☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال إذا دخلت والإمام ساجد فاسجد
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← من قال إذا دخلت والإمام ساجد فاسجد
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 16
Hadith No.: 2616 Musannaf Ibn Abi Shaibah
جَرِيرٌ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَمِعَ خَفْقَ نَعْلِي وَهُوَ سَاجِدٌ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، قَالَ:" مَنْ هَذَا الَّذِي سَمِعْتُ خَفْقَ نَعْلِهِ"، قَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَمَا صَنَعْتَ؟" قَالَ: وَجَدْتُكَ سَاجِدًا فَسَجَدْتُ، فَقَالَ:" هَكَذَا فَاصْنَعُوا وَلَا تَعْتَدُّوا بِهَا مَنْ وَجَدَنِي رَاكِعًا أَوْ قَائِمًا أَوْ سَاجِدًا فَلْيَكُنْ مَعِي عَلَى حَالِي الَّتِي أَنَا عَلَيْهَا".
Translation: اردو ترجمہ
ایک مدنی صحابی روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدے کی حالت میں میرے جوتوں کی آواز سنی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ میں نے ابھی کس کے جوتوں کی آواز سنی تھی؟ میں نے عرض کیا کہ میں تھا۔ آپ نے فرمایا پھر تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا کہ میں نے آپ کو سجدے کی حالت میں پایا اور آپ کے ساتھ میں نے بھی سجدہ کر لیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یونہی کیا کرو اور اس رکعت کو شمار نہ کرو۔ جس شخص نے مجھے رکوع، سجدے یا قیام کی حالت میں پایا تو اسے چاہئے کہ میرے ساتھ اسی حالت میں شریک ہو جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2624، ترقيم محمد عوامة 2616)
Hadith No.: 2617 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2625، ترقيم محمد عوامة 2617)
Hadith No.: 2618 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ:" إِنْ وَجَدَهُمْ وَقَدْ رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ مِنَ الرُّكُوعِ كَبَّرَ وَسَجَدَ وَلَمْ يَعْتَدَّ بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص لوگوں کو اس حال میں پائے کہ وہ رکوع سے سر اٹھا چکے ہیں تو وہ اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کرے اور اس رکعت کو شمار نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2626، ترقيم محمد عوامة 2618)
Hadith No.: 2619 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ , وَمُغِيرَةَ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَنْتَهِي إِلَى الْإِمَامِ وَهُوَ سَاجِدٌ، قَالَا:" يَتْبَعُهُ وَيَسْجُدُ مَعَهُ وَلَا يُخَالِفُهُ وَلَا يَعْتَدُّ بِالسُّجُودِ إِلَّا أَنْ يُدْرِكَ الرُّكُوعَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو امام کو سجدہ کی حالت میں پائے فرماتے ہیں کہ وہ اس کی اتباع کرے، اور اس کے ساتھ سجدہ کرے۔ امام کی مخالفت سے کام نہ لے۔ نیز سجدوں کی وجہ سے اس رکعت کو شمار نہ کرے ہاں البتہ اگر رکوع میں پا لے تو رکعت مل گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2627، ترقيم محمد عوامة 2619)
Hadith No.: 2620 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: نا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " عَلَى أَيِّ حَالٍ أَدْرَكْتَ الْإِمَامَ فَلَا تُخَالِفْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام کو کسی بھی حالت میں پاؤ تو اس کی مخالفت نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2628، ترقيم محمد عوامة 2620)
Hadith No.: 2621 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ نا مُعْتَمِرٌ، عَنْ سَلْمِ بْنِ أَبِي الذَّيَّالِ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " إِذَا أَدْرَكْتَهُمْ وَهُمْ سُجُودٌ فَاسْجُدْ مَعَهُمْ وَلَا تَعْتَدَّ بِتِلْكَ الرَّكْعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر تم لوگوں کو سجود کی حالت میں پاؤ تو ان کے ساتھ سجدہ کر لو لیکن اس رکعت کو شمار نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2629، ترقيم محمد عوامة 2621)
Hadith No.: 2622 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إِذَا وَجَدْتهمْ سُجُودًا فَاسْجُدْ مَعَهُمْ وَلَا تَعْتَدَّ بِهَا" , وَقَالَ أَبُو الْعَالِيَةِ:" اسْجُدْ مَعَهُمْ وَاعْتَدَّ بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو سجود کی حالت میں پاؤ تو ان کے ساتھ سجدہ کر لو اور اس رکعت کو شمار نہ کرو۔ حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ ان کے ساتھ سجدہ کرو اور اس رکعت کو شمار کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2630، ترقيم محمد عوامة 2622)
