☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الوضوء كم هو مرة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في الوضوء كم هو مرة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 30
Page 1 of 2
Hadith No.: 54 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي حَيَّةَ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ ، 25 قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا " تَوَضَّأَ فَأَنْقَى كَفَّيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ وَضُوئِهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ طُهُورَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حیّہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وضو کرتے ہوئے انہوں نے پہلے اپنے ہاتھوں کو صاف کیا، پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا، پھر تین مرتبہ بازو دھوئے، پھر سر کا مسح کیا، پھر دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھوئے، پھر کھڑے ہوئے اور وضو کا بچا ہوا پانی پی لیا۔ پھر فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ وضو سکھانا چاہتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 54]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 54، ترقيم محمد عوامة 54)
Hadith No.: 55 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَرِيكٌ ، خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا مِنْ كَفٍّ وَاحِدٍ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الرَّكْوَةِ فَمَسَحَ رَأْسَهُ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: هَذَا وُضُوءُ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دوران وضو تین مرتبہ کلی کی، ایک ہتھیلی سے تین مرتبہ ناک کو صاف کیا، تین مرتبہ چہرہ دھویا، پھر اپنے ہاتھ کو برتن میں ڈالا اور سر کا مسح فرمایا اور پھر اپنے پاؤں دھوئے اس کے بعد ارشاد فرمایا کہ یہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 55]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 55، ترقيم محمد عوامة 55)
Hadith No.: 56 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ ، حُمْرَانَ ، عُثْمَانُ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ حُمْرَانَ ، قَالَ: دَعَا عُثْمَانُ بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ ضَحِكَ، فَقَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي مِمَّا أَضْحَكُ؟ قَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَا أَضْحَكَكَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَوَضَّأَ كَمَا تَوَضَّأْتُ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَظَهْرِ قَدَمَيْهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمران کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا اور وضو کیا، پھر آپ مسکرائے۔ پھر فرمایا تم مجھ سے پوچھو گے نہیں کہ میں کیوں مسکرایا ہوں؟ لوگوں نے عرض کیا کہ اے امیر المؤمنین! آپ کیوں مسکرائے؟ فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تھا کہ آپ نے ایسے ہی وضو فرمایا تھا جیسے میں نے وضو کیا ہے۔ آپ نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک صاف کیا، تین مرتبہ چہرہ دھویا، تین مرتبہ بازو دھوئے، اور پھر سر اور پاؤں کے ظاہری حصہ کا مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 56]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 56، ترقيم محمد عوامة 56)
Hadith No.: 57 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَيَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَرِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن زید سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو میں تین مرتبہ چہرہ دھویا، دو مرتبہ بازو دھوئے، سر کا مسح کیا اور پاؤں کا دو مرتبہ مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 57]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 57، ترقيم محمد عوامة 57)
Hadith No.: 58 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، سُفْيَانَ ، مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوُضُوءِ " فَدَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا الطُّهُورُ فَمَنْ زَادَ أَوْ نَقَصَ فَقَدْ تَعَدَّى وَظَلَمَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وضو کے طریقے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے پانی منگوایا اور تین تین مرتبہ اعضاء کو دھویا۔ پھر فرمایا: ”وضو کا یہی طریقہ ہے جو شخص اس سے کمی یا زیادتی کرے تو وہ ظلم اور سرکشی کرنے والا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 58]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 58، ترقيم محمد عوامة 58)
Hadith No.: 59 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ ، قَالَتْ:" أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْنَا لَهُ الْمِيضَأَةَ فَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ بَدَأَ بِمُؤَخَّرِهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بنت معوذ ابن عفراء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے، ہم نے آپ کے لئے وضو کا پانی رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین تین مرتبہ وضو فرمایا اور پھر سر کا مسح بھی فرمایا۔ آپ نے سر کے مسح کو پچھلی جانب سے شروع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 59]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 59، ترقيم محمد عوامة 59)
Hadith No.: 60 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، حَسَنِ بْنِ عُقْبَةَ الْمُرَادِيِّ أَبِي كِيرَانَ ، عَبْدَ خَيْرٍ الْهَمْدَانِيَّ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ عُقْبَةَ الْمُرَادِيِّ أَبِي كِيرَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ خَيْرٍ الْهَمْدَانِيَّ ، يَقُولُ: قَالَ عَلِيٌّ :" أَلَا أُرِيكُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو نہ دکھاؤں؟ پھر آپ نے تین تین مرتبہ وضو فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 60]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 60، ترقيم محمد عوامة 60)
Hadith No.: 61 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سُمَيْعٍ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سُمَيْعٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا وَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو فرمایا، آپ نے تین مرتبہ اپنے ہاتھوں کو دھویا، تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک صاف فرمایا اور تین تین مرتبہ وضو فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 61]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 61، ترقيم محمد عوامة 61)
Hadith No.: 62 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي النَّضْرِ ، أَبِي أَنَسٍ ، عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي أَنَسٍ ، أَنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ بِالْمَقَاعِدِ، فَقَالَ:" أَلَا أُرِيكُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو انس سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مقاعد نامی جگہ پر وضو کیا اور ارشاد فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو نہ دکھاؤں! پھر آپ نے تین تین مرتبہ وضو فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 62]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 62، ترقيم محمد عوامة 62)
Hadith No.: 63 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، إِسْرَائِيلَ ، عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، أَبِي وَائِلٍ ، عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعضاء کو تین تین مرتبہ دھوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 63]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 63، ترقيم محمد عوامة 63)
Hadith No.: 64 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ إِدْرِيسَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ فَغَرَفَ غَرْفَةً فَمَضْمَضَ مِنْهَا وَاسْتَنْثَرَ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَمَسَحَ رَأْسَهُ وَأُذُنَيْهِ دَاخِلَهُمَا السَّبَّابَتَيْنِ، وَخَالَفَ بِإِبْهَامَيْهِ إِلَى ظَاهِرِ أُذُنَيْهِ فَمَسَحَ بَاطِنَهُمَا وَظَاهِرَهُمَا، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس طرح وضو فرمایا کہ سب سے پہلے آپ نے پانی لیا اس پانی سے کلی کی اور ناک میں بھی پانی ڈالا، پھر دوسری مرتبہ پانی لیا اس سے چہرہ مبارک کو دھویا۔ پھر تیسری مرتبہ پانی لیا اس سے دائیں بازو کو دھویا، پھر پانی لیا اس سے بائیں بازو کو دھویا، پھر پانی لیا اور سر اور کانوں کا مسح کیا، آپ نے انگشت شہادت سے کان کے اندرونی حصوں اور انگوٹھوں سے کان کے بیرونی حصوں کا مسح فرمایا۔ پھر پانی لیا اور اس سے دائیں پاؤں کو دھویا پھر پانی لیا اور اس سے بائیں پاؤں کو دھویا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 64]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 64، ترقيم محمد عوامة 64)
Hadith No.: 65 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَجَّاجٍ ، عَطَاءٍ ، عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنَّ 25 عُثْمَانَ ، " تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَسْحَةً وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ غَسْلًا، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کرتے ہوئے اعضاء کو تین تین مرتبہ دھویا۔ سر کا ایک مرتبہ مسح فرمایا اور پاؤں کو بھی ایک مرتبہ دھویا، پھر ارشاد فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی وضو کرتے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 65]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 65، ترقيم محمد عوامة 65)
Hadith No.: 66 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَرِيكٌ ، ثَابِتٍ ، أَبِي جَعْفَرٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ حَدَّثْتَ عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً؟ قَالَ: نَعَمْ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ثابت رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ کو حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی یہ روایت پہنچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایک مرتبہ اعضاء وضو کو دھویا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں“ یہ روایت مجھے پہنچی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 66]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 66، ترقيم محمد عوامة 66)
Hadith No.: 67 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ بَيَانٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ قَرَظَةَ، قَالَ: شَيَّعْنَا عُمَرَ إِلَى صِرَارٍ " فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ مَرَّتَيْنِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قرظہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہمیں مقام صرار کی طرف لے گئے، وہاں آپ نے وضو فرمایا اور اعضاء کو دو دو مرتبہ دھویا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 67]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 67، ترقيم محمد عوامة 67)
Hadith No.: 68 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ قَرَظَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ ، يَقُولُ: " الْوُضُوءُ ثَلَاثٌ ثَلَاثٌ وَاثْنَتَانِ تَجْزِيَانِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وضو میں اعضاء کو تین تین مرتبہ دھونا بہتر ہے، اگر دو دو مرتبہ بھی وضو کیا جائے تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 68]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 68، ترقيم محمد عوامة 68)
Hadith No.: 69 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ فِي الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ وَغَسْلِ الْوَجْهِ وَغَسْلِ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ:" ثِنْتَانِ تُجْزِيَانِ وَثَلَاثٌ أَفْضَلُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کلی، ناک کی صفائی، چہرہ دھونے، بازو دھونے اور پاؤں دھونے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ دو مرتبہ کرنا جائز اور تین مرتبہ کرنا افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 69]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 69، ترقيم محمد عوامة 69)
Hadith No.: 70 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بن صبیح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کے دوران اعضاء کو تین تین مرتبہ دھویا پھر سر اور کانوں کا مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 70]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 70، ترقيم محمد عوامة 70)
Hadith No.: 71 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ، قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى، " تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ , وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَلَمْ أَرَهُ خَلَّلَ لِحْيَتَهُ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید کہتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کو دیکھا کہ وضو کے دوران انہوں نے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے بازوؤں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر سر کا مسح کیا پھر اپنے دونوں پاؤں کو تین تین مرتبہ دھویا۔ میں نے انہیں داڑھی کا خلال کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یونہی وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 71]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 71، ترقيم محمد عوامة 71)
Hadith No.: 72 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُسْلِمٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى " تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا وہ اعضاء کو تین تین مرتبہ دھو رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 72]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 72، ترقيم محمد عوامة 72)
Hadith No.: 73 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ " تَوَضَّأَ فِي دَارِ النَّدْوَةِ مَرَّةً مَرَّةً".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابراھیم کہتے ہیں کہ میں نے دارالندوہ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو وضو کرتے ہوئے دیکھا انہوں نے اعضاء کو ایک ایک مرتبہ دھویا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 73]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 73، ترقيم محمد عوامة 73)