أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي حَيَّةَ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ ، 25 قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا " تَوَضَّأَ فَأَنْقَى كَفَّيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ وَضُوئِهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ طُهُورَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو حیّہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وضو کرتے ہوئے انہوں نے پہلے اپنے ہاتھوں کو صاف کیا، پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا، پھر تین مرتبہ بازو دھوئے، پھر سر کا مسح کیا، پھر دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھوئے، پھر کھڑے ہوئے اور وضو کا بچا ہوا پانی پی لیا۔ پھر فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ وضو سکھانا چاہتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 54]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 54، ترقيم محمد عوامة 54)