أَبُو حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ ، ابْنُ عَوْنٍ ، حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، أُمِّ الرَّائِحِ بِنْتِ صُلَيْعٍ ، سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ
أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ الرَّائِحِ بِنْتِ صُلَيْعٍ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ، ذَكَرَ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"إِنَّ الصَّدَقَةَ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ، وَإِنَّهَا عَلَى ذِي الرَّحِمِ اثْنَتَانِ، صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا سلمان بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ نے ذکر کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مسکین کو صدقہ دینا صدقہ ہے اور رشتے دار کو صدقہ دینا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔“ [سنن دارمي/من كتاب الزكاة/حدیث: 1718]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1722] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2355] ، [ترمذي 658] ، [نسائي 2581] ، [ابن ماجه 1844] ، [ابن حبان 3344] ، [الحميدي 844] ، [موارد الظمآن 833]
وضاحت
(تشریح حدیث 1717)
یعنی فقیر و محتاج کو صدقہ دینے پر صدقے کا ثواب ہے لیکن عزیز و رشتے دار کو صدقہ دینے کا دوہرا اجر ہے، اجرِ قرابت داری اور اجرِ صدقہ۔
الحكم: إسناده جيد