بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3172 — غلام دو مالکان کا ہو اور ایک اپنا حصہ آزاد کر دے
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان غلام دو مالکان کا ہو اور ایک اپنا حصہ آزاد کر دے حدیث 3172
حدیث نمبر: 3172 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا يَعْلَى، وَأَبُو نُعَيْمٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ: فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَعْتَقَ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ، فَقَالَ: "يُتَمَّمُ عِتْقُهُ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ، اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ فِي النِّصْفِ بِقِيمَةِ عَدْلٍ، وَالْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عامر (شعبی) رحمہ اللہ سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جو دو مالکان کے درمیان ہو، ایک مالک نے اپنے حصہ سے آزاد کر دیا ہو، شعبی رحمہ اللہ نے کہا: اس کی آزادی پوری کرائی جائے گی، اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو باقی نصف کے لئے محنت مزدوری کرائی جائے گی، اور جو آزاد کراۓ گا حق وراثت (ولاء) اسی کا ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3172]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الشعبي، [مكتبه الشامله نمبر: 3181] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 1901] ، [عبدالرزاق 16723]
الحكم: إسناده صحيح إلى الشعبي
← پچھلی حدیث (3171) باب پر واپس اگلی حدیث (3173) →