☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 285 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ: أَنَّهُمْ كَانُوا " يُصَلُّونَ الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد ایک ہی وضو سے کئی نمازیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 285، ترقيم محمد عوامة 285)
حدیث نمبر: 286 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ , عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ:" كَانَ لَهُ قَعْبٌ يَتَوَضَّأُ بِهِ ثُمَّ يُصَلِّي بِوُضُوئِهِ ذَلِكَ الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ کہتے ہیں کہ حضرت اسود کے پاس لکڑی کا ایک برتن تھا جس سے وضو کرتے تھے۔ اور ایک مرتبہ وضو کرنے کے بعد اس سے کئی نمازیں پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 286، ترقيم محمد عوامة 286)
حدیث نمبر: 287 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: قَالَ سَعْدٌ : " إِذَا تَوَضَّأْتَ فَصَلِّ بِوُضُوئِكَ ذَلِكَ مَا لَمْ تُحْدِثْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ جب ایک مرتبہ وضو کر لو تو اس وضو سے جتنی چاہو نمازیں پڑھ سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 287، ترقيم محمد عوامة 287)
حدیث نمبر: 288 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ، عَنْ سَلَمَةَ، أَنَّهُ كَانَ " يُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 288، ترقيم محمد عوامة 288)
حدیث نمبر: 289 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ الشَّعْبِيَّ " يُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 289، ترقيم محمد عوامة 289)
حدیث نمبر: 290 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِنِّي لَأُصَلِّي الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ إِلَّا أَنْ أُحْدِثَ حَدَثًا أَوْ أَقُولَ مُنْكَرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ میں ایک ہی وضو سے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز پڑھتا ہوں، ہاں البتہ اگر وضو ٹوٹ جائے یا کوئی نامناسب بات منہ سے نکل جائے تو دوبارہ وضو کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 290، ترقيم محمد عوامة 290)
حدیث نمبر: 291 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُصَلِّي الرَّجُلُ الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ وَكَذَلِكَ التَّيَمُّمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی کا جب تک وضو نہ ٹوٹے وہ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھ سکتا ہے۔ تیمم کا بھی یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 291، ترقيم محمد عوامة 291)
حدیث نمبر: 292 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ يَجْلِسُ فَيُصَلِّي الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ظہر، عصر اور مغرب کی نماز ایک ہی وضو سے پڑھ لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 292، ترقيم محمد عوامة 292)
حدیث نمبر: 293 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ رَجُلٍ، يُقَالُ لَهُ: سُلَيْمَانُ الْبَصْرِيُّ، عَمَّنْ رَأَى عُمَرَ " يُصَلِّي الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سلیمان بصری کہتے ہیں کہ حضرت عمر ظہر، عصر اور مغرب کی نماز ایک ہی وضو سے پڑھ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 293، ترقيم محمد عوامة 293)
حدیث نمبر: 294 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانَ رُبَّمَا صَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ يَجْلِسُ حَتَّى يُصَلِّيَ الْعَصْرَ" , يَعْنِي: بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت محمد ظہر کی نماز پڑھ کر بیٹھ جاتے اور پھر عصر کی نماز اسی وضو سے پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 294، ترقيم محمد عوامة 294)
حدیث نمبر: 295 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " يُصَلِّي الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا بِطُهُورٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھی جا سکتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 295، ترقيم محمد عوامة 295)
حدیث نمبر: 296 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: " لا وُضُوءَ إِلا مِنْ حَدَثٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ وضو کرنا صرف اس کے لئے ضروری ہے جس کا وضو ٹوٹ گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 296، ترقيم محمد عوامة 296)
حدیث نمبر: 297 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " الْوُضُوءُ مِنْ غَيْرِ حَدَثٍ اعْتِدَاءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ بغیر وضو ٹوٹے وضو کرنا فضول خرچی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 297، ترقيم محمد عوامة 297)
حدیث نمبر: 298 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قُلْتُ لِشُرَيْحٍ: " أَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ؟"، قَالَ: انْظُرْ مَاذَا يَصْنَعُ النَّاسُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے شریح سے پوچھا کہ کیا آپ ہر نماز کے لئے وضو کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا ”میں دیکھو کہ لوگ کیا کرتے ہیں؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 298، ترقيم محمد عوامة 298)
حدیث نمبر: 299 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ " صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا" قَالَ:" صَلَّى الْمَغْرِبَ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبدالرحمن نے ظہر اور عصر (اور شاید مغرب کی بھی) نماز پڑھی لیکن پانی کو چھوا تک نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 299، ترقيم محمد عوامة 299)
حدیث نمبر: 300 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ صَلَّى الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ عام طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے لئے وضو فرمایا کرتے تھے لیکن فتح مکہ کے دن آپ نے ایک ہی وضو سے سب نمازیں پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 300، ترقيم محمد عوامة 300)
حدیث نمبر: 301 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: " لَا وُضُوءَ إِلَّا مِنْ حَدَثٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ وضو صرف اس پر لازم ہے جس کا وضو ٹوٹ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 301، ترقيم محمد عوامة 301)
حدیث نمبر: 302 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، أَنَّ ابْنَ الْأَسْوَدِ:" قَدِمَ عَلَيْهِ مِنَ الْمَدِينَةِ وَهُوَ مُعْتَلٌّ، فَصَلَّى الْعِشَاءَ وَهُوَ شَائِلٌ إِحْدَى رِجْلَيْهِ وَالْفَجْرَ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابن اسود ایک مرتبہ اس حال میں مدینہ تشریف لائے کہ وہ بیمار تھے۔ انہوں نے عشاء اور فجر کی نمازیں اس طرح ایک وضو سے پڑھیں کہ ایک پاؤں کو اٹھا کر کھڑے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 302، ترقيم محمد عوامة 302)