☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 447 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، وَابْنُ عُلَيَّةَ ، وَمُعْتَمِرٌ ، إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ الْعَدَوِيِّ ، الْعَلَاءُ بْنُ زِيَادٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، وَابْنُ عُلَيَّةَ ، وَمُعْتَمِرٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ الْعَدَوِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: " اغْتَسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ جَنَابَةٍ فَخَرَجَ فَأَبْصَرَ لُمْعَةً بِمَنْكِبِهِ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ فَأَخَذَ بِجُمَّتِهِ فَبَلَّهَا بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علاء بن زیاد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت فرمایا۔ غسل سے فارغ ہوئے تو آپ نے اپنے کندھے پر خشکی کا نشان دیکھا۔ پھر آپ نے اپنے بال پکڑے اور ان سے اس حصے کو تر کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 447، ترقيم محمد عوامة 447)
حدیث نمبر: 448 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا تَرَكَ مِنْ قَدَمِهِ مَوْضِعَ ظُفُرٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحْسِنْ وُضُوءَكَ". قَالَ يُونُسُ: فَكَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ: يَغْسِلُ ذَلِكَ الْمَكَانَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس کے پاؤں میں ناخن کی جگہ خشک ہے، آپ نے اس سے فرمایا ”اچھی طرح وضو کرو“ حضرت حسن ایسی صورت میں فرمایا کرتے تھے کہ صرف اسی جگہ کو دھویا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 448، ترقيم محمد عوامة 448)
حدیث نمبر: 449 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى رَجُلًا فِي رِجْلِهِ لُمْعَةً لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ حِينَ تَطَهَّرَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ:" بِهَذَا الْوُضُوءِ تَحْضُرُ الصَّلَاةَ؟! وَأَمَرَهُ أَنْ يَغْسِلَ اللُّمْعَةَ وَيُعِيدَ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا جس کا پاؤں وضو کرتے وقت ایک جگہ سے خشک رہ گیا تھا، آپ نے اس سے فرمایا کہ کیا تم اس وضو کے ساتھ نماز پڑھو گے۔ پھر اسے حکم دیا کہ اس خشک جگہ کو دھو کر نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 449، ترقيم محمد عوامة 449)
حدیث نمبر: 450 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّ عُمَرَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي قَدْ تَرَكَ عَلَى ظَهْرِ قَدَمِهِ مثل الظُّفْرِ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ وُضُوءَهُ وَصَلَاتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جو نماز پڑھ رہا تھا لیکن اس کے پاؤں پر ایک جگہ ناخن کے برابر خشک تھی۔ آپ نے اسے وضو اور نماز لوٹانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 450، ترقيم محمد عوامة 450)
حدیث نمبر: 451 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْعَوَّامِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، قَالَ: " مَا أَصَابَهُ الْمَاءُ مِنْ مَوَاضِعِ الطُّهُورِ فَقَدْ طَهُرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ جن مقامات وضو تک پانی پہنچتا ہے وہ پاک ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 451، ترقيم محمد عوامة 451)
حدیث نمبر: 452 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ، يَقُولُ: " مَا أَصَابَ الْمَاءُ مِنْكَ وَأَنْتَ جُنُبٌ فَقَدْ طَهُرَ ذَلِكَ الْمَكَانُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین فرماتے ہیں کہ حالت جنابت میں تمہارے جسم کے جس حصہ تک پانی پہنچے گا وہ حصہ پاک ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 452، ترقيم محمد عوامة 452)
حدیث نمبر: 453 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ " تَوَضَّأَ يَوْمًا فَتَرَكَ فِي مرفقه شَيْئًا يَسِيرًا، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ فَغَسَلَ ذَلِكَ الْمَكَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ سالم بن عبد اللہ ایک دن وضو فرما رہے تھے کہ ان کی کہنی کے پاس تھوڑی سی جگہ خشک رہ گئی۔ انہیں اس بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے وہ جگہ بھی دھو لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 453، ترقيم محمد عوامة 453)
حدیث نمبر: 454 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ فِي الرَّجُلِ يَغْتَسِلُ فَيَبْقَى مِنْهُ الْمَكَانُ، قَالَ:" إِذًا يُمِسُّهُ الْمَاءَ أَوْ يَغْسِلُهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اس جگہ کو دھو لے یا اسے پانی سے تر کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 454، ترقيم محمد عوامة 454)
حدیث نمبر: 455 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 455، ترقيم محمد عوامة 455)
حدیث نمبر: 456 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ:" يَغْسِلُ ذَلِكَ الْمَكَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ اس جگہ کو دھوئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 456، ترقيم محمد عوامة 456)
حدیث نمبر: 457 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ عُمَرَ " رَأَى فِي قَدَمِ رَجُلٍ مثل مَوْضِعِ الْفَلْسِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَيُعِيدَ الصَّلَاةَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے پاؤں پر سکے کے برابر جگہ خشک تھی۔ آپ نے اسے وضو اور نماز لوٹانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 457، ترقيم محمد عوامة 457)
حدیث نمبر: 458 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ السَّلَامِ ، مُغِيرَةَ ، إِبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ:" يَغْسِلُ ذَلِكَ الْمَكَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صرف اسی جگہ کو دھوئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 458، ترقيم محمد عوامة 458)
حدیث نمبر: 459 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبِي عَلِيٍّ الرَّحَبِيِّ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الرَّحَبِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْتَسَلَ مِنْ جَنَابَةٍ فَرَأَى لُمْعَةً لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ فَقَالَ بِجُمَّتِهِ فَبَلَّهَا بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت فرمانے کے بعد ایک خشک جگہ دیکھی جسے پانی نہ پہنچا تھا، آپ نے اپنے بالوں کو پکڑ کر اس جگہ کو تر کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 459، ترقيم محمد عوامة 459)
حدیث نمبر: 460 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " يَغْسِلُ ذَلِكَ الْمَكَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ صرف اسی جگہ کو دھویا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 460، ترقيم محمد عوامة 460)