☽ 2 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارمي

حديث رقم: 1747
الكتب← سنن الدارمي← الأبواب← الباب← حديث رقم 1747
هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، وَأَبُو الْوَلِيدِ ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ ، مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْحَسَنِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَأَبُو الْوَلِيدِ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْحَسَنِ يُحَدِّثُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ ذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فَرَأَى زِحَامًا وَرَجُلٌ قَدْ ظُلِّلَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:"مَا هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا صَائِمٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَيْسَ مِنْ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ".
الترجمة: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے ذکر کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک سفر (غزوہ فتح) میں تھے کہ آپ نے بھیڑ دیکھی اور دیکھا کہ لوگوں نے ایک شخص پر سایہ کر رکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا بات ہے؟“ عرض کیا: ایک روزے دار ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سفر میں روزہ رکھنا نیکی (اچھا کام) نہیں ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1747]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1750] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1946] ، [مسلم 1115] ، [أبوداؤد 2407] ، [نسائي 2261] ، [ابن ماجه 1665] ، [أبويعلی 1883] ، [ابن حبان 3552]
وضاحت
(تشریح حدیث 1746)
اس حدیث سے ان لوگوں نے دلیل لی جو سفر میں افطار ضروری سمجھتے ہیں، اور ان کے مقابل علماء نے کہا کہ اس حدیث سے مراد یہ ہے کہ جس کو سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو اس کو سفر میں روزہ رکھنا اچھی بات نہیں ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
الحديث السابق → (1746) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (1748)