أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، أَخْبَرَنَا أَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي خَلْدَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: "كُنَّا نَسْمَعُ الرِّوَايَةَ بِالْبَصْرَةِ عَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَرْضَ حَتَّى رَكِبْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَسَمِعْنَاهَا مِنْ أَفْوَاهِهِمْ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوالعالیہ نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ سے مروی روایات بصرہ میں سنتے، چین نہ آتا تو مدینے کا سفر کرتے اور ان (صحابہ) کے دہن مبارک سے ان روایات کو سنتے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 583]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 583] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوخلدہ کا نام خالد بن دینار ہے، اور ابوالعالیہ: رفیع بن مہران ہیں، اس روایت کو دیکھئے: [المعرفة 441/1] ، [الرحلة فى طلب العلم 21] ، [تاريخ أبى زرعة 924] و [التمهيد 56/1 ذكروه بسند صحيح]
الحكم: إسناده صحيح