☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 1180 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: مَرَرْتُ إِلَى الْحَمَّامِ فَرَآنِي أَبُو صَادِقٍ، فَقَالَ: مَعَكَ إِزَارٌ؟ فَإِنَّ عَلِيًّا كَانَ يَقُولُ: " مَنْ كَشَفَ عَوْرَتَهُ أَعْرَضَ عَنْهُ الْمَلَكُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں حمام کی طرف جا رہا تھا کہ مجھے ابو صادق نے دیکھ لیا اور فرمایا تمہارے پاس ازار ہے، کیونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ جس شخص نے اپنا ستر ظاہر کیا اللہ تعالیٰ اس سے اعراض فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1181، ترقيم محمد عوامة 1180)
حدیث نمبر: 1181 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَتَبَ: " لَا يَدْخُلْ أَحَدٌ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے یہ حکم لکھا کہ کوئی شخص بغیر ازار کے حمام میں داخل نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1182، ترقيم محمد عوامة 1181)
حدیث نمبر: 1182 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ غَالِبِ الْقَطَّانِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَتَبَ إِلَى عَامِلِهِ عَلَى الْبَصْرَةِ:" أَمَّا بَعْدُ فَانْهَ مَنْ قِبَلَكَ لا يَدْخُلُوا الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے بصرہ کے گورنر کے خط میں یہ حکم لکھا کہ اپنے علاقہ کے لوگوں کو بلا ازار حمام میں داخل ہونے سے منع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1183، ترقيم محمد عوامة 1182)
حدیث نمبر: 1183 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ دَاوُدَ الضَّبِّيِّ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " حَرَامٌ عَلَيْهِ دُخُولُ الْحَمَّامِ بِغَيْرِ مِئْزَرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں بلا ازار حمام میں داخل ہونا حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1184، ترقيم محمد عوامة 1183)
حدیث نمبر: 1184 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا جَعْفَرٍ " دَخَلَ الْحَمَّامَ وَعَلَيْهِ إِزَارٌ إِلَى الرُّكْبَتَيْنِ وَفِيهِ أُنَاسٌ بِغَيْرِ إِزَارٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے ابوجعفر کو حمام میں داخل ہوتے دیکھا، ان کے گھٹنوں تک ازار تھا، جبکہ اس حمام میں بغیر ازار کے بھی لوگ موجود تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1185، ترقيم محمد عوامة 1184)
حدیث نمبر: 1185 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَلَمَةَ، وَأَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَدْخُلَ الْحَمَّامَ بِغَيْرِ إِزَارٍ،" وَكَرِهَ أَنْ يَدْخُلَهُ بِإِزَارٍ وَغَيْرُهُ لَيْسَ بِإِزَارٍ"، وَيَقُولُ: يُرَى عَوْرَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی بغیر ازار کے حمام میں داخل ہو اور اس بات کو بھی مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی ازار پہن کر داخل ہو لیکن دوسرے لوگ بلا ازار ہوں۔ اس سے یہ ان کی شرم گاہ دیکھ کر گناہ کا مرتکب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1186، ترقيم محمد عوامة 1185)
حدیث نمبر: 1186 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ إِلَى أُمَرَاءِ الْأَجْنَادِ أَنْ: " لَا يَدْخُلَ رَجُلٌ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ وَلَا امْرَأَةٌ إِلَّا مِنْ سُقْمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے لشکروں کے قائدین کو یہ خط لکھا کہ کوئی مرد بغیر ازار کے حمام میں داخل نہ ہو اور کوئی عورت بغیر بیماری کے حمام میں داخل نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1187، ترقيم محمد عوامة 1186)
حدیث نمبر: 1187 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْحَمَّامَ أَوِ الْفُرَاتَ فَلْيَأْتَزِرْ أَوْ يَلْبَسْ تُبَّانًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی حمام یا فرات میں داخل ہو تو ازار پہنے اور جانگھیا پہن لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1188، ترقيم محمد عوامة 1187)
حدیث نمبر: 1188 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " يَضْرِبُ صَاحِبَ الْحَمَّامِ وَمَنْ دَخَلَهُ بِغَيْرِ إِزَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز صاحب حمام اور اس شخص کو مارتے تھے جو حمام میں بغیر ازار کے داخل ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1189، ترقيم محمد عوامة 1188)
حدیث نمبر: 1189 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " يَجْلِدُ فِي الْمِنْدِيلِ فِي الْحَمَّامِ وَيُعَاقِبُ صَاحِبَ الْحَمَّامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو دیکھا کہ وہ بغیر ازار کے حمام میں داخل ہونے والے کو کوڑا مار رہے تھے اور حمام کے مالک کو بھی سزا دے رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1190، ترقيم محمد عوامة 1189)
حدیث نمبر: 1190 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ ، أَبِي عُذْرَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ أَبِي عُذْرَةَ , وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَائِشَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى الرِّجَالَ وَالنِّسَاءَ عَنِ الْحَمَّامَاتِ إِلَّا مَرِيضَةً أَوْ نُفَسَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں اور عورتوں کو حمام میں داخل ہونے سے منع فرمایا ہے البتہ مریض اور نفاس والی عورت حمام میں داخل ہوسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1191، ترقيم محمد عوامة 1190)
حدیث نمبر: 1191 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، ابْنِ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَفَعَهُ، قَالَ: " مَنْ دَخَلَهُ مِنْكُمْ فَلْيَسْتَتِرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص حمام میں داخل ہوجائے وہ ستر ڈھانپ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1192، ترقيم محمد عوامة 1191)
حدیث نمبر: 1192 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ كَامِلٍ، عَنْ حَبِيبٍ، قَالَ:" دَخَلَ الْحَمَّامَ عَطَاءٌ، وَطَاوُسٌ، وَمُجَاهِدٌ فَاطَّلَوْا فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد حمام میں داخل ہوئے اور انہوں نے اس میں نورہ اپنے بدن پر لگایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1193، ترقيم محمد عوامة 1192)