☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يجنب وليس يقدر على الماء
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← الرجل يجنب وليس يقدر على الماء
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 1671 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، نَاجِيَةَ أَبِي خُفَافٍ ، عَمَّارٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ نَاجِيَةَ أَبِي خُفَافٍ ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ:" أَجْنَبْتُ وَأَنَا فِي الْإِبِلِ وَلَمْ أَجِدْ مَاءً فَتَمَعَّكْتُ تَمَعُّكَ الدَّابَّةِ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ مِنْ ذَلِكَ التَّيَمُّمُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمار فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اونٹوں کو چرانے کے لئے نکلا ہوا تھا کہ اس حال میں جنبی ہوگیا، وہاں پانی موجود نہ تھا چناچہ میں مٹی میں جانور کی طرح لوٹ پوٹ ہونے لگا۔ پھر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور ساری بات بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے لئے تیمم کافی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1675، ترقيم محمد عوامة 1671)
Hadith No.: 1672 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَوْفٍ ، أَبِي رَجَاءٍ ، عمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فَصَلَّى بِالنَّاسِ فَإِذَا رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ نَاحِيَةً مِنَ الْقَوْمِ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا لَكَ لَمْ تُصَلِّ مَعَ النَّاسِ؟" فَقَالَ: أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ، يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا مَاءَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيْكَ بِالصَّعِيدِ فَإِنَّهُ يَكْفِيكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سفر میں لوگوں کو نماز پڑھائی۔ آپ نے دیکھا کہ ایک آدمی لوگوں سے الگ ایک کونے میں کھڑا ہے۔ آپ نے پوچھا کہ تم نے لوگوں کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی؟ وہ کہنے لگا یا رسول اللہ! میں جنبی ہوگیا تھا اور مجھے پانی نہیں ملا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم مٹی سے تیمم کرلیتے، یہ تمہارے لئے کافی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1676، ترقيم محمد عوامة 1672)
Hadith No.: 1673 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلَابَةَ ، رَجُلٍ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الصَّعِيدُ الطَّيِّبُ طَهُورٌ مَا لَمْ يُوجَدِ الْمَاءُ وَلَوْ إِلَى عَشْرِ حِجَجٍ فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمِسَّهُ بَشَرَتَكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تک پانی نہ ملے، پاک مٹی پاک کرنے والی ہے، خواہ اس میں دس سال گذر جائیں، جب تمہیں پانی مل جائے تو اسے اپنی جلد پر استعمال کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1677، ترقيم محمد عوامة 1673)
Hadith No.: 1674 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ فُضَيْلٍ ، أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، رِبْعِيٍّ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " جُعِلَتْ تُرْبَتُهَا لَنَا طَهُورًا إِذَا لَمْ نَجِدِ الْمَاءَ" , يَعْنِي الْأَرْضَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب ہمیں پانی نہ ملے تو زمین کی مٹی کو ہمارے لئے پاکی کا ذریعہ بنایا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1678، ترقيم محمد عوامة 1674)
Hadith No.: 1675 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَزِرٍّ، عَنْ عَلِيٍّ : وَلا جُنُبًا إِلا عَابِرِي سَبِيلٍ سورة النساء آية 43 قَالَ:" الْمَارُّ الَّذِي لَا يَجِدُ الْمَاءَ يَتَيَمَّمُ وَيُصَلِّي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: { وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِی سَبِیلٍ } یعنی ایسا مسافر جسے پانی نہ ملے وہ تیمم کر کے نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1679، ترقيم محمد عوامة 1675)
Hadith No.: 1676 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ: " وَلا جُنُبًا إِلا عَابِرِي سَبِيلٍ سورة النساء آية 43 إِلَّا أَنْ تَكُونُوا مُسَافِرِينَ فَتَيَمَّمُوا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن مسلم اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: { وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِی سَبِیلٍ } کہ اگر تم مسافر ہو تو تیمم کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1680، ترقيم محمد عوامة 1676)
Hadith No.: 1677 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : وَلا جُنُبًا إِلا عَابِرِي سَبِيلٍ سورة النساء آية 43 قَالَ:" هُوَ الْمُسَافِرُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: { وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِی سَبِیلٍ } کہ اس سے مراد مسافر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1681، ترقيم محمد عوامة 1677)
Hadith No.: 1678 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، قَالَ: " هُمُ الْمُسَافِرُونَ لَا يَجِدُونَ الْمَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ایسے مسافر ہیں جنہیں پانی نہ ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1682، ترقيم محمد عوامة 1678)