☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في اليدين أين (يكونان) من الرأس؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← في اليدين أين (يكونان) من الرأس؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 2680 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصٌ ، الْحَجَّاجِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْبَرَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: سُئِلَ أَيْنَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ وَجْهَهُ، قَالَ:" كَانَ يَضَعُهُ بَيْنَ كَفَّيْهِ" , أَوْ قَالَ: يَدَيْهِ يَعْنِي فِي السُّجُودِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت براء سے سوال کیا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں اپنا چہرہ کہاں رکھتے تھے؟ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں کے درمیان رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2690، ترقيم محمد عوامة 2680)
Hadith No.: 2681 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ: قُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " فَسَجَدَ فَرَأَيْتُ رَأْسَهُ مِنْ يَدَيْهِ عَلَى مثل مِقْدَارِهِ حَيْثُ اسْتَفْتَحَ يَقُولُ: قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ ایک دن میں نے دل میں فیصلہ کیا کہ غور سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقۂ نماز کا مشاہدہ کروں گا، چناچہ میں نے دیکھا کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنے سر مبارک کو دونوں ہاتھوں کے درمیان اس جگہ رکھا جس جگہ وہ تکبیر تحریمہ کے وقت دونوں ہاتھوں کے درمیان تھا اور ہاتھ دونوں کانوں کے قریب تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2691، ترقيم محمد عوامة 2681)
Hadith No.: 2682 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَجَدَ وَيَدَيْهِ قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سجدہ کرتے دیکھا آپ کے دونوں ہاتھ کانوں کے قریب تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2692، ترقيم محمد عوامة 2682)
Hadith No.: 2683 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، سَالِمٍ الْبَرَّادِ ، أَبَا مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيَّ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَالِمٍ الْبَرَّادِ ، قَالَ:" أَتَيْنَا أَبَا مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيَّ فِي بَيْتِهِ فَقُلْنَا عَلِّمْنَا صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ كَفَّيْهِ قَرِيبًا مِنْ رَأْسِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم براد فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو مسعود کے کمرے میں ان سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقۂ نماز سکھا دیجئے۔ چناچہ انہوں نے نماز پڑھی، جب سجدہ کیا تو اپنی ہتھیلیوں کو سر کے قریب رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2693، ترقيم محمد عوامة 2683)
Hadith No.: 2684 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ إِذَا سَجَدَ كَيْفَ يَضَعُ يَدَيْهِ، قَالَ:" يَضَعُهُمَا حَيْثُمَا تَيَسَّرَ أَوْ كَيْفَمَا جَاءَتَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن یزید کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ آدمی جب سجدہ کرے تو اپنے ہاتھ کہاں رکھے؟ فرمایا کہ جہاں آسانی سے رکھ سکے رکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2694، ترقيم محمد عوامة 2684)
Hadith No.: 2685 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: قلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : أَكُونُ فِي الصَّفِّ وَفِيهِ ضِيقٌ كَيْفَ أَضَعُ يَدَيَّ، فَقَالَ:" ضَعْهُمَا كَيْفَمَا تَيَسَّرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حازم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ بعض اوقات صف میں جگہ کم ہوتی ہے تو میں ہاتھ کہاں رکھوں؟ فرمایا جہاں سہولت ہو رکھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2695، ترقيم محمد عوامة 2685)