☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 2070 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ فِيمَنْ نَسِيَ الْمَضْمَضَةَ فِي الْوُضُوءِ وَالِاسْتِنْشَاقَ، قَالَ:" يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ وَيُعِيدُ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی وضو میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے تو کیا کرے؟ فرمایا کلی کرے، ناک میں پانی ڈالے اور دوبارہ نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2076]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2076، ترقيم محمد عوامة 2070)
حدیث نمبر: 2071 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، حَجَّاجٍ ، عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ فَنَسِيَ أَنْ يُمَضْمِضَ وَيَسْتَنْشِقَ مِنْ جَنَابَةٍ أَعَادَ الْمَضْمَضَةَ وَالِاسْتِنْشَاقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب آدمی غسل جنابت کرتے ہوئے کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے تو دوبارہ کلی کر کے اور ناک میں پانی ڈال کر نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2077]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2077، ترقيم محمد عوامة 2071)
حدیث نمبر: 2072 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مُثَنَّى، عَنْ عَطَاءٍ فِيمَنْ نَسِيَ الْمَضْمَضَةَ وَالِاسْتِنْشَاقَ حَتَّى صَلَّى، قَالَ:" لَيْسَ عَلَيْهِ إِعَادَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اور نماز پڑھ لے تو اس پر نماز کا اعادہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2078]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2078، ترقيم محمد عوامة 2072)
حدیث نمبر: 2073 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَنْسَى الْمَضْمَضَةَ، قَالَ:" إِنْ كَانَ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَمْضِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ فَلْيُمَضْمِضْ وَيَسْتَنْشِقْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو کلی کرنا بھول جائے فرماتے ہیں کہ اگر اس نے نماز شروع کردی تو جاری رکھے اور اگر ابھی شروع نہیں کی تو کلی کرے اور ناک میں پانی ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2079]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2079، ترقيم محمد عوامة 2073)
حدیث نمبر: 2074 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُعِيدُ الرَّجُلُ الصَّلَاةَ مِنْ نِسْيَانِ الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے تو دوبارہ نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2080]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2080، ترقيم محمد عوامة 2074)
حدیث نمبر: 2075 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ وَحَمَّادًا , وَقَتَادَةَ، عن الرَّجُلِ يَنْسَى الْمَضْمَضَةَ وَالِاسْتِنْشَاقَ حَتَّى يَقُومَ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ الْحَكَمُ وَقَتَادَةُ:" يَمْضِي"، وَقَالَ حَمَّادٌ:" يَنْصَرِفُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت قتادہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے تو حضرت حکم اور حضرت قتادہ نے فرمایا کہ وہ نماز پڑھتا رہے حضرت حماد نے فرمایا کہ وہ نماز ختم کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2081، ترقيم محمد عوامة 2075)
حدیث نمبر: 2076 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إِذَا نَسِيَ الْمَضْمَضَةَ وَالِاسْتِنْشَاقَ فِي الْجَنَابَةِ أَعَادَ وَإِذَا نَسِيَ فِي الْوُضُوءِ أَجْزَأَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص غسل جنابت میں کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنا بھولا ہے تو وہ دوبارہ نماز پڑھے اور اگر وضو میں بھولا ہے تو کوئی حرج کی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2082، ترقيم محمد عوامة 2076)
حدیث نمبر: 2077 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ نَسِيَ الْمَضْمَضَةَ وَالِاسْتِنْشَاقَ حَتَّى صَلَّى، قَالَ:" لَا يَعْتَدُّ بِذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اور نماز پڑھے فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج کی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2083، ترقيم محمد عوامة 2077)
حدیث نمبر: 2078 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مُغِيرَةَ , وَأَبِي الْهَيْثَمِ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَيْسَ الِاسْتِنْشَاقُ بِوَاجِبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ناک میں پانی ڈالنا واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2084، ترقيم محمد عوامة 2078)
حدیث نمبر: 2079 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " إِذَا نَسِيَ الرَّجُلُ الْمَضْمَضَةَ وَالِاسْتِنْشَاقَ فَلَا يُعِيدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے تو نماز کا اعادہ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2085، ترقيم محمد عوامة 2079)
حدیث نمبر: 2080 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: الرَّجُلُ يَنْسَى الِاسْتِنْشَاقَ فَيَذْكُرُ فِي الصَّلَاةِ أَنَّهُ نَسِيَ، قَالَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ:" يَمْضِي فِي صَلَاتِهِ"، قَالَ: وَقَالَ مَنْصُورٌ: وَالْمَضْمَضَةُ مثل ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ اگر ایک آدمی ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اور اسے نماز میں یاد آئے تو وہ کیا کرے؟ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ نماز پڑھتا رہے۔ حضرت منصور فرماتے ہیں کہ کلی کا بھی یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2086، ترقيم محمد عوامة 2080)