☽ 8 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الشُّفْعَةِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ← بَابُ الشُّفْعَةِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 74
صفحة 4 من 4
حديث رقم: 4505 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، عَمِّي ، يُونُسُ ، وَاللَّيْثُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، نَا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، وَاللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَسْرُورًا فَرِحًا، فَقَالَ: أَلَمْ تَرِي أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ، وَنَظَرَ إِلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ مُضْطَجِعًا مَعَ أَبِيهِ، فَقَالَ: هَذِهِ أَقْدَامٌ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ، وَكَانَ مُجَزِّزٌ قَائِفًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس خود تشریف لائے، آپ نے فرمایا: ”کیا تمہیں پتا ہے کہ مجزز مدلجی کی نظر اسامہ بن زید پر پڑی جو اپنے والد کے ساتھ لیٹے ہوئے تھے تو اس نے کہا: یہ دونوں باپ بیٹا ہیں۔“ (راوی کہتے ہیں:) مجزز قیافہ شناس تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4586]
حديث رقم: 4506 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ قَائِفٌ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاهِدٌ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ مُضْطَجِعَانِ، فَقَالَ: هَذِهِ الأَقْدَامُ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ، قَالَتْ: فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَعْجَبَهُ فَأَخْبَرَ بِهِ عَائِشَةَ" ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ: وَكَانَ زَيْدٌ أَحْمَرَ أَشْقَرَ أَبْيَضَ وَكَانَ أُسَامَةُ مثل اللَّيْلِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ ایک قیافہ شناس آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی وہاں موجود تھے، سیدنا اسامہ بن زید اور زید بن حارثہ دونوں لیٹے ہوئے تھے، وہ شخص بولا: یہ پاؤں باپ بیٹے کے ہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرائے اور آپ کو یہ بات پسند آئی، آپ نے یہ بات سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتائی۔ ابراہیم بن سعد نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا زید رضی اللہ عنہ سرخ و سفید رنگ کے مالک تھے جبکہ سیدنا اسامہ کا رنگ رات کی طرح (سیاہ) تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4587]
حديث رقم: 4507 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ ، يُوسُفُ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُوسُفُ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" دَخَلَ عَلَيْهَا مَسْرُورًا تَبْرُقُ أَسَارِيرُ وَجْهِهِ، فَقَالَ: أَلَمْ تَسْمَعِي مَا قَالَ مُجَزِّزٌ الْمُدْلِجِيُّ لِزَيْدٍ وَأُسَامَةَ وَرَأَى أَقْدَامَهُمَا؟ إِنَّ هَذِهِ الأَقْدَامُ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو آپ بہت خوش تھے اور خوشی کی وجہ سے آپ کا چہرہ مبارک چمک رہا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تم نے سنا ہے؟ مجزز مدلجی نے زید اور اسامہ کے بارے میں کیا کہا: اس نے ان کے صرف پاؤں دیکھے اور کہا: یہ پاؤں باپ بیٹے کے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4588]
حديث رقم: 4508 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، مُجَاهِدٍ ، يُوسُفَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ الزُّبَيْرِ مَوْلَى الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ:" كَانَ لِزَمْعَةَ جَارِيَةٌ يَطَؤهَا وَكَانَتْ تُظَنُّ بِرَجُلٍ آخَرَ أَنَّهُ يَقَعُ عَلَيْهَا، فَمَاتَ زَمْعَةُ وَهِيَ حُبْلَى فَوَلَدَتْ غُلامًا يشبه الرَّجُلَ الَّذِي كَانَتْ تَظُنُّ بِهِ، فَذَكَرَتْهُ سَوْدَةُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَمَّا الْمِيرَاثُ فَلَهُ، وَأَمَّا أَنْتِ فَاحْتَجِبِي مِنْهُ فَلَيْسَ لَكِ بِأَخٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ زمعہ کی ایک کنیز تھی جس کے ساتھ وہ صحبت کیا کرتا تھا، اس کنیز کا یہ کہنا ہے کہ ایک اور شخص نے اس کے ساتھ صحبت کی، اسی دوران زمعہ انتقال کر گیا اور وہ کنیز حاملہ ہو گئی، اس نے ایک بچے کو جنم دیا، جو اس شخص کے ساتھ مشابہت رکھتا تھا جس کے بارے میں کنیز نے بات بیان کی تھی۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک وراثت کا تعلق ہے، وہ اسے مل جائے گی لیکن جہاں تک تمہارا معاملہ ہے تو تم اس سے پردہ کرو کیونکہ وہ تمہارا بھائی نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4589]
