بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
غلام دو مالکان کا ہو اور ایک اپنا حصہ آزاد کر دے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان غلام دو مالکان کا ہو اور ایک اپنا حصہ آزاد کر دے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 3171 سنن دارمی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنبأنا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ. ح وحَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمَا قَالَا: "إِنْ ضَمِنَ، كَانَ الْوَلَاءُ لَهُ، وَإِنْ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ، كَانَ الْوَلَاءُ بَيْنَهُمْ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابان بن تغلب سے مروی ہے، حکم اور ابونعیم نے کہا: اگر کفیل بنا تو ولاء اسی کے لئے ہو گا، اور اگر غلام سے آزادی کے لئے محنت و مزدوری کرائی جائے تو حق میراث مالکان کے درمیان تقسیم ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3171]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح بفرعيه، [مكتبه الشامله نمبر: 3180] »
اس اثر کی سند دونوں راویان سے صحیح ہے۔ حسن رحمہ اللہ کی روایت [ابن أبى شيبه 1900] میں ہے اور ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کی روایت [ابن أبى شيبه 1903] اور [مصنف عبدالرزاق 16720] میں ہے۔
الحكم: إسناده صحيح بفرعيه
حدیث نمبر: 3172 سنن دارمی
حَدَّثَنَا يَعْلَى، وَأَبُو نُعَيْمٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ: فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَعْتَقَ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ، فَقَالَ: "يُتَمَّمُ عِتْقُهُ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ، اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ فِي النِّصْفِ بِقِيمَةِ عَدْلٍ، وَالْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عامر (شعبی) رحمہ اللہ سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جو دو مالکان کے درمیان ہو، ایک مالک نے اپنے حصہ سے آزاد کر دیا ہو، شعبی رحمہ اللہ نے کہا: اس کی آزادی پوری کرائی جائے گی، اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو باقی نصف کے لئے محنت مزدوری کرائی جائے گی، اور جو آزاد کراۓ گا حق وراثت (ولاء) اسی کا ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3172]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الشعبي، [مكتبه الشامله نمبر: 3181] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 1901] ، [عبدالرزاق 16723]
الحكم: إسناده صحيح إلى الشعبي
حدیث نمبر: 3173 سنن دارمی
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيِّ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ، أَعْتَقَ أَحَدَهُمَا نَصِيبَهُ وَأَمْسَكَهُ الْآخَرُ، قَالَ: "مِيرَاثُهُ بَيْنَهُمَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابن طاؤس نے اپنے والد سے روایت کیا: غلام دو آدمیوں کے درمیان ہو (یعنی دو کا غلام ہو) اور ایک نے اپنے حصے سے آزاد کر دیا ہو اور دوسرے نے روک رکھا ہو، طاؤوس رحمہ اللہ نے کہا: اس کی میراث دونوں (مالکان) کے درمیان تقسیم ہو گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3173]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3182] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [البيهقي 280/10]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3174 سنن دارمی
حَدَّثَنَا هَارُونُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: "مِيرَاثُهُ لِلَّذِي أَمْسَكَهُ. وقال قَتَادَةُ: هُوَ لِلْمُعْتِقِ كُلُّهُ، وَثَمَنُهُ عَلَيْهِ، وَيَقُولُهُ أَهْلُ الْكُوفَةِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام زہری رحمہ اللہ نے کہا: اس کی میراث اس کے لئے ہو گی جس نے اپنا حصہ روک رکھا ہے، اور وہ پورا آزاد کرنے والے کے لئے ہے، اور اس کی بقیہ قیمت بھی آزاد کرنے والے پر (واجب الاداء) ہو گی، اہل کوفہ یہی کہتے ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3174]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3183] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 15672]
وضاحت
(تشریح احادیث 3170 سے 3174)
ایک بندے (غلام) کے دو مالک ہوں، ایک اسے آزاد کر دے اور دوسرا روکے رکھے تو اس بارے میں صحیح یہی ہے کہ آزاد کرنے والا مالک اگر مال دار ہے تو بطورِ احسان دوسرے مالک کو بھی قیمت ادا کر دے گا اور حقِ وراثت پہلے معتق کو حاصل ہوگا، اور اگر پہلا مالک تنگ دست ہے رقم ادا نہیں کر سکتا تو غلام سے محنت مزدوری کرائی جائے گی اور دوسرے مالک کو وہ قیمت ادا کر کے آزاد ہو جائے گا، اور اس کا ولاء دونوں مالکان کے مابین تقسیم ہوگا۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح