☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1036
کتب← سنن دارمی← ابواب← باب← حدیث نمبر 1036
حدیث نمبر: 1036 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو أُسَامَةَ ، الْجُرَيْرِيِّ ، أَبِي عَطَّافٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي عَطَّافٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "أَرْبَعٌ لَا يَحْرُمْنَ عَلَى جُنُبٍ وَلَا حَائِضٍ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ"، سُئِلَ أَبُو مُحَمَّد عَبْد اللَّهِ: يَقْرَأُ الْجُنُبُ آيَةً آيَةً؟، قَالَ: لَا يُعْجِبُنِي.
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: چار کلمے جنبی اور حائض پر بھی حرام نہیں: «سبحان الله، والحمد لله، ولا إله الا الله، والله اكبر» ۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1036]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1040] »
اس اثر کی سند جید ہے۔ یہ روایت کہیں اور نہیں ملی۔
وضاحت
(تشریح احادیث 1024 سے 1036)
جنابت کی حالت میں قرآن پڑھنا درست نہیں کیونکہ اس کا وقت زیادہ دیر کا نہیں، البتہ ذکرِ الٰہی کر سکتے ہیں جیسا کہ سیدنا ابوہريرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر حال میں ذکر کرتے تھے، اور حائضہ قرآن پڑھ سکتی ہے جیسا کہ گذر چکا ہے۔
دیکھئے: توضیح اثر رقم (1011)۔
الحكم: إسناده جيد
پچھلی حدیث → (1035) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1037)