☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يرى الوضوء مما غيرت النار
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطهارة← من كان يرى الوضوء مما غيرت النار
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 17
حديث رقم: 553 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِظٍ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِظٍ , أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَكَلَ أَثْوَارَ أَقِطٍ فَقَامَ فَتَوَضَّأَ، فَقَالَ: أَتَدْرُونَ لِمَ تَوَضَّأْتُ؟ إِنِّي أَكَلْتُ أَثْوَارَ أَقِطٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " تَوَضَّؤُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ"، قَالَ: فَكَانَ عُمَرُ يَتَوَضَّأُ مِنَ السُّكَّرِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوہریرہ نے مکھن کے ٹکڑے کھائے، پھر وضو فرمایا اس کے بعد آپ نے پوچھا ”کیا تم جانتے ہو میں نے وضو کیوں کیا؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم کوئی ایسی چیز کھاؤ جسے آگ نے چھوا ہو تو وضو کرو۔ حضرت عمر شکر کھا کر وضو کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 553، ترقيم محمد عوامة 553)
حديث رقم: 554 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو نُمَيْرٍ ، عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، أُمِّ حَبِيبَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ الْأَخْنَسِ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى خَالَتِهِ أُمِّ حَبِيبَةَ فَسَقَتْهُ شَرْبَةً مِنْ سَوِيقٍ ثُمَّ قَالَتْ: يَابْنَ أُخْتِي تَوَضَّهْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " تَوَضَّؤُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سفیان بن مغیرہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنی خالہ ام حبیبہ کے پاس گیا، انہوں نے مجھے ستو کا شربت پلایا پھر فرمایا ”اے بھانجے! وضو کرلو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اسے استعمال کرنے کے بعد وضو کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 554، ترقيم محمد عوامة 554)
حديث رقم: 555 مصنف ابن أبي شيبة
خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَنْصَارِيُّ ، الزُّهْرِيُّ ، أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَبُو سُفْيَانَ بْنُ سَعِيدٍ الْأَخْنَسِيُّ ، أُمِّ حَبِيبَةَ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سُفْيَانَ بْنُ سَعِيدٍ الْأَخْنَسِيُّ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى خَالَتِي أُمِّ حَبِيبَةَ فَسَقَتْنِي سَوِيقًا ثُمَّ قَالَتْ: يَابْنَ أُخْتِي تَوَضَّأْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " تَوَضَّؤُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سفیان بن سعید اخنسی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنی خالہ ام حبیبہ کے پاس گیا، انہوں نے مجھے ستو کا شربت پلایا پھر فرمایا ”اے بھانجے! وضو کرلو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اسے استعمال کرنے کے بعد وضو کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 555، ترقيم محمد عوامة 555)
حديث رقم: 556 مصنف ابن أبي شيبة
عَفَّانُ ، هَمَّامٌ ، لِمَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، الْحَسَنُ ، أَنَسٍ ، أَبِي طَلْحَةَ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: نا هَمَّامٌ ، قَالَ: قِيلَ لِمَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، وَأَنَا عِنْدَهُ، عَمَّنْ أَخَذَ الْحَسَنُ أَنَّهُ" كَانَ يَتَوَضَّأُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ؟" , فَقَالَ: أَخَذَهُ عَنْ أَنَسٍ وَأَخَذَهُ أَنَسٌ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ وَأَخَذَهُ أَبُو طَلْحَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک مرتبہ مطر الوراق سے پوچھا گیا کہ حضرت حسن بصری نے یہ روایت کس سے لی ہے کہ آگ پر پکی ہوئی چیز کے استعمال کے بعد وضو کیا جائے؟ انہوں نے فرمایا انہوں نے یہ روایت حضرت انس سے، انہوں نے حضرت ابو طلحہ سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 556، ترقيم محمد عوامة 556)
حديث رقم: 557 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " تَوَضَّؤُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اسے استعمال کرنے کے بعد وضو کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 557، ترقيم محمد عوامة 557)
حديث رقم: 558 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ قَالَ: " تَوَضَّؤُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اسے استعمال کرنے کے بعد وضو کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 558، ترقيم محمد عوامة 558)
حديث رقم: 559 مصنف ابن أبي شيبة
أَبَا مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ أَبَا مُوسَى :" كَانَ يَتَوَضَّأُ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ آگ پر پکی ہوئی چیز استعمال کرنے کے بعد وضو کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 559، ترقيم محمد عوامة 559)
