☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ مؤذن دوران اذان گفتگو کر سکتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ مؤذن دوران اذان گفتگو کر سکتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 2211 مصنف ابن ابی شیبہ
سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي صَخْرَةَ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ وكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ:" كَانَ يُؤَذِّنُ فِي الْعَسْكَرِ وَكَانَ يَأْمُرُ غُلَامَهُ بِالْحَاجَةِ فِي أَذَانِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن صرد ایک صحابی تھے، وہ لشکر میں اذان دیا کرتے تھے اور اذان کے دوران اپنے غلام کو کسی کام کا حکم بھی دے دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2217، ترقيم محمد عوامة 2211)
حدیث نمبر: 2212 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ يُونُسَ عَنِ الْكَلَامِ فِي الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ غَلابٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" لَمْ يَكُنْ يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت یونس سے اذان اور اقامت کے دوران بات کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن غلّاب نے مجھ سے بیان کیا ہے حضرت حسن اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2218، ترقيم محمد عوامة 2212)
حدیث نمبر: 2213 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ وَحَجَّاجٍ , عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُمَا" كَانَا لَا يَرَيَانِ بَأْسًا أَنْ يَتَكَلَّمَ الْمُؤَذِّنُ فِي أَذَانِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حجاج اور عطاء اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ مؤذن اذان میں بات کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2219، ترقيم محمد عوامة 2213)
حدیث نمبر: 2214 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، قَالَ: كَانَ قَتَادَةُ " لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا وَرُبَّمَا فَعَلَهُ فَتَكَلَّمَ فِي أَذَانِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن ابی عروبہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ دورانِ اذان گفتگو کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے بلکہ بعض اوقات اذان میں بات کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2220، ترقيم محمد عوامة 2214)
حدیث نمبر: 2215 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَتَكَلَّمَ الْمُؤَذِّنُ فِي أَذَانِهِ وَلَا بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ مؤذن اذان میں بات کرے اور نہ ہی اذان و اقامت کے درمیان بات کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2221، ترقيم محمد عوامة 2215)
حدیث نمبر: 2216 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،" أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يَتَكَلَّمُ فِي أَذَانِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد اذان میں بات کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2222، ترقيم محمد عوامة 2216)