حديث رقم: 4509 سنن الدارقطني
أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيُّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْجَبَّارِ، نَا سُفْيَانُ ، نَا الزُّهْرِيُّ ، وَسَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يُخْبِرُ عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اخْتَصَمَ، سَعْدٌ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ، عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَوْصَانِي أَخِي عُتْبَةُ، فَقَالَ: إِذَا دَخَلْتَ مَكَّةَ فَانْظُرِ ابْنَ أَمَةِ زَمْعَةَ فَاقْبِضْهُ فَإِنَّهُ ابْنِي، فَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَخِي، ابْنُ أَمَةِ أَبِي، وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِي، فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ، فَقَالَ: هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سعد اور عبد بن زمعہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھ کر بحث کرنے لگے، سعد نے کہا: یا رسول اللہ! میرے بھائی عتبہ نے مجھے یہ وصیت کی تھی، اس نے کہا تھا کہ جب تم مکہ میں جاؤ گے تو زمعہ کی کنیز کے بیٹے کو دیکھنا اور اسے گود میں لے لینا کیونکہ وہ میرا بیٹا ہے۔ عبد بن زمعہ نے کہا: یا رسول اللہ! وہ میرے باپ کی کنیز کا بیٹا اور میرا بھائی ہے، جو میرے والد کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بچے کی عتبہ کے ساتھ واضح مشابہت ملاحظہ کی تو آپ نے فرمایا: ”اے عبد بن زمعہ! یہ تمہیں ملے گا کیونکہ بچہ بستر والے کا ہوتا ہے۔“ اے سودہ! تم اس لڑکے سے پردہ کرو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4590]
حديث رقم: 4510 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَامِ ، مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَامِ ، نَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اخْتَصَمَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ فِي ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ، فَقَالَ سَعْدٌ: هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنُ أَخِي عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَعَهِدَ إِلَيَّ أَنَّهُ ابْنُهُ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَى شَبَهِهِ، فَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ: هَذَا أَخِي وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِي مِنْ وَلِيدَتِهِ، قَالَ: فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَى شَبَهِهِ فَرَأَى شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ، فَقَالَ: هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ، فَلَمْ يَرَ سَوْدَةَ قَطُّ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سعد بن ابی وقاص اور عبد بن زمعہ، زمعہ کی کنیز کے بیٹے کے بارے میں مقدمہ لے کر آئے۔ سعد نے کہا: یا رسول اللہ! یہ میرے بھائی عتبہ بن ابی وقاص کا بیٹا ہے، میرے بھائی نے اس کے بارے میں مجھ سے عہد لیا تھا کہ یہ اس کا بیٹا ہے، آپ اس کو قتبیہ کے ساتھ مشابہت کر لیں۔ عبد بن زمعہ نے کہا: یہ میرا بھائی ہے جو میرے والد کے فرش پر اس کی کنیز کے ہاں پیدا ہوا ہے۔ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی قتبیہ کے ساتھ مشابہت کر لی کہ وہ واضح طور پر قتبیہ کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”بچہ تمہیں ملے گا کیونکہ بچہ بستر والے کو ملتا ہے اور زنا کرنے والے کو محرومی ملتی ہے۔“ اے سودہ! تم اس لڑکے سے پردہ کرنا۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کو اس بچے نے کبھی نہیں دیکھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4591]
حديث رقم: 4511 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، رَوْحٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، ابْنُ شِهَابٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نَا رَوْحٌ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4592]
حديث رقم: 4512 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، مَالِكًا ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا أَخْبَرَهُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ عُتْبَةُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، عَهِدَ إِلَى أَخِيهِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، أَنَّ ابْنَ وَلِيدَةِ زَمْعَةَ مِنِّي فَاقْبِضْهُ إِلَيْكَ، قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ عَامُ الْفَتْحِ أَخَذَهُ سَعْدٌ، فَقَالَ: ابْنُ أَخِي، وَقَدْ كَانَ عَهِدَ إِلَيَّ فِيهِ، فَقَامَ إِلَيْهِ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ، فَقَالَ: