☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 598 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَغْسِلُ أَثَرَ الْبَوْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت غیلان بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرکو پیشاب کی جگہ پانی سے دھوتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 598، ترقيم محمد عوامة 598)
حدیث نمبر: 599 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَنَسًا يَغْسِلُ أَثَرَ الْبَوْلِ" , وَرَأَيْتُ ابْنَ سِيرِينَ يَغْسِلُ أَثَرَ الْبَوْلِ وَرَأَيْتُ نَضْرَ بْنَ أَنَسٍ يَغْسِلُ أَثَرَ الْبَوْلِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس، حضرت ابن سیرین اور حضرت نضر بن انس کو پیشاب کی جگہ پانی سے دھوتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 599، ترقيم محمد عوامة 599)
حدیث نمبر: 600 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ كَهْمَسٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " أَحْمَدُ إِلَيْكُمْ غَسْلَ الْإِحْلِيلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آلۂ تناسل کے سوراخ کو پانی سے دھونا بہت اچھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 600، ترقيم محمد عوامة 600)
حدیث نمبر: 601 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَعْدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ " بَالَ فَغَسَلَ مَا هُنَالِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اسدی شخص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کرنے کے بعد پیشاب کی جگہ کو دھویا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 601، ترقيم محمد عوامة 601)
حدیث نمبر: 602 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " بَالَ ثُمَّ أَخَذَ مَاءً فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي ثِيَابِهِ فَمَسَحَ ذَكَرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے پیشاب کرنے کے بعد پانی لیا اور ہاتھ اپنے پاجامے کے اندر ڈال کر آلۂ تناسل کو صاف کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 602، ترقيم محمد عوامة 602)
حدیث نمبر: 603 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ أَنَّهُ " بَالَ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي سَرَاوِيلِهِ فَغَسَلَ ذَكَرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود نے پیشاب کرنے کے بعد پانی لیا اور ہاتھ اپنے پاجامے کے اندر ڈال کر آلۂ تناسل کو صاف کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 603، ترقيم محمد عوامة 603)
حدیث نمبر: 604 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ إِبْرَاهِيمُ " إِذَا بَالَ أَدْخَلَ يَدَهُ تَحْتَ إِزَارِهِ فَمَسَحَ ذَكَرَهُ" , فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِطَلْحَةَ فَأَعْجَبَهُ ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم جب پیشاب کرتے تو اپنا ہاتھ شلوار میں ڈال کر آلہء تناسل کو صاف کرتے۔ میں نے اس بات کا ذکر حضرت طلحہ سے کیا تو انہوں نے تعجب کا اظہار فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 604، ترقيم محمد عوامة 604)
حدیث نمبر: 605 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْعَلَاءِ , قَالَ: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ " بَالَ فَغَسَلَ ذَكَرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے پیشاب کرنے کے بعد آلہء تناسل کو پانی سے دھویا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 605، ترقيم محمد عوامة 605)