☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المرأة يصيب ثيابها من دم (حيضها)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في المرأة يصيب ثيابها من دم (حيضها)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 16
Hadith No.: 1015 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، فَاطِمَةَ ، أَسْمَاءَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ ، عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضَةِ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ فَقَالَ:" اقْرُصِيهِ بِالْمَاءِ وَاغْسِلِيهِ وَصَلِّي فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماء فرماتی ہیں کہ رسول اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر حیض کا خون عورت کے کپڑوں پر لگ جائے تو وہ کیا کرے؟ آپ نے فرمایا کہ اسے پانی سے کھرچے، دھولے اور اسی کپڑے میں نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1015، ترقيم محمد عوامة 1015)
Hadith No.: 1016 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، حَجَّاجٍ ، ثَابِتٍ ، عَدِيِّ بْنِ دِينَارٍ ، أُمَّ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ دِينَارٍ , أَنَّ أُمَّ حُصَيْنٍ سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ فَقَالَ:" حُكِّيهِ بِضِلْعٍ وَاغْسِلِيهِ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَصَلِّي فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ ام حصین نے رسول اللہ سے سوال کیا کہ اگر حیض کا خون کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے؟ آپ نے فرمایا اس کو کھرچ لو، پھر پانی اور بیری سے دھو لو پھر اسی کپڑے میں نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1016، ترقيم محمد عوامة 1016)
Hadith No.: 1017 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْهَا عَنِ الْحَائِضِ تَلْبَسُ الثَّوْبَ تُصَلِّي فِيهِ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: " إِنْ كَانَ فِيهِ دَمٌ غَسَلَتْ مَوْضِعَ الدَّمِ وَإِلَّا صَلَّتْ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ سے ایک عورت نے سوال کیا کہ اگر حائضہ نے کوئی کپڑے پہنے ہوں تو پاکی کے بعد ان میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ فرمایا اگر ان پر خون لگا ہو تو دھو لے ورنہ یونہی پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1017، ترقيم محمد عوامة 1017)
Hadith No.: 1018 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ , أَنَّ نِسَاءَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَأُمَّهَاتِ أَوْلَادِهِ كُنَّ يَحِضْنَ فَإِذَا طَهُرْنَ لَمْ يَغْسِلْنَ ثِيَابَهُنَّ الَّتِي كُنَّ يَلْبَسْنَ فِي حَيْضَتِهِنَّ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ: " إِنْ رَأَيْتُنَّ دَمًا فَاغْسِلْنَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیویاں اور آپ کی ام ولد باندیاں حیض سے پاک ہونے کے بعد ان کپڑوں کو نہ دھوتیں جو حالت حیض میں پہن رکھے ہوتے تھے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ان سے فرماتے تھے کہ اگر تم ان میں خون دیکھو تو انہیں دھو لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1018، ترقيم محمد عوامة 1018)
Hadith No.: 1019 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ دَمِ الْحَيْضَةِ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ، فَقَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ:" إِنَّمَا يَكْفِي إِحْدَاكُنَّ أَنْ تَغْسِلَهُ بِالْمَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حماد نے حضرت ابراہیم سے کپڑے پر لگے حیض کے خون کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ عورتوں کے لیے اسے پانی سے دھونا کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1019، ترقيم محمد عوامة 1019)
Hadith No.: 1020 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " لَا تَغْسِلُ الْمَرْأَةُ ثِيَابَ حَيْضَتِهَا إِنْ شَاءَتْ إِلَّا أَنْ تَرَى دَمًا فَتَغْسِلَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اگر عورت اپنے حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں کو نہ بھی دھوئے تو کوئی حرج نہیں البتہ اگر خون لگا ہو تو دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1020، ترقيم محمد عوامة 1020)
Hadith No.: 1021 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ أَفْلَحَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَتِ الْحَائِضُ تَلْبَسُ ثِيَابَهَا ثُمَّ تَطْهُرُ فَإِنْ لَمْ تَرَ فِي ثَوْبِهَا نَضَحَتْهُ ثُمَّ صَلَّتْ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حائضہ اگر حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں میں کوئی نشان خون کا نہ دیکھے تو پاک ہونے کے بعد انہیں میں نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1021، ترقيم محمد عوامة 1021)
