بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3171 — غلام دو مالکان کا ہو اور ایک اپنا حصہ آزاد کر دے
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان غلام دو مالکان کا ہو اور ایک اپنا حصہ آزاد کر دے حدیث 3171
حدیث نمبر: 3171 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنبأنا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ. ح وحَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمَا قَالَا: "إِنْ ضَمِنَ، كَانَ الْوَلَاءُ لَهُ، وَإِنْ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ، كَانَ الْوَلَاءُ بَيْنَهُمْ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابان بن تغلب سے مروی ہے، حکم اور ابونعیم نے کہا: اگر کفیل بنا تو ولاء اسی کے لئے ہو گا، اور اگر غلام سے آزادی کے لئے محنت و مزدوری کرائی جائے تو حق میراث مالکان کے درمیان تقسیم ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3171]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح بفرعيه، [مكتبه الشامله نمبر: 3180] »
اس اثر کی سند دونوں راویان سے صحیح ہے۔ حسن رحمہ اللہ کی روایت [ابن أبى شيبه 1900] میں ہے اور ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کی روایت [ابن أبى شيبه 1903] اور [مصنف عبدالرزاق 16720] میں ہے۔
الحكم: إسناده صحيح بفرعيه
← پچھلی حدیث (3170) باب پر واپس اگلی حدیث (3172) →