☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا بیان جنہوں نے بلی کے جوٹھے سے وضو کرنے کو جائز قرار دیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← ان حضرات کا بیان جنہوں نے بلی کے جوٹھے سے وضو کرنے کو جائز قرار دیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 326 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: كَانَ أَبُو قَتَادَةَ : " يُدْنِي الْإِنَاءَ مِنَ السِّنَّوْرِ فَيَلَغُ فِيهِ فَيَتَوَضَّأُ بِسُؤْرِهِ، وَيَقُولُ: إِنَّمَا هُوَ مِنْ مَتَاعِ الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ بلی کے لئے برتن کو جھکا دیتے اور وہ اس سے پانی پیتی پھر آپ اسی پانی سے وضو فرما لیتے اور ارشاد فرماتے ”یہ تو گھر کا سامان ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 326، ترقيم محمد عوامة 326)
حدیث نمبر: 327 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيُّ ، حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ ، كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبٍ ، لِأَبِي قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبٍ وَكَانَتْ تَحْتَ بَعْضِ وَلَدِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّهَا صَبَّتْ لِأَبِي قَتَادَةَ مَاءً يَتَوَضَّأُ بِهِ فَجَاءَتْ هِرَّةٌ تَشْرَبُ فَأَصْغَى لَهَا الْإِنَاءَ فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّةَ أَخِي أَتَعْجَبِينَ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ هِيَ مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ أَوْ مِنَ الطَّوَّافَاتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ کی بہو حضرت کبشہ بنت کعب فرماتی ہیں کہ وہ حضرت ابو قتادہ کے لئے وضو کا پانی ڈال رہی تھیں کہ اتنے میں ایک بلی آئی وہ پیاسی تھی، چناچہ حضرت ابو قتادہ نے برتن اس بلی کے لئے جھکا دیا۔ میں اس منظر کو تعجب سے دیکھنے لگی تو انہوں نے فرمایا ”بیٹی تعجب کیوں کر رہی ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بلی ناپاک نہیں ہے یہ تو تمہارے گھروں میں چکر لگانے والا جانور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 327، ترقيم محمد عوامة 327)
حدیث نمبر: 328 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنِ ابْنِ حَكِيمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا وَائِلٍ عَنْ سُؤْرِ السِّنَّوْرِ، فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن حکیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل سے بلی کے جوٹھے کا حکم دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 328، ترقيم محمد عوامة 328)
حدیث نمبر: 329 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الرُّكَيْنِ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ داب، قَالَتْ: سَأَلْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ ، عَنِ الْهِرِّ، فَقَالَ:" هُوَ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صفیہ بنت داب فرماتی ہیں کہ میں نے حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے بلی کے جوٹھے کا حکم دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا ”وہ تو گھر کا ایک حصہ ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 329، ترقيم محمد عوامة 329)
حدیث نمبر: 330 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الْهِرُّ مِنْ مَتَاعِ الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بلی گھر کا ایک سامان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 330، ترقيم محمد عوامة 330)
حدیث نمبر: 331 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، قَالَ:" وُضِعَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ طَهُورُهُ فَشَرِبَتْ مِنْهُ السِّنَّوْرُ فَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ لِيَتَوَضَّأَ مِنْهُ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ السِّنَّوْرَ قَدْ شَرِبَتْ مِنْهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا هِيَ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک مدنی شخص روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے وضو کا پانی رکھا گیا۔ اس پانی میں بلی نے منہ مارا۔ وضو کرنے کے لئے تشریف لائے تو انہیں اس بارے میں بتایا گیا، انہوں نے فرمایا ”بلی تو گھر کا حصہ ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 331، ترقيم محمد عوامة 331)
حدیث نمبر: 332 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِسُؤْرِ السِّنَّوْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں ”بلی کے جوٹھے میں کوئی حرج نہیں“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 332، ترقيم محمد عوامة 332)
حدیث نمبر: 333 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَدَنِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ، يَقُولُ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ الْهِرِّ. وَيَقُولُ: هِيَ مِنْ مَتَاعِ الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ”بلی کے پس ماندہ سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں؟ وہ تو گھر کا حصہ ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 333، ترقيم محمد عوامة 333)
حدیث نمبر: 334 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، أَوْ خَالِدٍ، قَالَ:" وَلَغَتْ هِرَّةٌ فِي إِنَاءٍ لِأَبِي الْعَلَاءِ فَتَوَضَّأَ بِفَضْلِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بلی نے حضرت ابو العلاء کے برتن میں سے پانی پیا تو انہوں نے اس کے پس ماندہ سے وضو کر لیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 334، ترقيم محمد عوامة 334)
حدیث نمبر: 335 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى بَأْسًا بِسُؤْرِ السِّنَّوْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بلی کے جوٹھے کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 335، ترقيم محمد عوامة 335)
حدیث نمبر: 336 مصنف ابن ابی شیبہ
الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" كَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يُوضَعُ لَهُ الْوَضُوءُ فَيَشْغَلُهُ الشَّيْءُ فَيَجِيءُ الْهِرُّ فَيَشْرَبُ مِنْهُ فَيَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَيُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب کبھی حضرت عباس بن عبد المطلب کے لئے وضو کا پانی رکھا جاتا اور وہ کسی کام میں مصروف ہوتے، اس دوران اگر بلی آ کر اس میں منہ مار لیتی تو وہ اس پانی سے وضو کر کے نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 336، ترقيم محمد عوامة 336)
حدیث نمبر: 337 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ , يَقُولُ: " الْهِرُّ مِنْ مَتَاعِ الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ بلی گھر کا ایک سامان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 337، ترقيم محمد عوامة 337)
حدیث نمبر: 338 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مُسْلِمٍ أَبُو الضَّحَّاكِ الْهَمْدَانِيُّ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ مَوْلَاهَا عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْجَابِرِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ سُئِلَ، عَنْ سُؤْرِ الْهِرِّ، فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بلی کے پس ماندہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 338، ترقيم محمد عوامة 338)
حدیث نمبر: 339 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِي قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْهِرُّ مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ أَوْ مِنَ الطَّوَّافَاتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”بلی گھر میں چکر لگانے والے (جانوروں) میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 339، ترقيم محمد عوامة 339)
حدیث نمبر: 340 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ:" وَلَغَ هِرٌّ فِي لَبَنٍ لِآلِ عَلْقَمَةَ فَأَرَادُوا أَنْ يُهْرِيقُوهُ"، فَقَالَ عَلْقَمَةُ:" إِنَّهُ لَيَتَفَاحَشُ فِي صَدْرِي أَنْ أُهْرِيقَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بلی نے حضرت علقمہ کے گھر دودھ میں منہ مار دیا، گھر والے اس دودھ کو گرانا چاہتے تھے لیکن حضرت علقمہ نے فرمایا کہ اسے گرانا میرے دل پر گراں گزرتا ہے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 340، ترقيم محمد عوامة 340)