بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2022 — درندوں کی کھال اوڑھنے (استعمال کرنے) کی ممانعت کا بیان
کتب سنن دارمی قربانی کے بیان میں درندوں کی کھال اوڑھنے (استعمال کرنے) کی ممانعت کا بیان حدیث 2022
حدیث نمبر: 2022 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَعْمَرُ بْنُ بِشْرٍ ، ابْنِ الْمُبَارَكِ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، أَبِي الْمَلِيحِ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا يَعْمَرُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "نَهَى عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ أَنْ تُفْتَرَشَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوملیح نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے درندوں کی کھالوں کو بچھانے سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاضاحي/حدیث: 2022]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2026] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4132] ، [ترمذي 1771] ، [نسائي 4264] ، [أحمد 74/5، وغيرهم مرسلًا ومرفوعًا]
وضاحت
(تشریح حدیث 2021)
جب درندوں کی کھال کو بچھانا ممنوع ہوا تو پہننا بدرجۂ اولی ممنوع ہوگا۔
نسائی شریف میں پہننے اور بچھانے دونوں کی ممانعت ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2021) باب پر واپس اگلی حدیث (2023) →