عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ابْنُ عَوْنٍ ، عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاق
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ , عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاق، قَالَ: "لَمَنْ أَدْرَكْتُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرُ مِمَّنْ سَبَقَنِي مِنْهُمْ، فَمَا رَأَيْتُ قَوْمًا أَيْسَرَ سِيرَةً، وَلَا أَقَلَّ تَشْدِيدًا مِنْهُمْ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عمر بن اسحاق نے کہا: اپنے سے پہلے لوگوں میں سب سے زیادہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ کو پایا، میں نے ان سے زیادہ آسان سیرت اور سب سے کم سختی کرنے والا کسی کو نہیں دیکھا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 128]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 128] »
اس قول کی سند جید ہے اور اسے [ابن أبي شيبة 18409] اور ابن سعد نے [طبقات 160/1/7] میں ذکر کیا ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 126 سے 128)
اس اثر میں صحابہ کرام کی سیرت، طرزِ عمل اور ان کی تشدید و تکلف سے اجتناب کا بیان ہے۔
الحكم: إسناده جيد