☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹو ٹتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹو ٹتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 20
حدیث نمبر: 1407 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، يَزِيدَ الدَّالَانِيِّ ، قَتَادَةَ ، أَبِي الْعَالِيَةِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ يَزِيدَ الدَّالَانِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ عَلَى مَنْ نَامَ سَاجِدًا وُضُوءٌ حَتَّى يَضْطَجِعَ فَإِذَا اضْطَجَعَ اسْتَرْخَتْ مَفَاصِلُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حالت سجود میں سونے پر وضو لازم نہیں یہاں تک کہ پہلو کے بل لیٹ جائے، جب پہلو کے بل لیٹے گا تو اس کے اعضاء ڈھیلے ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1408، ترقيم محمد عوامة 1407)
حدیث نمبر: 1408 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْفِقُونَ بِرُءُوسِهِمْ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ ثُمَّ يَقُومُونَ فَيُصَلُّونَ وَلَا يَتَوَضَّؤُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام سروں کو جھکا کر سو جاتے اور عشاء کی نماز کا انتظار کرتے پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1409، ترقيم محمد عوامة 1408)
حدیث نمبر: 1409 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَنْ نَامَ وَهُوَ جَالِسٌ فَلَا وُضُوءَ عَلَيْهِ وَإِنِ اضْطَجَعَ فَعَلَيْهِ الْوُضُوءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص بیٹھ کر سوئے اس پر وضو لازم نہیں اور جو پہلو کے بل سوئے اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1410، ترقيم محمد عوامة 1409)
حدیث نمبر: 1410 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنَامُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت رکوع اور حالت سجود میں سو جاتے پھر نماز پڑھتے لیکن وضو نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1411، ترقيم محمد عوامة 1410)
حدیث نمبر: 1411 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، مُغِيرَةَ ، إِبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَامَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى نَفَخَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. وَقَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَنَامُ عَيْنَاهُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں ایسا سوئے کہ خراٹوں کی آواز آنے لگی۔ پھر آپ اٹھے اور نماز پڑھی لیکن وضو نہ کیا۔ پھر فرمایا کہ میری آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1412، ترقيم محمد عوامة 1411)
حدیث نمبر: 1412 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ:" كَانَ لَا يَرَى عَلَى مَنْ نَامَ قَاعِدًا وُضُوءًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص بیٹھ کر سوئے اس کا وضو نہیں ٹوٹتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1413، ترقيم محمد عوامة 1412)
حدیث نمبر: 1413 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيِّ , قَالَا:" كَانَ أَبُو أُمَامَةَ يَنَامُ وَهُوَ جَالِسٌ حَتَّى يَمْتَلِئَ نَوْمًا ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شرحبیل بن مسلم اور حضرت محمد بن زیاد فرماتے ہیں حضرت ابو امامہ بیٹھ کر خوب اچھی طرح سو جاتے تھے پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھتے لیکن وضو نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1414، ترقيم محمد عوامة 1413)
حدیث نمبر: 1414 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: " مَنْ وَضَعَ جَنْبَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنا پہلو لگا لے وہ وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1415، ترقيم محمد عوامة 1414)
حدیث نمبر: 1415 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ , وَابْنِ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " سَأَلْتُ عَبِيدَةُ عَنْهُ، فَقَالَ: هُوَ أَعْلَمُ بِنَفْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ خود کو زیادہ بہتر جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1416، ترقيم محمد عوامة 1415)
حدیث نمبر: 1416 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ نَامَ سَاجِدًا أَوْ قَائِمًا أَوْ جَالِسًا فَلَا وُضُوءَ عَلَيْهِ فَإِنْ نَامَ مُضْطَجِعًا فَعَلَيْهِ الْوُضُوءُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص حالت سجود میں یا کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر سویا اس کا وضو نہیں ٹوٹا اور جو شخص پہلو کے بل سو گیا اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1417، ترقيم محمد عوامة 1416)
حدیث نمبر: 1417 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مُغِيرَةُ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1418، ترقيم محمد عوامة 1417)
