☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
موزوں پر مسح کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← موزوں پر مسح کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 81
صفحہ 3 از 5
حدیث نمبر: 1904 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثُ أَيَّامٍ وَلَيَالٍ وَيَوْمٌ وَلَيْلَةٌ لِلْمُقِيمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسح کی مدت مسافر کے لیے تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1910، ترقيم محمد عوامة 1904)
حدیث نمبر: 1905 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثٌ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مسح کی مدت مسافر کے لیے تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1911، ترقيم محمد عوامة 1905)
حدیث نمبر: 1906 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ:" أَنَّ عَلِيًّا مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے موزوں پر مسح فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1912، ترقيم محمد عوامة 1906)
حدیث نمبر: 1907 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" لَوْ كَانَ الدِّينُ بِالرَّأْيِ كَانَ بَاطِنُ الْقَدَمَيْنِ أَوْلَى وَأَحَقَّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا وَلَكِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ ظَاهِرَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر دین کی بنیاد عقل پر ہوتی تو پاؤں کے نچلا حصہ پر مسح ظاہری حصہ سے زیادہ حق دار تھا لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پاؤں کے ظاہری حصہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1913، ترقيم محمد عوامة 1907)
حدیث نمبر: 1908 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّهُ مَسَحَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے موزوں پر مسح فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1914، ترقيم محمد عوامة 1908)
حدیث نمبر: 1909 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارٍ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ , فَقَالَ:" سُنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1915، ترقيم محمد عوامة 1909)
حدیث نمبر: 1910 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ نَضْلَةَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ أَبِي مُوسَى فِي بَعْضِ الْبَسَاتِينِ فَأَخَذَ فِي حَاجَةٍ وَانْطَلَقْتُ لِحَاجَتِي فَرَجَعْتُ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَخْلَعَ خفي فَقَالَ: " ذُرَّهُمَا وَامْسَحْ عَلَيْهِمَا حَتَّى تَضَعَهُمَا حَيْثُ تَنَامُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیاض بن نضلہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ ایک باغ میں گئے۔ وہ بھی رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور میں بھی، جب میں واپس آیا تو میں جونہی اپنے موزے اتارنے لگا۔ انہوں نے فرمایا کہ انہیں چھوڑ دو اور انہیں پر مسح کرلو جب سونے لگو تو تب اتار لینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1916، ترقيم محمد عوامة 1910)
حدیث نمبر: 1911 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكٍ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، قَالَ: " مَا أُبَالِي لَوْ لَمْ أَنْزِعْ خُفِّي ثَلَاثًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ اگر میں تین دن تک موزے نہ اتاروں تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1917، ترقيم محمد عوامة 1911)
حدیث نمبر: 1912 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو : " عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الْخِفَافِ السُّودِ فَالْبَسُوهَا وَهُوَ أَجْدَرُ أَنْ تَمْسَحُوا عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ تم یہ کالے موزے پہنا کرو یہ اس لائق ہیں کہ تم ان پر مسح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1918، ترقيم محمد عوامة 1912)
حدیث نمبر: 1913 مصنف ابن ابی شیبہ
سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ الطَّائِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ رَجُلٍ ," أَنَّ سَمُرَةَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ نے موزوں پر مسح کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1919، ترقيم محمد عوامة 1913)
حدیث نمبر: 1914 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ الطَّائِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِيهِ ," أَنَّهُ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ نے موزوں پر مسح کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1920، ترقيم محمد عوامة 1914)
حدیث نمبر: 1915 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا أَيُّوبَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، وَابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: نُبِّئْتُ" أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ كَانَ يَأْمُرُ أَصْحَابَهُ بِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب اپنے ساتھیوں کو موزوں پر مسح کا حکم دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1921، ترقيم محمد عوامة 1915)
حدیث نمبر: 1916 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ " يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ". قَالَ: وَكَانَ أَعْجَبُ إِلَيَّ لِأَنَّ إِسْلَامَ جَرِيرٍ إِنَّمَا كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبداللہ موزوں پر مسح فرمایا کرتے تھے۔ حضرت ابراہیم فرماتے تھے کہ یہ بات مجھے بہت پسند ہے کیونکہ حضرت جریر نے سورة مائدہ کے نزول کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1922، ترقيم محمد عوامة 1916)
حدیث نمبر: 1917 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَخِيهِ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " بَالَ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ" , قَالَ: حَتَّى إِنِّي لَأَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ أَصَابِعِهِ عَلَى خُفَّيْهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے پیشاب کرنے کے بعد وضو کیا اور پھر موزوں پر مسح کیا۔ گویا کہ میں ان کے موزوں پر اب بھی انگلیوں کے نشان دیکھ رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1923، ترقيم محمد عوامة 1917)
حدیث نمبر: 1918 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الْمَسْحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ خَطًّا بِالْأَصَابِعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ موزوں پر انگلیوں سے خط بناتے ہوئے مسح کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1924، ترقيم محمد عوامة 1918)
حدیث نمبر: 1919 مصنف ابن ابی شیبہ
قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ قَالَ:" بَعَثَنَا عَلِيٌّ إِلَى صِفِّينَ وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْنَا قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ خَادِمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسِرْنَا حَتَّى أَتَيْنَا مَسْكِنَ فَرَأَيْتُ قَيْسًا بَالَ ثُمَّ أَتَى شَطَّ دِجْلَةَ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَرَأَيْتُ أَثَرَ أَصَابِعِهِ عَلَى خُفَّيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العلاء فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں صفین کی جانب روانہ فرمایا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم حضرت قیس بن سعد کو ہمارا ذمہ دار بنایا۔ جب ہم تمام مسکن میں پہنچے تو حضرت قیس نے پیشاب کیا پھر دریائے دجلہ کے کنارے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا میں نے ان کے موزوں پر انگلیوں کے نشانات کو دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1925]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1925، ترقيم محمد عوامة 1919)
حدیث نمبر: 1920 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: اخْتَلَفَ ابْنُ عُمَرَ وَسَعْدٌ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ سَعْدٌ:" امْسَحْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت سعد کا موزوں پر مسح کے بارے میں اختلاف ہوا، حضرت سعد فرماتے تھے کہ موزوں پر مسح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1926، ترقيم محمد عوامة 1920)
حدیث نمبر: 1921 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ:" نَعَمْ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ لِلْمُسَافِرِ وَيَوْمٌ وَلَيْلَةٌ لِلْمُقِيمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابان بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مسافر کے لیے تین دن تین رات اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1927، ترقيم محمد عوامة 1921)
حدیث نمبر: 1922 مصنف ابن ابی شیبہ
عَمَّارٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُعْنِقٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ:" دَخَلْتُ عَلَى عَمَّارٍ فَوَافَقْتُهُ وَهُوَ فِي الْخَلَاءِ فَخَرَجَ وَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمار کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بیت الخلاء میں تھے۔ جب باہر آئے تو انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1928، ترقيم محمد عوامة 1922)
حدیث نمبر: 1923 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ الْهُذَلِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " يَمْسَحُ الْمُسَافِرُ عَلَى الْخُفَّيْنِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهنّ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مسافر تین دن تین رات موزوں پر مسح کرے گا اور مقیم ایک دن ایک رات۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1929، ترقيم محمد عوامة 1923)