أَخِي، وَابْنُ وَلِيدَةِ أَبِي، وُلِدَ عَلَى فِرَاشِهِ، فَتَسَاوَقَاهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" ابْنُ أَخِي، قَدْ كَانَ عَهِدَ إِلَيَّ فِيهِ، وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ: أَخِي، وَابْنُ وَلِيدَةِ أَبِي وُلِدَ عَلَى فِرَاشِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ: احْتَجِبِي مِنْهُ لَمَّا رَأَى مِنْ شَبَهِهِ بِعُتْبَةَ، قَالَتْ: فَمَا رَآهَا حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ قتبیہ بن ابی وقاص نے اپنے بھائی زید بن ابی وقاص سے عہد لیا کہ زمعہ کی کنیز کا بیٹا مجھ سے ہے، تم اسے اپنے قبضے میں لے لینا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فتح مکہ کے موقع پر سیدنا سعد نے اسے حاصل کر لیا اور بولے: یہ میرا بھتیجا ہے جس کے بارے میں میرے بھائی نے مجھ سے عہد لیا تھا۔ اور عبد بن زمعہ ان کے سامنے کھڑے ہوئے اور بولے: یہ میرا بھائی ہے، یہ میرے والد کی کنیز کا بیٹا ہے جو میرے والد کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ یہ دونوں اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سیدنا سعد نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میرا بھتیجا ہے جس کے بارے میں میرے بھائی نے مجھ سے عہد لیا تھا۔ عبد بن زمعہ نے کہا: یہ میرا بھائی ہے، میرے والد کی کنیز کا بیٹا ہے، جو میرے والد کے فراش پر پیدا ہوا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبد بن زمعہ! یہ تمہیں ملے گا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ اس کا سمجھا جائے گا جس کا فراش ہو اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”تم اس سے پردہ کر لو۔“ اس کی وجہ یہ تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی عتبہ کے ساتھ مشابہت ملاحظہ کر لی تھی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس لڑکے نے مرتے دم تک کبھی سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کو نہیں دیکھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4593]
حديث رقم: 4513 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، عَمِّي ، يُونُسُ ، أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ ، سَلامَةُ ، عَقِيلٍ ، أَبُو بَكْرٍ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، يَعْقُوبُ ، أَبِي ، صَالِحٍ ، وَابْنِ إِسْحَاقَ ، أَبُو بَكْرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، أَبُو بَكْرٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، وَعَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، أَبُو الْيَمَانِ ، شُعَيْبٌ ، أَبُو بَكْرٍ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَجَّاجٌ ، لَيْث ، أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، نَا عَمِّي ، نَا يُونُسُ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ ، نَا سَلامَةُ ، عَنْ عَقِيلٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نَا يَعْقُوبُ ، نَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، وَابْنِ إِسْحَاقَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، وَعَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، قَالا: نَا أَبُو الْيَمَانِ ، نَا شُعَيْبٌ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، نَا لَيْث ٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، وَقَالَ لَيْثٌ، نَا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہ روایت دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4594]
حديث رقم: 4514 سنن الدارقطني
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
نَا نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا أَبِي، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: كَانَ بَيْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَبَيْنَ مُعَاذِ بْنِ عَفْرَاءَ، دَعْوَى فِي شَيْءٍ فَحَكَّمَا أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، فَقَصَّ عَلَيْهِ عُمَرُ، فَقَالَ أُبَيٌّ:" اعْفُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: لا تَعِفْنِي مِنْهَا إِنْ كَانَتْ عَلَيَّ، قَالَ: قَالَ أُبَيٌّ: فَإِنَّهَا عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: فَحَلَفَ عُمَرُ، ثُمَّ أَتُرَانِي قَدْ أَسْتَحِقُّهَا بِيَمِينِي، اذْهَبِ الآنَ فَهِيَ لَكَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
