☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک کپڑا ہو تو اسے بطور تہبند کے استعمال کرلے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک کپڑا ہو تو اسے بطور تہبند کے استعمال کرلے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 3215 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي مُلْتَحِفًا، فَقَالَ: " لَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ , مَنْ لَمْ يَجِدْ مِنْكُمْ إِلَّا ثَوْبًا وَاحِدًا فَلْيَتَّزِرْ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے پاس ایک کپڑا تھا اور وہ اسے جسم پر لپیٹ کر نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو۔ جس کے پاس صرف ایک کپڑا ہو وہ اسے بطور ازار باندھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3229، ترقيم محمد عوامة 3215)
حدیث نمبر: 3216 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُهُ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ مُؤْتَزِرًا بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن محمد بن عقیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر کو دیکھا کہ انہوں نے ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھی کہ اسے بطور ازار کے باندھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3230، ترقيم محمد عوامة 3216)
حدیث نمبر: 3217 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي نُعْمٍ، يَقُولُ: إِنَّ أَبَا سَعِيدٍ سُئِلَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، فَقَالَ:" يَتَّزِرُ بِهِ كَمَا يَتَّزِرُ للِصِّرَاعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی نعم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید سے ایک کپڑے میں نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسے اس طرح تہبند کے طور پر باندھ لے جس طرح کشتی کے لئے تہبند باندھا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3231، ترقيم محمد عوامة 3217)
حدیث نمبر: 3218 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ حَيَّانَ الْبَارِقِيَّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: " لَوْ لَمْ أَجِدْ إِلَّا ثَوْبًا وَاحِدًا كُنْتُ أَتَّزِرُ بِهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَوَشَّحَ بِهِ تَوَشُّحَ الْيَهُودِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر میرے پاس ایک کپڑا ہو تو میرے نزدیک اسے بطور ازار کے استعمال کرنا یہودیوں کی طرح بغل کے نیچے سے نکال کر کندھے پر ڈالنے سے زیادہ پسندیدہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3232، ترقيم محمد عوامة 3218)
حدیث نمبر: 3219 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " إِذَا أَرَادَ الرَّجُلُ أَنْ يُصَلِّيَ فَلَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ اتَّزَرَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جب آدمی کے پاس نماز کے لئے ایک ہی کپڑا ہو تو اسے بطور ازار کے باندھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3233، ترقيم محمد عوامة 3219)
حدیث نمبر: 3220 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ رَفَعَهُ إِلَى صَدْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن ابی ملیکہ نے ہمیں ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھائی کہ اسے اپنے سینے تک اٹھا رکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3234، ترقيم محمد عوامة 3220)
حدیث نمبر: 3221 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالْعَرْجِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ رَفَعَهُ إِلَى صَدْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام عرج میں ایک کپڑے میں نماز پڑھی جسے سینے تک اٹھا رکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3235، ترقيم محمد عوامة 3221)
حدیث نمبر: 3222 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدٍ، قَالَ:" صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَأَنَا مُتَوَشِّحٌ فَأَمَرَنِي بِالْأُزْرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن واقد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک کپڑے میں نماز ادا کی، وہ کپڑا میں نے کندھوں پر ڈالا ہوا تھا انہوں نے فرمایا کہ اسے بطور تہبند کے باندھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3236، ترقيم محمد عوامة 3222)