☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 874 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، عَاصِمٍ ، أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا جَامَعَ أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ مِنَ اللَّيْلِ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَعُودَ فَلْيَتَوَضَّأْ بَيْنَهُمَا وُضُوءًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب رات میں تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے جماع کرے اور پھر دوبارہ کرنا چاہے تو دونوں کے درمیان وضو کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 874، ترقيم محمد عوامة 874)
حدیث نمبر: 875 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: قَالَ لِي عُمَرُ :" يَا سَلْمَانُ إِذَا أَتَيْتَ أَهْلَكَ ثُمَّ أَرَدْتَ أَنْ تَعُودَ كَيْفَ تَصْنَعُ؟" قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ أَصْنَعُ؟ قَالَ:" تَوَضَّأْ بَيْنَهُمَا وُضُوءًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھ سے فرمایا کہ اے سلمان! جب تم اپنی بیوی سے جماع کرو اور دوبارہ کرنا چاہو تو کیا کرو گے؟ میں نے کہا میں کیا کروں؟ فرمایا دونوں کے درمیان وضو کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 875، ترقيم محمد عوامة 875)
حدیث نمبر: 876 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ , أَنَّ ابْنَ عُمَرَ :" كَانَ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَعُودَ غَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اپنی بیوی سے صحبت کرنے کے بعد دوبارہ صحبت کرنا چاہتے تو اپنا چہرہ اور بازو دھو لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 876، ترقيم محمد عوامة 876)
حدیث نمبر: 877 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مُحَارِبٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ: " إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَعُودَ تَوَضَّأْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم دوسری بار جماع کرنا چاہو تو وضو کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 877، ترقيم محمد عوامة 877)
حدیث نمبر: 878 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ:" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُجَامِعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ ثُمَّ يَعُودَ قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ". قَالَ: وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَقُولُ: لَا أَعْلَمُ بِذَلِكَ بَأْسًا. قَالَ: إِنَّمَا قِيلَ ذَلِكَ لِأَنَّهُ أَحْرَى أَنْ يَعُودَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ ایک آدمی اپنی بیوی سے جماع کرنے کے بعد بغیر وضو کئے دوسری مرتبہ جماع کرے۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ فرمایا اس کا حکم اس لئے دیا جاتا ہے کیونکہ یہ اعادہ کے لئے زیادہ مناسب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 878، ترقيم محمد عوامة 878)
حدیث نمبر: 879 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْوَلِيدِ، عَنِ الشَّنِّيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ يَقُولُ: " إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَعُودَ تَوَضَّأْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب جماع کا اعادہ کرنا چاہے تو وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 879، ترقيم محمد عوامة 879)
حدیث نمبر: 880 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَرِيفِ بْنِ دِرْهَمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" تَوَضَّأْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ وضو کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 880، ترقيم محمد عوامة 880)
حدیث نمبر: 881 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعُودَ تَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب جماع دوبارہ کرنا چاہے تو وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 881، ترقيم محمد عوامة 881)
حدیث نمبر: 882 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الْمُحَارِبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعُودَ تَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب جماع دوبارہ کرنا چاہے تو وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 882، ترقيم محمد عوامة 882)