☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 274 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، مَنْصُورٍ ، هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْتَثِرْ وَإِذَا اسْتَجْمَرْتَ فَأَوْتِرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن قیس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”جب تم وضو کرو تو ناک بھی صاف کرو اور جب استنجاء کرو تو طاق عدد میں پتھر استعمال کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 274، ترقيم محمد عوامة 274)
حدیث نمبر: 275 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيِّ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ ، عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي عَنِ الْوُضُوءِ، قَالَ: " أَسْبِغِ الْوُضُوءَ وَبَالِغْ فِي الِاسْتِنْشَاقِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ صَائِمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لقیط بن صبرہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا ”یا رسول اللہ! مجھے وضو کے بارے میں بتا دیجیے“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”خوب اچھی طرح پورا پورا وضو کرو اور اچھی طرح ناک صاف کرو البتہ اگر روزہ ہو تو ناک صاف کرنے میں مبالغہ مت کرو“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 275، ترقيم محمد عوامة 275)
حدیث نمبر: 276 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، أَبِي بِشْرٍ ، عَمْرًا الْعَنْبَرِيَّ ، عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرًا الْعَنْبَرِيَّ ، أَنَّهُ أَبْصَرَ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ تَوَضَّأَ فَنَسِيَ أَنْ يَسْتَنْشِقَ فَلَمَّا وَلَّى الْغُلَامُ بِالْكُوزِ، قَالَ: نَسِيتُ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَدَعَا بِمَاءٍ فَاسْتَنْشَقَ مَرَّتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر عنبری فرماتے ہیں کہ حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے ایک مرتبہ وضو کیا لیکن وہ ناک صاف کرنا بھول گئے۔ لڑکا وضو کا برتن لے جا چکا تھا۔ آپ نے فرمایا ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک حکم بھول گیا“ پھر اسے بلا کر دو مرتبہ ناک میں پانی ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 276، ترقيم محمد عوامة 276)
حدیث نمبر: 277 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" إِنَّ لِلشَّيْطَانِ قَارُورَةً فِيهَا نُفُوحٌ فَإِذَا قَامُوا فِي الصَّلَاةِ أُنْشَقُوهَا فَأُمِرُوا عِنْدَ ذَلِكَ بِالِاسْتِنْثَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ شیطان کے پاس ایک شیشی ہے جس میں سفوف جیسی کوئی چیز ہے، جب لوگ نماز کا ارادہ کرتے ہیں تو وہ ان کی طرف اسے پھونک دیتا ہے۔ اسی وجہ سے ناک صاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 277، ترقيم محمد عوامة 277)
حدیث نمبر: 278 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، وَإِسْحَاقُ الرَّازِيُّ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، قَارِظِ بْنِ شَيْبَةَ ، أَبِي غَطَفَانَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَإِسْحَاقُ الرَّازِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ قَارِظِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ أَبِي غَطَفَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْتَنْشِقُوا اثْنَتَيْنِ بَالِغَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا"، قَالَ وَكِيعٌ:" اسْتَنْثِرُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وضو میں دو یا تین مرتبہ اچھی طرح ناک صاف کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 278، ترقيم محمد عوامة 278)
حدیث نمبر: 279 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَكُونَ الِاسْتِنْشَاقُ بِمَنْزِلَةِ السَّعُوطِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ ناک میں پانی اس مبالغہ سے ڈالا جائے جیسے دوائی ڈالی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 279، ترقيم محمد عوامة 279)
حدیث نمبر: 280 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَنْثُرْ وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو وضو کرے تو وہ ناک کو بھی صاف کرے اور جو استنجا کرے تو وہ طاق عدد میں پتھر استعمال کرے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 280، ترقيم محمد عوامة 280)
حدیث نمبر: 281 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ , عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" كَانُوا يُمَضْمِضُونَ وَيَسْتَنْشِقُونَ وَيَنْتَثِرُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ صحابہ کرام کلی کیا کرتے تھے۔ ناک میں پانی ڈالا کرتے تھے اور ناک صاف کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 281، ترقيم محمد عوامة 281)
حدیث نمبر: 282 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الِاسْتِنْشَاقُ شَطْرُ الطُّهُورِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ناک صاف کرنا وضو کا حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 282، ترقيم محمد عوامة 282)
حدیث نمبر: 283 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الِاسْتِنْشَاقُ نِصْفُ الطُّهُورِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ناک صاف کرنا نصف طہور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 283، ترقيم محمد عوامة 283)
حدیث نمبر: 284 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، أَنَّ عُمَرَ " تَوَضَّأَ فَنَثَرَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر کو وضو کرتے دیکھا، اس میں انہوں نے دو مرتبہ ناک صاف کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 284، ترقيم محمد عوامة 284)