☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ داڑھی کا خلال کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر بہنے والا پانی کافی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← ان کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ داڑھی کا خلال کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر بہنے والا پانی کافی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 117 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ الزُّبَيْدِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ، أُخَلِّلُ لِحْيَتِي بِالْمَاءِ أَوْ يَكْفِيهَا مَا مَرَّ عَلَيْهَا؟ قَالَ:" يَكْفِيهَا مَا مَرَّ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید زبیدی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ میں داڑھی کا خلال کروں یا اس پر بہہ جانے والا پانی کافی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس پر بہہ جانے والا پانی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 117، ترقيم محمد عوامة 117)
حدیث نمبر: 118 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ، " لَا يَفْعَلُ". يَعْنِي: لَا يُخَلِّلُ لِحْيَتَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری داڑھی کا خلال نہیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 118، ترقيم محمد عوامة 118)
حدیث نمبر: 119 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ:" رَأَيْتُهُ مَسَحَ جَانِبَيْ لِحْيَتِهِ وَعَارِضَيْهِ وَلَمْ يُخَلِّلْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالاعلیٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ کو دیکھا کہ انہوں نے داڑھی کے ظاہری حصوں پر ہاتھ پھیرا لیکن داڑھی کا خلال نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 119، ترقيم محمد عوامة 119)
حدیث نمبر: 120 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: " حَسْبُكَ مَا سَالَ مِنْ وَجْهِكَ عَلَى لِحْيَتِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ تمہارے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ پانی تمہاری داڑھی پر بہہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 120، ترقيم محمد عوامة 120)
حدیث نمبر: 121 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ ثُوَيْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا جَعْفَرٍ، " لَا يُخَلِّلُ لِحْيَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثویر کہتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر کو دیکھا وہ اپنی داڑھی کا خلال نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 121، ترقيم محمد عوامة 121)
حدیث نمبر: 122 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، وَمُجَاهِدٍ، وَالْقَاسِمِ:" أَنَّهُمْ كَانُوا يَمْسَحُونَ لِحَاهُمْ وَلَا يُخَلِّلُونَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر، حضرت محمد بن علی، حضرت مجاہد اور حضرت قاسم داڑھی کا مسح کرتے تھے، خلال نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 122، ترقيم محمد عوامة 122)
حدیث نمبر: 123 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ:" رَأَيْتُهُ تَوَضَّأَ وَلَمْ أَرَهُ خَلَّلَ لِحْيَتَهُ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کو میں نے وضو کرتے دیکھا لیکن میں نے انہیں داڑھی کا خلال کرتے نہیں دیکھا۔ یہ وضو کرنے کے بعد انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یونہی وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 123، ترقيم محمد عوامة 123)
حدیث نمبر: 124 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُجْزِئُكَ مَا سَالَ مِنْ وَجْهِكَ عَلَى لِحْيَتِكَ وَلَا تُخَلِّلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ تمہارے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وضو کا پانی تمہاری داڑھی پر بہہ جائے، خلال کرنا ضروری نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 124، ترقيم محمد عوامة 124)
حدیث نمبر: 125 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، قَالَ: سُئِلَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ تَخْلِيلِ اللِّحْيَةِ، فَقَالَ:" مَا عَلَيَّ كَدُّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عجلان کہتے ہیں کہ قاسم بن محمد سے تخلیل لحیہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا میں اسے ضروری نہیں سمجھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 125، ترقيم محمد عوامة 125)
حدیث نمبر: 126 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ " تَوَضَّأَ وَلَمْ يُخَلِّلْ لِحْيَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو وضو کرتے دیکھا لیکن انہوں نے داڑھی کا خلال نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 126، ترقيم محمد عوامة 126)