بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 581 — علم کی طلب میں سفر کرنا اور اس میں مشقت برداشت کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ علم کی طلب میں سفر کرنا اور اس میں مشقت برداشت کرنے کا بیان حدیث 581
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: "لَقَدْ أَقَمْتُ فِي الْمَدِينَةِ ثَلَاثًا مَا لِي حَاجَةٌ إِلَّا وَقَدْ فَرَغْتُ مِنْهَا، إِلَّا أَنَّ رَجُلًا كَانُوا يَتَوَقَّعُونَهُ، كَانَ يَرْوِي حَدِيثًا، فَأَقَمْتُ حَتَّى قَدِمَ فَسَأَلْتُهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوقلابہ نے کہا: میں نے مدینہ (طیبہ) میں تین دن قیام کیا اور تمام ضروریات سے فراغت حاصل کر لی، سوائے ایک آدمی کے (انتظار کے) جس کے آنے کی لوگ توقع رکھتے تھے، جو حدیث بیان کرتے تھے، میں مدینہ میں ٹھہرا رہا یہاں تک کہ وہ آ گئے اور میں نے ان سے مسائل دریافت کئے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 581]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 581] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ایوب: ابن ابی تمیمہ، اور ابوقلابہ: عبداللہ بن زید ہیں۔ دیکھئے: [المحدث الفاصل 112] ، [الرحلة فى طلب العلم للخطيب 53، 54] ، [الجامع لأخلاق الراوي 1752]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (580) باب پر واپس اگلی حدیث (582) →