☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 1549 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ قَالَ:" خَرَجَ أَبُو الدَّرْدَاءِ مِنَ الْمَسْجِدِ فَبَالَ ثُمَّ دَخَلَ فَتَحَدَّثَ مَعَ أَصْحَابِهِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء مسجد سے باہر نکلے، پیشاب کیا اور پھر مسجد میں آ کر اپنے ساتھیوں سے گفتگو میں مشغول ہوگئے اور پانی کو ہاتھ تک نہ لگایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1553، ترقيم محمد عوامة 1549)
حدیث نمبر: 1550 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ هَذَا أَحْسَبُهُ قَبْلَ وَقْعَةِ ابْنِ الْأَشْعَثِ:" أَنَّ عَلِيًّا بَالَ ثُمَّ اجْتَازَ فِي الْمَسْجِدِ قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا اور وضو کئے بغیر مسجد میں تشریف لے آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1554، ترقيم محمد عوامة 1550)
حدیث نمبر: 1551 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بلا وضو مسجد میں داخل ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1555، ترقيم محمد عوامة 1551)
حدیث نمبر: 1552 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ أَبُو السَّوَّارِ يَكْرَهُ أَنْ يَتَعَمَّدَ الرَّجُلُ أَنْ يَجْلِسَ فِي الْمَسْجِدِ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سوار اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ مسجد میں بغیر وضو بیٹھا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1556، ترقيم محمد عوامة 1552)
حدیث نمبر: 1553 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى , عَنْ خَالِدٍ قَالَ:" كَانَ أَبُو الضُّحَى يَبُولُ ثُمَّ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ الْجَامِعَ فَيُحَدِّثُنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ضحی پیشاب کرتے پھر جامع مسجد میں آ کر ہم سے باتیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1557، ترقيم محمد عوامة 1553)
حدیث نمبر: 1554 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ" كَانَ يَجِيءُ مِنَ الْحَدَثِ ثُمَّ يَجْلِسُ فِي الْمَسْجِدِ قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید حدث کی حالت میں مسجد آتے اور وضو کئے بغیر مسجد میں بیٹھ جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1558، ترقيم محمد عوامة 1554)
حدیث نمبر: 1555 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , وَالْحَسَنِ في الرجل يُحْدِثُ قَالَا: " يَمُرُّ فِي الْمَسْجِدِ مَارًّا وَلَا يَجْلِسُ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن حالت حدث کے حامل شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ مسجد سے گزر سکتا ہے لیکن بیٹھ نہیں سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1559، ترقيم محمد عوامة 1555)
حدیث نمبر: 1556 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَجْلِسَ فِيهِ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بلا وضو مسجد میں بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1560، ترقيم محمد عوامة 1556)
حدیث نمبر: 1557 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ عَنِ الرَّجُلِ يَجْلِسُ فِي الْمَسْجِدِ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ قَالَ:" أَنَا السَّاعَةَ كَذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو بلا وضو مسجد میں بیٹھے۔ فرمایا میں اس وقت اسی حالت میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1561، ترقيم محمد عوامة 1557)
حدیث نمبر: 1558 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ سِيرِينَ جَاءَ مِنَ الْحَدَثِ فَجَلَسَ وَأَخْرَجَ رِجْلَيْهِ مِنَ الْمَسْجِدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ رفع حاجت سے واپس آئے اور مسجد میں اس طرح بیٹھے کہ اپنی ٹانگیں باہر نکال دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1562، ترقيم محمد عوامة 1558)
حدیث نمبر: 1559 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: أَنَا النَّزَّالُ الْعَصَرِيُّ قَالَ:" رَأَيْتُ خُلَيْدًا أَبَا سُلَيْمَانَ بَالَ ثُمَّ دَخَلَ مَسْجِدَ بَنِي عَصَرٍ فَجَلَسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نزال عصری فرماتے ہیں کہ میں نے خلید ابو سلیمان کو دیکھا انہوں نے پیشاب کیا پھر بنو عصر کی مسجد میں بیٹھ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1563، ترقيم محمد عوامة 1559)