیت ہے اور اس کا مصروفیت کا ذمہ امام نے لے رکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3819، ترقيم محمد عوامة 3801)
Hadith No.: 3802 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الْإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس نے امام کے پیچھے قراءت کی اس نے فطرت سے بغاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3820، ترقيم محمد عوامة 3802)
Hadith No.: 3803 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي نَجَادٍ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ: " وَدِدْتُ أَنَّ الَّذِي يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي فِيهِ جَمْرَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ امام کے پیچھے قراءت کرنے والے کے منہ میں انگارا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3821، ترقيم محمد عوامة 3803)
Hadith No.: 3804 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ ، يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: " لَا قِرَاءَةَ خَلْفَ الْإِمَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے قراءت نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3822، ترقيم محمد عوامة 3804)
Hadith No.: 3805 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، وَأَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَا: قَالَ ابْنُ عُمَرَ : " تَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الْإِمَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ امام کی قراءت تمہارے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3823، ترقيم محمد عوامة 3805)
Hadith No.: 3806 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، وَابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ الْأَسْوَدُ: " لَأَنْ أَعَضَّ عَلَى جَمْرَةٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَقْرَأَ خَلْفَ الْإِمَامِ أَعْلَمُ أَنَّهُ يَقْرَأُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ جس امام کے بارے میں مجھے علم ہے کہ وہ قراءت کررہا ہے اس کے پیچھے قراءت کرنے سے زیادہ بہتر میں یہ سمجھتا ہوں کہ اپنے منہ میں انگارا رکھ لوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3824، ترقيم محمد عوامة 3806)
Hadith No.: 3807 Musannaf Ibn Abi Shaibah
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " لَا تقْرَأْ خَلْفَ الْإِمَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے قراءت نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3825، ترقيم محمد عوامة 3807)
Hadith No.: 3808 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: " لَا تَقْرَأْ خَلْفَ الْإِمَامِ إِنْ جَهَرَ وَلَا إِنْ خَافَتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ امام خواہ اونچی آواز سے قراءت کررہا ہو یا آہستہ آواز سے، اس کے پیچھے قراءت نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3826، ترقيم محمد عوامة 3808)
Hadith No.: 3809 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: " مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الْإِمَامِ فَلَا صَلَاةَ لَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ جس نے امام کے پیچھے قراءت کی اس کی نماز نہ ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3827، ترقيم محمد عوامة 3809)
Hadith No.: 3810 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ وَبَرَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ قَالَ: " وَدِدْتُ أَنَّ الَّذِي يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ مُلِئَ فُوهُ تُرَابًا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن یزید فرماتے ہیں کہ جو شخص امام کے پیچھے قراءت کرے میرا دل چاہتا ہے کہ اس کا منہ مٹی سے بھر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3828، ترقيم محمد عوامة 3810)
Hadith No.: 3811 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3829، ترقيم محمد عوامة 3811)
Hadith No.: 3812 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِي هَارُونَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ، فَقَالَ:" يَكْفِيكَ ذَاكَ الْإِمَامُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہارون کہتے ہیں کہ میں نے ابو سعید سے امام کے پیچھے قراءت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے امام کی قراءت کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3830، ترقيم محمد عوامة 3812)
Hadith No.: 3813 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ، قَالَ:" لَيْسَ وَرَاءَ الْإِمَامِ قِرَاءَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو بشر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے امام کے پیچھے قراءت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ امام کے پیچھے قراءت نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3831، ترقيم محمد عوامة 3813)
Hadith No.: 3814 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " أَنْصِتْ لِلْإِمَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسیب فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے خاموش رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3832، ترقيم محمد عوامة 3814)
Hadith No.: 3815 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " لَا أَعْلَمُ الْقِرَاءَةَ خَلْفَ الْإِمَامِ مِنَ السُّنَّةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں امام کے پیچھے قراءت کرنا سنت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3833، ترقيم محمد عوامة 3815)
Hadith No.: 3816 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ الْقِرَاءَةَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَكَانَ يَقُولُ:" تَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الْإِمَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم امام کے پیچھے قراءت کرنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے اور فرماتے تھے کہ تمہارے لئے امام کی قراءت کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3834، ترقيم محمد عوامة 3816)