☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 232 مصنف ابن ابی شیبہ
إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، جَابِرًا
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ، فَقَالَ:" أَمَسَّ الْمَاءَ الشَّعْرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ بن محمد بن عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے عمامہ پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ بالوں کو بھی پانی لگاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 232، ترقيم محمد عوامة 232)
حدیث نمبر: 233 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا " أَتَى الْغَيْطَ عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ وَعَلَيْهِ إِزَارٌ وَرِدَاءٌ وَعِمَامَةٌ وَخُفَّانِ، فَرَأَيْتُهُ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَحَسَرَ الْعِمَامَةَ، فَرَأَيْتُ رَأْسَهُ مثل رَاحَتِي , عَلَيْهِ مثل خَطِّ الْأَصَابِعِ مِنَ الشَّعْرِ، فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ مَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو لبید کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنے خچر پر سوار ہو کر رفع حاجت کے لئے تشریف لے گئے، اس وقت آپ نے ایک ازار، ایک چادر، عمامہ اور دو موزے زیب تن فرما رکھے تھے، آپ نے پیشاب کیا، پھر وضو فرمایا اور عمامہ کو اتار دیا، میں نے دیکھا کہ آپ کا سر میری ہتھیلی کی طرح ہے جس پر انگلی کی لکیروں کی طرح بال ہیں۔ آپ نے پہلے سر کا مسح فرمایا پھر موزوں کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 233، ترقيم محمد عوامة 233)
حدیث نمبر: 234 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَمْسَحُ عَلَى الْعِمَامَةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پگڑی کا مسح نہیں فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 234، ترقيم محمد عوامة 234)
حدیث نمبر: 235 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشِ بْنِ مُغِيرَةَ، قَالَ: كَانَ" إِذَا كَانَتْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ عِمَامَةٌ أَوْ قَلَنْسُوَةٌ رَفَعَهَا ثُمَّ مَسَحَ عَلَى يَافُوخِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ اگر حضرت ابراہیم نے پگڑی یا ٹوپی پہنی ہوتی تو وضو کرتے وقت اسے اتار کر سر کا مسح کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 235، ترقيم محمد عوامة 235)
حدیث نمبر: 236 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ , قَالَ: رَأَيْتُ الشَّعْبِيَّ " تَوَضَّأَ فَحَسَرَ الْعِمَامَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو دیکھا کہ وضو کرتے وقت انہوں نے عمامہ کو اتار کر سر کا مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 236، ترقيم محمد عوامة 236)
حدیث نمبر: 237 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ " يَنْزِعُ الْعِمَامَةَ وَيَمْسَحُ رَأْسَهُ بِالْمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ وضو کرتے وقت عمامہ اتار دیتے تھے اور سر کے پانی سے مسح کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 237، ترقيم محمد عوامة 237)
حدیث نمبر: 238 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ فَرَفَعَ الْعِمَامَةَ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو میں عمامہ اتارا اور سر کے اگلے حصہ کا مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 238، ترقيم محمد عوامة 238)
حدیث نمبر: 239 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ أَفْلَحَ، قَالَ: كَانَ الْقَاسِمُ " لَا يَمْسَحُ عَلَى الْعِمَامَةِ يَحْسِرُ عَنْ رَأْسِهِ فَيَمْسَحُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم پگڑی پر مسح نہ فرماتے تھے بلکہ عمامہ کو اتار کر سر کا مسح فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 239، ترقيم محمد عوامة 239)
حدیث نمبر: 240 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الرَّجُلُ يَمْسَحُ عَلَى نَاصِيَتِهِ وَعَلَى عِمَامَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مرد اپنی پیشانی اور اپنی پگڑی کا مسح کر سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 240، ترقيم محمد عوامة 240)
حدیث نمبر: 241 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ الثَّقَفِيِّ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْعِمَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کے دوران اپنی پیشانی اور اپنی پگڑی مبارک کا مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 241، ترقيم محمد عوامة 241)