☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الشُّفْعَةِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← فیصلوں کا بیان← بَابُ الشُّفْعَةِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 74
Page 2 of 4
Hadith No.: 4465 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، دَهْثَمُ بْنُ قُرَّانٍ ، نِمْرَانَ بْنِ حَارِثَةَ ، أَبِيهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا دَهْثَمُ بْنُ قُرَّانٍ ، عَنْ نِمْرَانَ بْنِ حَارِثَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ قَوْمًا اخْتَصَمُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خُصٍّ كَانَ بَيْنَهُمْ، فَبَعَثَ حُذَيْفَةَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ، فَقَضَى لِلَّذِينَ يَلِيهِمُ الْقِمْطُ، فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" أَصَبْتَ"، أَوْ" أَحْسَنْتَ" . لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ دَهْثَمِ بْنِ قُرَّانٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي إِسْنَادِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
نمران حارثہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد نے یہ بات بیان کی ہے کہ کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک گھر کا مقدمہ لے کر آئے، جو ان کے درمیان مشترک تھا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس کے حق میں فیصلہ کر دیا جس کے حصے میں اس کی رسیاں بندھی ہوئی تھیں۔ جب وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور واقعہ سنایا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ٹھیک فیصلہ دیا ہے۔“ راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں (کہ تم نے اچھا فیصلہ دیا ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4545]
Hadith No.: 4466 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، أَيُّوبَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، هِشَامِ بْنِ يَحْيَى ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا أَفْلَسَ الرَّجُلُ فَوَجَدَ الْبَائِعُ سِلْعَتَهُ بِعَيْنِهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا مِنَ الْغُرَمَاءِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی مفلس ہو جائے اور فروخت کرنے والا شخص اپنے سامان کو اس کے پاس پائے، تو وہ فروخت کرنے والا شخص اس چیز کا دیگر قرض خواہوں سے زیادہ حق دار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4546]
Hadith No.: 4467 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ ، الْفِرْيَابِيُّ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ ، نَا الْفِرْيَابِيُّ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مِنْ بَاعَ سِلْعَةً فَأَفْلَسَ صَاحِبُهَا فَوَجَدَهَا بِعَيْنِهَا، فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کوئی سامان فروخت کرتا ہے، اور اسے خریدنے والا شخص مفلس ہو جاتا ہے اور وہ شخص اپنے سامان کو بعینہ اس کے پاس پاتا ہے، تو وہ (فروخت کنندہ) اس سامان کا زیادہ حق دار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4547]
Hadith No.: 4468 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَسَدِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، الْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ ، الزُّبَيْدِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَسَدِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، نَا الْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ، نَا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا رَجُلٍ أَفْلَسَ، وَعِنْدَهُ مَالُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ لَمْ يَقْتَضِ مِنْهُ شَيْئًا، فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ، وَأَيُّمَا امْرِئٍ مَاتَ، وَعِنْدَهُ مَالُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ اقْتَضَى مِنْهُ، أَوْ لَمْ يَقْتَضِ، فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ" ، خَالَفَهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ. وَالْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ضَعِيفَانِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مفلس قرار پائے اور اس کے پاس کسی شخص کا مال موجود ہو، اس شخص نے اس مال کی کوئی قیمت وصول نہ کی ہو، تو وہ دوسرے قرض خواہوں کے ساتھ وصولی کرے گا اور جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے پاس دوسرے شخص کا مال موجود ہو، تو خواہ اس نے اس کی قیمت میں کچھ وصول کی ہو یا نہ کی ہو، وہ اس بارے میں دوسرے قرض خواہوں کی مانند شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4548]
