أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي ضَمْرَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ رَحِمَهُ الله إِلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ: "أَنْ اكْتُبْ إِلَيَّ بِمَا ثَبَتَ عِنْدَكَ مِنْ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبِحَدِيثِ عَمْرَةَ فَإِنِّي قَدْ خَشِيتُ دُرُوسَ الْعِلْمِ وَذَهَابَهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبداللہ بن دینار نے کہا: عمر بن عبدالعزيز رحمہ اللہ نے ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم کو لکھا کہ آپ کے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اور عمرہ سے (مروی) جو ثابت شدہ حدیث موجود ہو، وہ ہمارے پاس لکھ بھیجئے کیونکہ میں علم کے مٹ جانے اور چلے جانے سے ڈرتا ہوں۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 504]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 504] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوضمرة کا نام انس بن عیاض ہے۔ دیکھئے: [تقييد العلم ص: 105]
الحكم: إسناده صحيح