حدیث نمبر: 1418 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّهُ كَانَ" لا يَرَى بَأْسًا بِالنَّوْمِ فِي الْقُعُودِ وَيَكْرَهُهُ فِي الاضْطِجَاعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ بیٹھ کر سونے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، بلکہ پہلو کے بل سونے میں حرج سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1419، ترقيم محمد عوامة 1418)
حدیث نمبر: 1419 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ سِيرِينَ يَخْفِقُ بِرَأْسِهِ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ اپنا سر جھکا کر سوئے پھر اٹھ کر نماز پڑھ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1420، ترقيم محمد عوامة 1419)
حدیث نمبر: 1420 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنَامُ حَتَّى يَنْفُخَ ثُمَّ يَقُومَ فَيُصَلِّيَ وَلَا يَتَوَضَّأُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو جاتے یہاں تک کہ خراٹوں کی آواز آنے لگی پھر اٹھ کر بغیر وضو کے نماز ادا فرما لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1421، ترقيم محمد عوامة 1420)
حدیث نمبر: 1421 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: ذَاكَرَتْهُ الْحَكَمَ , وَحَمَّادًا فَقَالَا: " لَيْسَ عَلَيْهِ وُضُوءٌ حَتَّى يَضَعَ جَنْبَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب تک پہلو زمین پر نہ لگے وضو نہیں ٹوٹتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1422، ترقيم محمد عوامة 1421)
حدیث نمبر: 1422 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا نَامَ الرَّجُلُ قَائِمًا أَوْ قَاعِدًا لَمْ يَجِبْ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ فَإِذَا وَضَعَ جَنْبَهُ وَجَبَ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا وضو تو پہلو کے بل لیٹنے سے ٹوٹتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1423، ترقيم محمد عوامة 1422)
حدیث نمبر: 1423 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " وَجَبَ الْوُضُوءُ عَلَى كُلِّ نَائِمٍ إِلَّا مَنْ خَفَقَ بِرَأْسِهِ خَفْقَةً أَوْ خَفْقَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہر سونے والے کا وضو ٹوٹ گیا البتہ سر کو ایک مرتبہ یا دو مرتبہ جھکا کر سونے والے کا وضو نہیں ٹوٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1424، ترقيم محمد عوامة 1423)
حدیث نمبر: 1424 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ ، أَبِي نَضْرَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" زُرْتُ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَوَافَقْتُ لَيْلَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ مِنَ اللَّيْلِ يُصَلِّي ثُمَّ نَامَ فَلَقَدْ سَمِعْتُ صَفِيرَهُ، قَالَ: ثُمَّ جَاءَ بِلَالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَخَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنی خالہ حضرت میمونہ ام المؤمنین کے پاس گیا۔ اس رات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی وہیں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو نماز کے لیے اٹھے، پھر ایسا سوئے کہ مجھے سیٹی کی آواز بھی سنائی دی۔ پھر حضرت بلال نماز کی اطلاع دینے آئے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے تشریف لے گئے حالانکہ آپ نے نہ وضو کیا اور نہ پانی کو ہاتھ لگایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1425، ترقيم محمد عوامة 1424)
حدیث نمبر: 1425 مصنف ابن ابی شیبہ
إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنَامُ وَهُوَ سَاجِدٌ فَمَا يُعْرَفُ نَوْمُهُ إِلَّا بِنَفْخِهِ ثُمَّ يَقُومُ فَيَمْضِي فِي صَلَاتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبد اللہ فرماتے ہیں کہ بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت سجود میں ایسا سو جاتے کہ ہمیں سانس کی آواز سنائی دینے لگتی جس سے ہمیں آپ کی نیند کا علم ہوتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہو کر نماز جاری رکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1426، ترقيم محمد عوامة 1425)
حدیث نمبر: 1426 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ طَارِقٍ بَيَّاعِ النَّوَى، قَالَ: حَدَّثَتْنِي مَنِيعَةُ ابْنَةُ وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهَا , أَنَّ أَبَا مُوسَى كَانَ يَنَامُ بَيْنَهُنَّ حَتَّى يَغُطَّ فَنُنَبِّهُهُ فَيَقُولُ:" هَلْ سَمِعْتُمُونِي أَحْدَثْتُ؟" , فَنَقُولُ: لَا، فَيَقُومُ فَيُصَلِّي
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ لوگوں کے درمیان اس طرح سو جاتے کہ خراٹوں کی آواز آنے لگتی۔ جب انہیں بیدار کیا جاتا تو فرماتے کیا تم نے میرے وضو ٹوٹنے کی آواز سنی؟ لوگ کہتے نہیں تو وہ اٹھ کر نماز شروع کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1427، ترقيم محمد عوامة 1426)