Hadith No.: 1022 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ إِنْسَانٌ لِعَطَاءٍ: الْحَائِضُ تَطْهُرُ وَفِي ثَوْبِهَا الدَّمُ وَلَيْسَ يَكْفِيهَا أَنْ تَغْسِلَ الدَّمَ قَطُّ وَتَدَعَ ثَوْبَهَا بَعْدُ , قَالَ: نَعَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطا سے ایک آدمی نے کہا کہ اگر حائضہ پاک ہونے کے بعد کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو کیا اس کے لیے اتنا کافی نہیں کہ خون کو دھو لے اور باقی کپڑوں کو چھوڑ دے؟ فرمایا کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1022، ترقيم محمد عوامة 1022)
Hadith No.: 1023 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فِي الْحَائِضِ يُصِيبُ ثَوْبَهَا مِنْ دَمِهَا، قَالَ:" تَغْسِلُهُ ثُمَّ تُلَطِّخُ مَكَانَهُ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ أَوِ الْعَنْبَرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا گیا کہ اگر حالت حیض کا خون کپڑوں پر لگ جائے تو کیا کیا جائے؟ فرمایا عورت اسے دھو لے اور اس کی جگہ ورس، زعفران یا عنبر لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1023، ترقيم محمد عوامة 1023)
Hadith No.: 1024 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " تَغْسِلُ الْمَرْأَةُ مَا أَصَابَ ثِيَابَهَا مِنْ دَمِ الْحَيْضِ وَلَيْسَ النَّضْحُ بِشَيْءٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت کے کپڑوں پر اگر حیض کا خون لگا ہو تو اسے دھوئے گی، پانی چھڑ کنا کچھ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1024، ترقيم محمد عوامة 1024)
Hadith No.: 1025 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مُعَاذٍ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ عَنْ نَضْحِ الدَّمِ فِي الثَّوْبِ، فَقَالَتْ:" اغْسِلِيهِ بِالْمَاءِ فَإِنَّ الْمَاءَ لَهُ طَهُورٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کپڑے پر لگے ہوئے خون کے دھبوں پر پانی چھڑکنے کا پوچھا تو فرمایا اسے پانی سے دھوؤ کیوں کہ وہ پانی سے پاک ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1025، ترقيم محمد عوامة 1025)
Hadith No.: 1026 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنِ " الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ يُصِيبُ ثَوْبَهَا الدَّمُ فَتَغْسِلُهُ فَيَبْقَى فِيهِ مثال الدَّمِ أَتُصَلِّي فِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی حیض کا خون کپڑوں پر لگنے کے بعد اسے دھو لے لیکن خون کا نشان باقی رہ جائے تو کیا وہ اس کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ فرمایا پڑھ سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1026، ترقيم محمد عوامة 1026)
Hadith No.: 1028 Musannaf Ibn Abi Shaibah
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے پوچھا کہ عورت حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ اگر کچھ لگا ہو تو دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1027، ترقيم محمد عوامة 1028)
Hadith No.: 1027 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الْمَرْأَةُ تُصَلِّي فِي ثِيَابِهَا الَّتِي تَحِيضُ فِيهَا إِلَّا أَنْ يُصِيبَ مِنْهَا شَيْئًا فَتَغْسِلَ مَوْضِعَ الدَّمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عورت حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتی ہے لیکن اگر خون لگا ہو تو اسے دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1028، ترقيم محمد عوامة 1027)
Hadith No.: 1028 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَحِيضُ فِي الثَّوْبِ، قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ إِلَّا أَنْ تَرَى شَيْئًا فَتَغْسِلَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے پوچھا کہ عورت حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ اگر کچھ لگا ہو تو دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1029، ترقيم محمد عوامة 1028)
Hadith No.: 1029 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ فِي ثَوْبِ الْحَائِضِ، قَالَ:" تَغْسِلُ مَكَانَ الدَّمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم حائضہ کے کپڑوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ خون کی جگہ دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1030، ترقيم محمد عوامة 1029)