بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2499 — عورتوں اور بچوں کے قتل کی ممانعت کا بیان
کتب سنن دارمی سیر کے مسائل عورتوں اور بچوں کے قتل کی ممانعت کا بیان حدیث 2499
حدیث نمبر: 2499 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَاصِمُ بْنُ يُوسُفَ ، أَبُو إِسْحَاق الْفَزَارِيُّ ، يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، الْحَسَنِ ، الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ
أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق الْفَزَارِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ فَظَفِرَ بِالْمُشْرِكِينَ فَأَسْرَعَ النَّاسُ فِي الْقَتْلِ حَتَّى قَتَلُوا الذُّرِّيَّةَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: "مَا بَالُ أَقْوَامٍ ذَهَبَ بِهِمْ الْقَتْلُ حَتَّى قَتَلُوا الذُّرِّيَّةَ؟ أَلا لا تُقْتَلَنَّ ذُرِّيَّةً ثَلَاثًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں نکلے اور مشرکین کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے، لوگوں نے انہیں قتل کرنے میں جلد بازی کی یہاں تک کہ ان کے بچے تک مارنے شروع کر دیئے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس کی خبر لگی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا بات ہے، کچھ لوگوں کو قتل و غارتگری اس حد تک لے گئی کہ وہ بچوں کو بھی قتل کرنے لگے؟ خبردار بچوں کو قتل نہ کرو۔ تین بار آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ حکم دہرایا۔ بعض روایات میں «لَا تَقْتُلُنَّ» کا لفظ ہے یعنی ہرگز ہرگز بچوں کو قتل نہ کرو۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2499]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2506] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 132] ، [موارد الظمآن 1658]
وضاحت
(تشریح حدیث 2498)
ان دونوں احادیث سے عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کی ممانعت ثابت ہوئی، حقوقِ نسواں اور بچوں کے استحصال کی دہائی دینے والے ذرا ان تعلیمات پر غور کریں۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2498) باب پر واپس اگلی حدیث (2500) →