☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الوضوء كم هو مرة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطهارة← في الوضوء كم هو مرة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 30
صفحة 2 من 2
حديث رقم: 74 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ غَرْفَةً غَرْفَةً".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو میں اعضاء کو ایک ایک مرتبہ دھویا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 74]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 74، ترقيم محمد عوامة 74)
حديث رقم: 75 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عُمَرَ، تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ، قَالَ عَامِرٌ: وَفَعَلَهُ أَبُو بَكْرٍ.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ وضو میں اعضاء کو دو دو مرتبہ دھوتے تھے۔ حضرت عامر کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 75]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 75، ترقيم محمد عوامة 75)
حديث رقم: 76 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَالْفَضْلُ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ" تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں نے سالم بن عبداللہ کو دیکھا کہ وہ وضو میں اعضاء کو ایک ایک مرتبہ دھوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 76]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 76، ترقيم محمد عوامة 76)
حديث رقم: 77 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، وَابْنُ فُضَيْلٍ , عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُجْزِئُكَ مِنَ الْوُضُوءِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَإِنْ ثَلَّثْتَ فَقَدْ أَسْبَغْتَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر تم وضو میں اعضاء کو دو دو مرتبہ بھی دھو لو تو کافی ہے اور اگر تین مرتبہ دھو لو تو یہ وضو کا اہتمام اور کمال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 77]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 77، ترقيم محمد عوامة 77)
حديث رقم: 78 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " الْوُضُوءُ وِتْرٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ وضو طاق عدد میں کرنا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 78]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 78، ترقيم محمد عوامة 78)
حديث رقم: 79 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ، كَمْ يَكْفِي مِنَ الْوُضُوءِ عَنِ الْوَجْهِ وَالذِّرَاعَيْنِ؟ قَالَ: مَا أَرَى وَاحِدَةً سَابِغَةً إِلَّا كَافِيَةً، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ مَيْمُونًا يَقُولُ: " ثَلَاثٌ عَلَى الْوَجْهِ وَثَلَاثٌ عَلَى الذِّرَاعَيْنِ"، فَقَالَ: ذَلِكَ أَبْلَغُ الْوُضُوءِ.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا: ”وضو میں چہرے اور بازوؤں کو کتنی مرتبہ دھونا کافی ہے؟“ انہوں نے فرمایا کہ میرے خیال میں تو ایک مرتبہ دھونا ہی کافی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ حضرت میمون تو فرماتے ہیں کہ تین مرتبہ چہرے کو اور تین مرتبہ بازوؤں کو دھونا چاہئے!۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ وضو کا اہتمام اور کمال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 79]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 79، ترقيم محمد عوامة 79)
حديث رقم: 80 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، الْجُرَيْرِيُّ ، عُرْوَةَ بْنِ قَبِيصَةَ ، رَجُلٍ ، أَبِيهِ ، عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ قَبِيصَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُثْمَانَ ، قَالَ: أَلَا أُرِيكُمْ كَيْفَ كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: بَلَى." فَدَعَا بِمَاءٍ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: وَاعْلَمُوا أَنَّ الْأُذُنَيْنِ مِنَ الرَّأْسِ. ثُمَّ قَالَ: تَحَرَّيْتُ أَوْ تَوَخَّيْتُ لَكُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک انصاری صحابی روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو نہ سکھاؤں؟ لوگوں نے کہا ضرور سکھائیں۔ آپ نے پانی منگوایا، اس سے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک صاف کی، تین مرتبہ اپنے چہرے کو اور تین مرتبہ اپنے بازوؤں کو دھویا۔ پھر آپ نے اپنے سر کا مسح کیا پھر اپنے پاؤں دھوئے اور فرمایا کہ کان سر کا حصہ ہیں۔ پھر فرمایا کہ میں نے تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کرنے کا انداز سمجھا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 80]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 80، ترقيم محمد عوامة 80)
حديث رقم: 81 مصنف ابن أبي شيبة
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو دو مرتبہ وضو فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 81]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 81، ترقيم محمد عوامة 81)
حديث رقم: 82 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَابِرٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الْوُضُوءُ مَرَّةٌ وَمَرَّتَانِ وَثَلَاثٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ اور دو مرتبہ اور تین مرتبہ (تینوں طرح) وضو کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 82]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 82، ترقيم محمد عوامة 82)
حديث رقم: 83 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ:" أَمَّا مَنْ كَانَ يُحْسِنُ الْوُضُوءَ فَمَرَّةً مَرَّةً".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں جو شخص اچھا وضو کرنا چاہے تو وہ اعضاء کو ایک ایک مرتبہ بھی دھو سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 83]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 83، ترقيم محمد عوامة 83)