بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۃ الأعلى — Surah Ala
آیت نمبر 2
کل آیات: 19
قرآن کریم الأعلى آیت 2
آیت نمبر: 2 — سورۃ الأعلى islamicurdubooks.com ↗
الَّذِیۡ خَلَقَ فَسَوّٰی ۪ۙ﴿۲﴾
جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا
جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا
جس نے بناکر ٹھیک کیا
جس نے (ہر چیزکو) پیدا کیا پھر درست کیا (تناسب قائم کیا)۔
وہ جس نے پیدا کیا، پس درست بنایا۔

📖 تفسیر ابن کثیر

یہ تفسیر ابھی دستیاب نہیں — جلد لوڈ ہو گی

📖 احسن البیان

2۔ 1 دیکھیے سورة انفطار کا حاشیہ نمبر 7

📖 القرآن الکریم

(آیت 2){ الَّذِيْ خَلَقَ فَسَوّٰى:الَّذِيْ خَلَقَ “} (جس نے پیدا کیا) اس کا مفعول بہ محذوف ہے، یعنی یہ بتانے کی ضرورت ہی نہیں کہ کسے پیدا کیا، کیونکہ پیدا کرنا کام اسی کا ہے اور سب اسی کی مخلوق ہیں۔ {” فَسَوّٰى “} ”پس درست بنایا“ یعنی ہر چیز کو ٹھیک، متوازن اور عمدہ ترین شکل میں بنایا، کوئی چیز بے ڈھب اور غیر متوازن نہیں، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏الَّذِيْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهٗ» ‏‏‏‏ [ السجدۃ: ۷ ] ” وہ جس نے جو چیز پیدا کی خوب صورت پیدا کی۔“ اس آیت میں اور اس کے بعد کی آیات میں رب تعالیٰ کی بعض وہ صفات بیان ہوئی ہیں جن کی وجہ سے وہ تسبیح کا مستحق ہے۔
← پچھلی آیت (1) پوری سورۃ اگلی آیت (3) →