☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان لا يستنجي بالماء ويجتزئ بالحجارة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطهارة← من كان لا يستنجي بالماء ويجتزئ بالحجارة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 15
حديث رقم: 1646 مصنف ابن أبي شيبة
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سُئِلَ عَنِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ فَقَالَ:" إِذًا لَا تَزَالُ يَدَيَّ فِي نَتْنٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ کیا استنجاء پانی سے کرنا چاہئے؟ فرمایا کہ اس طرح تو میرے ہاتھ سے بدبو آتی رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1650، ترقيم محمد عوامة 1646)
حديث رقم: 1647 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ الْأَسْوَدُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ: " يَدْخُلَانِ الْخَلَاءَ فَيَسْتَنْجِيَانِ بِأَحْجَارٍ وَلَا يَزِيدَانِ عَلَيْهَا وَلَا يَمَسَّانِ مَاءً"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسود اور عبد الرحمن بن یزید جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو پتھروں سے استنجاء کرتے تھے، وہ اس پر کوئی اضافہ نہیں کرتے تھے اور نہ ہی پانی کو ہاتھ لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1651، ترقيم محمد عوامة 1647)
حديث رقم: 1648 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: ذُكِرَ لَهُ الِاسْتِنْجَاءُ بِالْمَاءِ فَقَالَ:" ذَلِكَ طُهُورُ النِّسَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب سے پانی سے استنجاء کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا کہ یہ تو عورتوں کا طریقہ طہارت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1652، ترقيم محمد عوامة 1648)
حديث رقم: 1649 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ ذُكِرَ لَهُ الِاسْتِنْجَاءُ بِالْمَاءِ فَقَالَ:" أَنْتُمْ أَفْعَلُ لِذَلِكَ مِنْهُمْ كَانُوا يَجْتَزِؤُونَ بِالْحِجَارَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کے سامنے پانی سے استنجاء کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم اس عمل کو کرنے والے ہو جبکہ اسلاف تو پتھر سے استنجاء کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1653، ترقيم محمد عوامة 1649)
حديث رقم: 1650 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدَةُ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَمْرِو بْنِ خُزَيْمَةَ ، عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ خُزَيْمَةَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فِي الِاسْتِنْجَاءِ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ لَيْسَ فِيهَا رَجِيعٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خزیمہ بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ استنجاء تین پتھروں سے ہونا چاہئے، ان پتھروں میں لید شامل نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1654، ترقيم محمد عوامة 1650)
حديث رقم: 1651 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " الِاسْتِنْجَاءُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ. قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ؟ قَالَ: فَثَلَاثَةُ أَعْوَادٍ. قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْ ثَلَاثَةَ أَعْوَادٍ؟ قَالَ: فَثَلَاثُ حَفَنَاتٍ مِنْ تُرَابٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بشر فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے فرمایا کہ استنجا تین پتھروں سے ہوتا ہے۔ میں نے کہا کہ اگر تین پتھر نہ ملیں تو کیا کیا جائے؟ فرمایا تین لکڑیاں استعمال کرلو۔ میں نے کہا اگر تین لکڑیاں نہ ملیں تو کیا کیا جائے؟ فرمایا مٹی کے تین ڈھیلے استعمال کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1655، ترقيم محمد عوامة 1651)
حديث رقم: 1652 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَكَمُ قَالَ: " الِاسْتِنْجَاءُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ فَإِنْ لَمْ يَجْتَزِئْ بِذَلِكَ فَبِخَمْسَةِ أَحْجَارٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ استنجا تین پتھروں سے ہونا چاہیے۔ اگر تین پتھر کافی نہ ہوں تو پھر پانچ پتھر کافی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1656، ترقيم محمد عوامة 1652)
حديث رقم: 1653 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْقِبْطِيَّةِ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ: رَأَى رَجُلًا يَغْسِلُ عَنْهُ أَثَرَ الْغَائِطِ فَقَالَ:" مَا كُنَّا نَفْعَلُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر نے ایک آدمی کو دیکھا جو پاخانے کے اثرات کو پانی سے دھو رہا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ ہم تو ایسا نہیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1657، ترقيم محمد عوامة 1653)
حديث رقم: 1654 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ لَهُ بَعْضُ الْمُشْرِكِينَ، وَهُمْ يَسْتَهْزِئونَ: أَرَى صَاحِبَكُمْ وَهُوَ يُعَلِّمُكُمْ حَتَّى الْخِرَاءَةَ؟ فَقَالَ سَلْمَانُ:" أَجَلْ , أَمَرَنَا أَنْ لَا نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَلَا نَسْتَنْجِيَ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ بعض مشرکین نے حضرت سلمان سے مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ میں تمہارے صاحب ((صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) کو دیکھتا ہوں کہ وہ تمہیں ہر چیز حتی کہ استنجا کا طریقہ بھی سکھاتے ہیں؟! حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ کیوں نہیں، انہوں نے ہمیں اس بات کا حکم دیا کہ ہم دورانِ رفعِ حاجت قبلہ کی طرف رخ نہ کریں اور تین پتھروں سے کم میں استنجا نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1658، ترقيم محمد عوامة 1654)
حديث رقم: 1655 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، إِسْرَائِيلَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ فَقَالَ: " الْتَمِسْ لِي ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ" , فَأَتَيْتُهُ بِحَجَرَيْنِ وَرَوْثَةٍ فَأَخَذَ الْحَجَرَيْنِ وَطَرَحَ الرَّوْثَةَ وَقَالَ:" إِنَّهَا رِكْسٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور مجھ سے فرمایا کہ میرے لیے تین پتھر لاؤ۔ میں دو پتھر اور ایک لید لے آیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں پتھر لے لیے اور لید پھینک دی اور فرمایا کہ یہ ناپاک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1659، ترقيم محمد عوامة 1655)
حديث رقم: 1656 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَجْمِرْ ثَلَاثًا" , يَعْنِي يَسْتَنْجِي
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی استنجا کرے تو تین مرتبہ استنجا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1660، ترقيم محمد عوامة 1656)
حديث رقم: 1657 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ , أَنَّ سَلَمَةَ" كَانَ لَا يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ پانی سے استنجا نہیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1661، ترقيم محمد عوامة 1657)
حديث رقم: 1658 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: كَانَ عَلْقَمَةُ وَالْأَسْوَدُ أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ " لَا يَزِيدَانِ عَلَى ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود یا حضرت عبدالرحمن بن یزید تین پتھروں سے زیادہ سے استنجا نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1662، ترقيم محمد عوامة 1658)
حديث رقم: 1659 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ، كُنْتُ أَتَيْتُهُ بِحِجَارَةٍ مِنَ الْحَرَّةِ فَإِذَا امْتَلَأْتُ خَرَجْتُ بِهَا وَطَرَحْتُهَا ثُمَّ أَدْخَلْتُ مَكَانَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما پانی سے استنجا نہیں کرتے تھے۔ میں ان کے پاس مقام حرہ سے ایک پتھر لے کر آتا تھا، جب وہ پتھر آلودہ ہوتا تو میں اسے پھینک دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1663، ترقيم محمد عوامة 1659)
حديث رقم: 1660 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ الْأَسْوَدَ , وَعَلْقَمَةَ:" كَانَا يَسْتَنْجِيَانِ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود اور حضرت علقمہ تین پتھروں سے استنجا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1664، ترقيم محمد عوامة 1660)