Hadith No.: 4469 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ ، عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْخَبَائِرِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ . ح وَنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْخَبَائِرِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَيُّمَا رَجُلٍ بَاعَ سِلْعَةً فَأَدْرَكَ سِلْعَتَهُ بِعَيْنِهَا عِنْدَ رَجُلٍ قَدْ أَفْلَسَ، وَلَمْ يَقْتَضِ مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَهِيَ لَهُ، وَإِنْ كَانَ قَضَى مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ" ، وَاللَّفْظُ لِدَعْلَجٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر کوئی سامان فروخت کرنے والا اپنے سامان کو ایسے شخص کے پاس پاتا ہے جو مفلس قرار دیا جا چکا ہے، اور اس پہلے شخص نے اس دوسرے شخص سے قیمت میں سے کوئی چیز وصول نہ کی ہو، وہ سامان (اس فروخت کرنے) والے کو مل جائے گا۔ لیکن اگر اس دوسرے شخص نے اس سامان کی کچھ قیمت ادا کر دی ہو، تو جو رقم باقی رہ گئی تھی تو فروخت کرنے والا شخص اس بارے میں دیگر قرض خواہوں کی مانند شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4549]
Hadith No.: 4470 Sunan Daraqutni
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، جَعْفَرٌ الْفِرْيَابِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، الزُّبَيْدِيِّ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا جَعْفَرٌ الْفِرْيَابِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ وَزَادَ فِيهِ: وَأَيُّمَا امْرِئٍ هَلَكَ، وَعِنْدَهُ مَالُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ اقْتَضَى مِنْهُ شَيْئًا، أَوْ لَمْ يَقْتَضِ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: حسب سابق حدیث ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص انتقال کر جاتا ہے اور اس کے پاس دوسرے شخص کا مال موجود ہو، خواہ اس نے اس مال کی کچھ قیمت وصول کی ہو یا نہیں کی ہو، وہ اس بارے میں دوسرے قرض خواہوں کی مانند شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4550]
Hadith No.: 4471 Sunan Daraqutni
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جُبَيْرٍ الْمَرْوَزِيُّ ، أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْفُرَاتِ الْخُزَاعِيُّ ، هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، مَعْمَرٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَبِيهِ
نَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جُبَيْرٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْفُرَاتِ الْخُزَاعِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ قَاضِي الْيَمَنِ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَرَ عَلَى مُعَاذٍ مَالَهُ، وَبَاعَهُ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو اپنے مال میں تصرف کرنے سے روک دیا تھا، قرض کی ادائیگی کی وجہ سے جو ان کے ذمے لازم تھا، اور اس مال کو فروخت کروا دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4551]
Hadith No.: 4472 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ الصَّوَّافُ ، سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عُثْمَانُ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ الصَّوَّافُ ، نَا حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ، نَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ هُوَ أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ، أَتَى الزُّبَيْرَ فَقَالَ:" إِنِّي اشْتَرَيْتُ بَيْعَ كَذَا وَكَذَا، وَإِنَّ عَلِيًّا يُرِيدُ أَنْ يَأْتِيَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ فَيَسْأَلَهُ أَنْ يَحْجُرَ عَلَيَّ فِيهِ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: فَأَنَا شَرِيكُكَ فِي الْبَيْعِ، فَأَتَى عَلِيُّ عُثْمَانَ، فَقَالَ: إِنَّ ابْنَ جَعْفَرٍ اشْتَرَى بَيْعَ كَذَا وَكَذَا، فَاحْجُرْ عَلَيْهِ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: فَأَنَا شَرِيكُهُ فِي الْبَيْعِ، فَقَالَ عُثْمَانُ : كَيْفَ أَحْجُرُ عَلَى رَجُلٍ فِي بَيْعٍ شَرِيكُهُ فِيهِ الزُّبَيْرُ؟" ، قَالَ يَعْقُوبُ: أنا آخُذُ بِالْحَجْرِ وَأُرَاهُ، وَأَحْجُرُ، وَأُبْطِلُ بَيْعَ الْمَحجُورِ عَلَيْهِ وَشِرَاهُ، وَإِذَا اشْتَرَى أَوْ بَاعَ قَبْلَ الْحَجْرِ، فَإِنْ كَانَ صَلاحًا أَجَزْتُهُ، وَإِنْ كَانَ مَعْنًى يَسْتَحِقُّ الْحَجْرَ حَجَرْتُ عَلَيْهِ وَرَدَدْتُ عَلَيْهِ بَيْعَهُ، وَإِنْ كَانَ مِمَّنْ لا يَسْتَحِقُّ الْحَجْرَ عَلَيْهِ أَجَزْتُ بَيْعَهُ. قَالَ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: وَكَانَ أَبُو حَنِيفَةَ لا يَحْجُرُ وَلا يَأْخُذُ بِالْحَجْرِ.
Translation: محمد محی الدین .
