بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۃ الطور — Surah Tur
آیت نمبر 14
کل آیات: 49
قرآن کریم الطور آیت 14
آیت نمبر: 14 — سورۃ الطور islamicurdubooks.com ↗
ہٰذِہِ النَّارُ الَّتِیۡ کُنۡتُمۡ بِہَا تُکَذِّبُوۡنَ ﴿۱۴﴾
اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ "یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
یہی وه آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے
یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے
یہی ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے۔
یہی ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے۔

📖 تفسیر ابن کثیر

اللہ کا عذاب، فرشتوں کی مار، جہنم کی آگ ان کے لیے ہو گی جو دنیا میں مشغول تھے اور دین کو ایک کھیل تماشہ مقرر کر رکھا تھا، اس دن انہیں دھکے دے کر نار جہنم کی طرف دھکیلا جائے گا اور داروغہ جہنم ان سے کہے گا کہ یہ وہ جہنم ہے جسے تم نہیں مانتے تھے پھر مزید ڈانٹ ڈپٹ کے طور پر کہیں گے، اب بولو! کیا یہ جادو ہے یا تم اندھے ہو؟ جاؤ! اس میں ڈوب جاؤ، یہ تمہیں چاروں طرف سے گھیر لے گی، اب اس کے عذاب کی تمہیں سہار ہو یا نہ ہو، ہائے وائے کرو، خواہ خاموش رہو، اسی میں پڑے جھلستے رہو گے، کوئی ترکیب فائدہ نہ دے گی، کسی طرح چھوٹ نہ سکو گے، یہ اللہ کا ظلم نہیں بلکہ صرف تمہارے اعمال کا بدلہ ہے۔

📖 احسن البیان

14۔ 1 یہ جہنم پر مقرر فرشتے انہیں کہیں گے۔

📖 القرآن الکریم

(آیت 14){ هٰذِهِ النَّارُ الَّتِيْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ:} یعنی فرشتے انھیں ذلیل کرنے کے لیے کہیں گے، یہی وہ جہنم ہے جسے تم دنیا میں مسلسل جھٹلاتے رہے۔ {” كَانَ “} استمرار کے لیے ہے۔
← پچھلی آیت (13) پوری سورۃ اگلی آیت (15) →