حديث رقم: 560 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ:" أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَلَمْ أَجِدْهُ فَقَعَدْتُ أَنْتَظِرُهُ فَجَاءَ وَهُوَ مُغْضَبٌ، فَقَالَ: كُنْتُ عِنْدَ هَذَا، يَعْنِي الْحَجَّاجَ، فَأَكَلُوا ثُمَّ قَامُوا فَصَلَّوْا وَلَمْ يَتَوَضَّؤُوا، فَقُلْتُ: أَوَ مَا كُنْتُمْ تَفْعَلُونَ هَذَا يَا أَبَا حَمْزَةَ؟ قَالَ: مَا كُنَّا نَفْعَلُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت انس کی خدمت میں حاضر ہوا وہ موجود نہ تھے، میں بیٹھ کر ان کا انتظار کرنے لگا۔ جب وہ واپس آئے تو انتہائی غصہ میں تھے، فرمانے لگے میں اس (حجاج) کے پاس سے آ رہا ہوں، لوگوں نے کھانا کھایا اور بغیر وضو کئے اٹھ کر نماز پڑھنے لگے۔ میں نے حضرت انس سے پوچھا کہ ”اے ابو حمزہ! کیا آپ ایسا نہ کیا کرتے تھے“۔ انہوں نے فرمایا ”ہم ایسا نہیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 560، ترقيم محمد عوامة 560)
حديث رقم: 561 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " شَرِبَ سَوِيقًا فَتَوَضَّأَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ستو کا شربت پیا، پھر وضو فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 561، ترقيم محمد عوامة 561)
حديث رقم: 562 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسًا ، وَأَبَا طَلْحَةَ ، وَأَبَا مُوسَى ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، وَامْرَأَتَيْنِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَنَسًا ، وَأَبَا طَلْحَةَ ، وَأَبَا مُوسَى ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، وَامْرَأَتَيْنِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانُوا يَتَوَضَّؤُونَ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت انس، ابو طلحہ، ابو موسیٰ، ابن عمر رضی اللہ عنہما، زید بن ثابت اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دو ازواج آگ پر پکی چیز کھانے کے بعد وضو کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 562، ترقيم محمد عوامة 562)
حديث رقم: 563 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّهُ كَانَ " يَأْمُرُ بِالْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ، وَسَقَاهُمْ مَرَّةً نَبِيذًا فَأَتَاهُمْ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّؤُوا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ آگ پر پکی چیز کھانے کے بعد وضو کا حکم دیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ انہوں نے لوگوں کو نبیذ پلائی پھر وضو کا پانی منگوا کر انہیں وضو کرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 563، ترقيم محمد عوامة 563)
حديث رقم: 564 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " تَوَضَّؤُوا مِنَ السُّكَّرِ فَإِنَّ لَهُ ثقلا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں شکر کھا کر وضو کرو کیونکہ اس میں تلچھٹ ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 564، ترقيم محمد عوامة 564)
حديث رقم: 565 مصنف ابن أبي شيبة
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ عَائِشَةَ ، وَأَبَا سَلَمَةَ، وَعُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ:" كَانُوا يَتَوَضَّؤُونَ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ وَكَانَ الزُّهْرِيُّ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، ابو سلمہ اور عمر بن عبد العزیز آگ پر پکی چیز کھا کر وضو کیا کرتے تھے۔ حضرت زہری بھی یونہی کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 565، ترقيم محمد عوامة 565)
حديث رقم: 566 مصنف ابن أبي شيبة
رَجُلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ هُذَيْلٍ، أُرَاهُ قَدْ ذَكَرَ أَنَّ لَهُ صُحْبَةً، قَالَ: " يُتَوَضَّأُ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک اور صحابی فرماتے ہیں کہ آگ پر پکی چیز کھا کر وضو کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 566، ترقيم محمد عوامة 566)
حديث رقم: 567 مصنف ابن أبي شيبة
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَتَوَضَّأَ فَوْقَ الْمَسْجِدِ، فَقُلْتُ لَهُ: مِنْ أَيِّ شَيْءٍ تَوَضَّأْتَ، فَقَالَ:" أَكَلْتُ ثَوْرَيْ أَقِطٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابراہیم کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ساتھ تھا، انہوں نے مسجد کے اوپر وضو فرمایا۔ میں نے ان سے وضو کا سبب پوچھا تو فرمایا کہ میں نے مکھن کے ٹکڑے کھائے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 567، ترقيم محمد عوامة 567)
حديث رقم: 568 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " تَوَضَّأْ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال کے بعد وضو کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 568، ترقيم محمد عوامة 568)
حديث رقم: 569 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا السَّفَرِ، يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: كَانُوا عِنْدَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ فَأَكَلُوا لَحْمًا وَثَرِيدًا وَخَرَجُوا مِنْ عِنْدِهِ فَجَعَلُوا يُصَلُّونَ وَلَا يَتَوَضَّؤُونَ، فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ:" انْظُرْ يُصَلُّونَ وَلَا يَتَوَضَّؤُونَ!"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ لوگ حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پاس تھے۔ لوگوں نے گوشت اور ثرید کھایا، پھر باہر گئے اور بغیر وضو کے نماز شروع کردی۔ حضرت ابو مسعود فرمانے لگے ”انہیں دیکھو! بغیر وضو کے نماز پڑھ رہے ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 569، ترقيم محمد عوامة 569)