ہشام بن عروہ یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ عبداللہ بن جعفر، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: میں نے فلاں چیز اتنے عوض میں خریدی ہے، اب سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ چاہتے ہیں کہ وہ امیر المؤمنین کے پاس جا کر مجھے اس میں تصرف کرنے سے روک دیں۔ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس سودے میں آپ کے ساتھ حصے دار بن جاتا ہوں۔ پھر وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: جعفر کے صاحبزادے نے فلاں چیز اتنے کے عوض میں خریدی ہے، میں انہیں تصرف سے روکنے لگا ہوں۔ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس سودے میں، میں بھی ان کے ساتھ حصے دار ہوں۔ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں کسی کو سودے کے بارے میں تصرف کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں، جس میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اس کے شراکت دار ہوں۔ اس روایت کے راوی یعقوب یعنی قاضی ابویوسف یہ فرماتے ہیں: میں یہ موقف رکھتا ہوں کہ ایسی صورت میں متعلقہ شخص کو تصرف کرنے کے حوالے سے روکا جا سکتا ہے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایسے شخص کو میں روک دوں گا اور اس کے کیے ہوئے سودے کو باطل قرار دوں گا، جب تک وہ تصرف کرنے سے روک دیا گیا ہے، خواہ اس نے کچھ خریدا ہو یا فروخت کیا ہو۔ لیکن اگر کسی شخص کے تصرف کیے جانے سے پہلے کوئی چیز خریدی یا فروخت کی ہو، تو اگر وہ درست حالت میں ہو، تو میں اس کو درست قرار دوں گا، لیکن اگر اس میں کوئی ایسی صورت پائی جا رہی ہو جس کی وجہ سے وہ اس بات کا مستحق ہو کہ تصرف سے روک دیا جائے تو میں متعلقہ شخص کو تصرف سے روک دوں گا اور اس کے سودے کو کالعدم قرار دے دوں گا لیکن اگر وہ ایسی چیز ہو جس میں تصرف سے روکنا ضروری نہیں ہے، میں اس کے سودے کو درست قرار دوں گا۔ قاضی ابویوسف کہتے ہیں: امام ابوحنیفہ نہ تو تصرف سے روکتے تھے اور نہ ہی انہوں نے تصرف سے روکنے کے بارے میں فتویٰ دیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4552]
Hadith No.: 4473 Sunan Daraqutni
أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو عَاصِمٍ ، ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، مَكْحُولٍ
نَا أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، نَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ الْيَدَ وَاللِّسَانَ" .
Translation: محمد محی الدین .
مکحول بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کا حق ہو، اس کا ہاتھ اور زبان ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4553]
Hadith No.: 4474 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ الْمُقْرِئُ ، عِيسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، أَبِي ، عِيسَى بْنُ مُوسَى ، أَبُو حَمْزَةَ ، جَابِرٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ الْمُقْرِئُ ، نَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، نَا أَبِي ، نَا عِيسَى بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو حَمْزَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ إِلَى أَجَلٍ، وَلَهُ دَيْنٌ إِلَى أَجَلٍ فَالَّذِي عَلَيْهِ حَالٌّ، وَالَّذِي لَهُ إِلَى أَجَلِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمے قرض کی ادائیگی لازم ہو اور اس نے کسی سے قرض واپس بھی لینا ہو، تو جو ادائیگی اس کے ذمے لازم ہے وہ فوری طور پر ادا کرنا ہو گی اور جو قرض اس نے لینا ہے وہ اپنے طے شدہ وقت پر وصول کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4554]
Hadith No.: 4475 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي حَامِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، جَابِرٍ
نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي حَامِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" إِنَّمَا جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الشُّفْعَةَ فِي كُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ، فَإِذَا قُسِمَ وَوَقَعَتِ الْحُدُودُ وَصُرِّفَتِ الطُّرُقُ، فَلا شُفْعَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ”شفعہ“ کا حق ہر اس چیز کے بارے میں مقرر کیا ہے، جو تقسیم نہ کی گئی ہو، جس کو تقسیم کر دیا گیا ہو اور اس میں حدود کا تعین کر لیا گیا ہو، راستے الگ ہو چکے ہوں تو اس میں شفعہ نہ ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4555]
Hadith No.: 4476 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، وَعُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الشَّيْبَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَعْمَرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي وَائِلٍ ، حُذَيْفَةَ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، وَعُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالا: نَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَعْمَرٍ ، هُوَ ابْنُ أَخِي أَبِي مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيِّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَازَ شَهَادَةَ الْقَابِلَةِ" ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنَ الأَعْمَشِ، بَيْنَهُمَا رَجُلٌ مَجْهُولٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (بچے کی پیدائش کے وقت موجود) دائی کی گواہی کو برقرار رکھا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4556]
Hadith No.: 4477 Sunan Daraqutni
عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ ، وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَائِنِيِّ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي وَائِلٍ ، حُذَيْفَةَ
نَا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ ، قَالا: نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَائِنِيِّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَازَ شَهَادَةَ الْقَابِلَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (بچے کی پیدائش کے وقت موجود) دائی کی گواہی کو برقرار رکھا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4557]
Hadith No.: 4478 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّوَّافُ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ ، أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، جَابِرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُجَيٍّ ، عَلِيٍّ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّوَّافُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ ، نَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُجَيٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" شَهَادَةُ الْقَابِلَةِ جَائِزَةٌ عَلَى الاسْتِهْلالِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: بچے کی پیدائش کے بارے میں دائی کی گواہی قبول کی جائے گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4558]
Hadith No.: 4479 Sunan Daraqutni
عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَلَدِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، بَقِيَّةُ ، شُعْبَةَ ، الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَطَاءٍ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
ثنا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَلَدِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا بَقِيَّةُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" أَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، شَهَادَةَ رَجُلٍ وَامْرَأَتَيْنِ فِي النِّكَاحِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نکاح میں ایک مرد اور دو خواتین کی گواہی کو قبول کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4559]
Hadith No.: 4480 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْعَطَّارُ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، الْمِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ ، الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، قَتَادَةَ ، خِلاسٍ ، عَلِيٍّ
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْعَطَّارُ بِالْبَصْرَةِ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، نَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلاسٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنَّهُ فَرَضَ لامْرَأَةٍ وَخَادِمِهَا اثْنَا عَشَرَ دِرْهَمًا، لِلْمَرْأَةِ ثَمَانِيَةٌ، وَلِلْخَادِمِ أَرْبَعَةٌ، وَدِرْهَمَانِ مِنَ الثَّمَانِيَةِ لِلْقُطْنِ وَالْكَتَّانِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے بارہ درہم کی ادائیگی (شوہر پر) لازم قرار دی تھی۔ عورت کو (خرچ کے طور پر شوہر کی طرف سے) آٹھ درہم ملیں گے اور خادم کو چار درہم ملیں گے (عورت کے) آٹھ میں سے دو درہم روئی اور ریشم کے لیے ہوں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4560]
Hadith No.: 4481 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَيُّوبَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَقَتَادَةَ ، وَحُمَيْدٍ ، وَسِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، الْحَسَنِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَقَتَادَةَ ، وَحُمَيْدٍ ، وَسِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ،" أَنَّ رَجُلا أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ لَهُ عِنْدَ مَوْتِهِ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَأَقْرَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَرَدَّ أَرْبَعَةً فِي الرِّقِّ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے مرتے وقت چھ غلام آزاد کر دیے، اس شخص کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان غلاموں کی قرعہ اندازی کی، ان میں سے دو غلاموں کو آزاد کر دیا اور باقی چار کو غلامی میں برقرار رکھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4561]
Hadith No.: 4482 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ أَبِي نَصْرٍ ، يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، اللَّيْثُ ، جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ أَبِي نَصْرٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا اللَّيْثُ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَعَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ:" تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَتَرَكَ سِتَّةً أَعْبُدٍ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ فَأَعْتَقَهُمْ جَمِيعًا عِنْدَ مَوْتِهِ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَزَّأَهُمْ ثَلاثَةَ أَجْزَاءٍ، ثُمَّ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ الثُّلُثَ، وَأَرَقَّ الثُّلُثَيْنِ" ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي اللَّيْثُ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنِ الْحَسَنِ. وَلا أَعْلَمُهُ إِلا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، مثل ذَلِكَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص فوت ہو گیا، اس نے ترکہ میں چھ غلام چھوڑے، اس شخص کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ اس شخص نے مرتے وقت ان تمام غلاموں کو آزاد کر دیا۔ یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں تین حصوں میں تقسیم کیا، ان کے درمیان قرعہ اندازی کی، ایک تہائی حصے کو آزاد قرار دیا اور دو تہائی کو غلام رہنے دیا (یعنی دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلام رہنے دیا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4562]
Hadith No.: 4483 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادِ الأَيْلِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، اللَّيْثُ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، تَوْبَةَ بْنِ نَمِرٍ ، جَعْفَرٍ الدِّمَشْقِيِّ ، الْقَاسِمِ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادِ الأَيْلِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نَا اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ تَوْبَةَ بْنِ نَمِرٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ:" أَعْتَقَ رَجُلٌ سِتَّةَ أَرْؤُسٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَسْهَمَ عَلَيْهِمْ فَأَخْرَجَ ثُلُثَهُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے چھ غلام آزاد کر دیے، اس کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع ملی تو آپ اس پر شدید ناراض ہوئے، پھر آپ نے ان کے حصے کر کے ان کو ایک تہائی دیا (یعنی دو غلاموں کو آزاد کر دیا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4563]
Hadith No.: 4484 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ . ح وَنا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَاللَّفْظُ لأَبِي مُعَاوِيَةَ، قَالا: نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: جَاءَتْ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ امْرَأَةُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ، وَإِنَّهُ لا يُعْطِينِي مَا يَكْفِينِي وَيَكْفِي بَنِيَّ إِلا أَنْ آخُذَ وَهُوَ لا يَعْلَمُ، فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ فِي ذَلِكَ؟، قَالَ: خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَيَكْفِي أَوْلادَكِ، بِالْمَعْرُوفِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہند بنت عتبہ جو ابوسفیان کی اہلیہ تھیں، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابوسفیان ایک کنجوس آدمی ہیں، وہ مجھے اتنا خرچ نہیں دیتے ہیں جو میرے یا میرے بچوں کے لیے کافی ہو، تو مجھے ان کی لاعلمی میں نکالنا پڑتا ہے، کیا اس بارے میں مجھ پر گناہ ہو گا؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اتنا حاصل کر لیا کرو جو تمہارے اور تمہاری اولاد کے لیے مناسب طریقے سے کافی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4564]