Hadith No.: 2623 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " عَلَى أَيِّ حَالٍ وَجَدْتَ الْإِمَامَ فَاصْنَعْ كَمَا يَصْنَعُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ امام کو جس حالت میں بھی پاؤ تو اسی طرح کرو جس طرح وہ کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2631، ترقيم محمد عوامة 2623)
Hadith No.: 2624 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " عَلَى أَيِّ حَالٍ وَجَدْتَ الْإِمَامَ فَاصْنَعْ كَمَا يَصْنَعُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام کو جس حالت میں بھی پاؤ تو اسی طرح کرو جس طرح وہ کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2632، ترقيم محمد عوامة 2624)
Hadith No.: 2625 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانَ يُسْتَحَبُّ أَنْ لَا يُدْرِكَ الْقَوْمَ عَلَى حَالٍ فِي الصَّلَاةِ إِلَّا دَخَلَ مَعَهُمْ فِيهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ آدمی لوگوں کو جماعت کے دوران جس حالت پر بھی پائے ان کے ساتھ شریک ہو جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2633، ترقيم محمد عوامة 2625)
Hadith No.: 2626 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي الرَّجُلِ يَنْتَهِي إِلَى الْقَوْمِ وَهُمْ سُجُودٌ، قَالَ:" يَسْجُدُ مَعَهُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اس شخص کے بارے میں جو لوگوں کو سجدے کی حالت میں پائے فرماتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ سجدہ کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2634، ترقيم محمد عوامة 2626)
Hadith No.: 2627 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ عَنِ الْحَسَنِ , وَابْنِ سِيرِينَ , قَالَا: " لَا يَقُومُ الرَّجُلُ قَائِمًا مُنْتَصِبًا وَالْقَوْمُ قَدْ وَضَعُوا رُءُوسَهُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب لوگ اپنی پیشانیوں کو زمین پر رکھ چکے ہوں تو آدمی کو سیدھا کھڑے رہنا زیب نہیں دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2635، ترقيم محمد عوامة 2627)
Hadith No.: 2628 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ لِلرَّجُلِ " إِذَا جَاءَ وَالْإِمَامُ سَاجِدٌ أَنْ يَتَمَثَّلَ قَائِمًا حَتَّى يَتْبَعَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ امام سجدہ کی حالت میں ہو اور آنے والا نمازی سیدھا کھڑا رہے۔ اس کو چاہئے کہ امام کی اتباع کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2636، ترقيم محمد عوامة 2628)
Hadith No.: 2629 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الْمَوَالِي، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، قَالَ: كَانَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ يَقُولُ: " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِمَامُ سَاجِدٌ فَلْيَسْجُدْ مَعَ النَّاسِ وَلَا يَعْتَدَّ بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر فرمایا کرتے تھے کہ جب کوئی شخص جماعت میں اس حال میں پہنچے کہ امام سجدے کی حالت میں ہو تو لوگوں کے ساتھ سجدہ کرے اور اس رکعت کو شمار نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2637، ترقيم محمد عوامة 2629)
Hadith No.: 2630 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هُبَيْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَا يَعْتَدُّ بِالسُّجُودِ إِذَا لَمْ يُدْرِكِ الرُّكُوعَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تمہیں رکوع نہ ملے تو اس رکعت کو شمار نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2638، ترقيم محمد عوامة 2630)
Hadith No.: 2631 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ , وَهُبَيْرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " إِذَا لَمْ يُدْرِكِ الرُّكُوعَ فَلَا يَعْتَدُّ بِالسُّجُودِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب تمہیں رکوع نہ ملے تو اس رکعت کو شمار نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2639، ترقيم محمد عوامة 2631)