بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 582 — علم کی طلب میں سفر کرنا اور اس میں مشقت برداشت کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ علم کی طلب میں سفر کرنا اور اس میں مشقت برداشت کرنے کا بیان حدیث 582
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بنْ مُسِلمٍ، عَنْ عَبْدَ الرَّحْمَنَ بِنْ يزيدٍ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ بُسْرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: "إِنْ كُنْتُ لَأَرْكَبُ إِلَى مِصْرٍ مِنْ الْأَمْصَارِ فِي الْحَدِيثِ الْوَاحِدِ لِأَسْمَعَهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبدالرحمٰن بن یزید بن جابر نے کہا: میں نے بسر بن عبیداللہ کو سنا، وہ فرماتے تھے: میں ایک حدیث سننے کے لئے شہر در شہر سفر کرتا ہوں۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 582]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف الوليد بن مسلم قد عنعن وهو مشهور بالتدليس، [مكتبه الشامله نمبر: 582] »
اس روایت میں ولید بن مسلم مدلس ہیں، اور روایت معنعن ہے، اس لئے یہ سند ضعیف ہے۔ اسے فسوی نے [المعرفة و التاريخ 386/3] میں اور انہی کے طریق سے خطیب نے [الرحلة فى طلب العلم 57] میں اور ابن عبدالبر نے [جامع بيان العلم 576] میں ذکر کیا ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف الوليد بن مسلم قد عنعن وهو مشهور بالتدليس
← پچھلی حدیث (581) باب پر واپس اگلی حدیث (583) →