محمد نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا معاذ بن عفراء کے بارے میں کسی چیز کے درمیان اختلاف ہو گیا، ان دونوں حضرات نے سیدنا ابی بن کعب کو ثالث مقرر کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں پورا واقعہ سنایا، سیدنا ابی بولے: تم امیر المؤمنین کو معاف کر دو، انہوں نے کہا: اگر یہ ادائیگی مجھ پر لازم ہے، تو آپ مجھے ہرگز معاف نہ کریں۔ تو سیدنا ابی بن کعب بولے: اے امیر المؤمنین! یہ ادائیگی آپ پر لازم ہے۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے قسم اٹھائی اور بولے: میرے قسم اٹھانے کی وجہ سے میں اس سے بری الذمہ ہو گیا ہوں، تم یہ چیز لے جاؤ یہ تمہاری ہوئی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4595]
حديث رقم: 4515 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، قَالا: نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّوَاسِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ ثُمَامَةَ، قَالَ: زَعَمُوا أَنَّ حُذَيْفَةَ عَرَفَ جَمَلا لَهُ سُرِقَ فَخَاصَمَ فِيهِ إِلَى قَاضِي الْمُسْلِمِينَ، فَصَارَتْ عَلَى حُذَيْفَةَ يَمِينٌ فِي الْقَضَاءِ، فَأَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَ يَمِينَهُ، فَقَالَ:" لَكَ عَشَرَةُ دَرَاهِمَ، فَأَبَى، فَقَالَ: لَكَ عِشْرُونَ، فَأَبَى، قَالَ: فَلَكَ ثَلاثُونَ، فَأَبَى، فَقَالَ: لَكَ أَرْبَعُونَ، فَأَبَى، فَقَالَ حُذَيْفَةُ : اتْرُكْ جَمَلِي، فَحَلَفَ أَنَّهُ جَمَلُهُ مَا بَاعَهُ، وَلا وَهَبَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
حسان بن ثمامہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنا اونٹ پہچان لیا جو چوری ہو گیا تھا۔ وہ اس بارے میں مقدمہ لے کر مسلمانوں کے قاضی کے پاس پہنچے تو عدالتی فیصلے کے تحت سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو قسم اٹھانی تھی، تو انہوں نے اپنی قسم کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا: میں تمہیں دس درہم دیتا ہوں، اس نے انکار کیا، انہوں نے کہا: میں تمہیں بیس درہم دیتا ہوں، اس نے انکار کیا، انہوں نے کہا: میں تمہیں تیس درہم دیتا ہوں، اس نے انکار کیا، انہوں نے کہا: میں تمہیں چالیس درہم دیتا ہوں، اس نے انکار کیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بولے: تم میرے اونٹ کو چھوڑ دو، پھر انہوں نے قسم اٹھائی کہ یہ ان کا اونٹ ہے، جسے انہوں نے نہ تو فروخت کیا ہے اور نہ ہی کسی کو ہبہ کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4596]
حديث رقم: 4516 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَسْوَدِ ، إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَبِيهِ
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَسْوَدِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ فَدَى يَمِينَهُ بِعَشَرَةِ آلافِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ قَالَ:" وَرَبِّ هَذَا الْمَسْجِدِ وَرَبِّ هَذَا الْقَبْرِ، لَوْ حَلَفْتُ لَحَلَفْتُ صَادِقًا، وَذَلِكَ أَنَّهُ شَيْءٌ افْتَدَيْتُ بِهِ يَمِينِي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
محمد بن جبیر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی قسم کے عوض میں دس ہزار درہم ادا کیے تھے، اور پھر انہوں نے کہا: اس مسجد کے پروردگار کی قسم! اور اس قبر کے پروردگار کی قسم! اگر میں قسم اٹھا لیتا تو میں قسم اٹھانے میں سچا ہوتا، لیکن یہ ایسی چیز ہے کہ میں نے اپنی قسم کے بدلے میں فدیہ دے دیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4597]
حديث رقم: 4517 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، بِشْرُ بْنُ مُبَشِّرٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، هُشَيْمٌ ، يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَسْتَاسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا بِشْرُ بْنُ مُبَشِّرٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، قَالا: نَا هُشَيْمٌ ، نَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَسْتَاسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ،" أَنَّهُ قَضَى فِي كَلْبِ الصَّيْدِ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا، وَفِي كَلْبِ الْغَنَمِ شَاةٌ، وَفِي كَلْبِ الزَّرْعِ فِرْقٌ مِنْ طَعَامٍ، وَفِي كَلْبِ الدَّارِ فِرْقٌ مِنْ تُرَابٍ، حَقٌّ عَلَى الَّذِي قَتَلَهُ أَنْ يُعْطِيَ، وَحَقٌّ عَلَى صَاحِبِ الْكَلْبِ أَنْ يَأْخُذَ مَعَ مَا نَقَصَ مِنَ الأَجْرِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے شکار کرنے والے کتے کے بارے میں چالیس درہم دینے کا فیصلہ دیا ہے۔ بکریوں کے رکھوالے کتے کے بارے میں ایک بکری کی ادائیگی، کھیت کے رکھوالے کتے کے بارے میں، اناج کے فرق (بڑے برتن) کا حکم دیا ہے، جبکہ گھر کی حفاظت والے کتے میں مٹی کے ایک بڑے برتن کا حکم دیا ہے۔ یہ اس شخص پر لازم ہو گا جو ایک کتے کو مار دیتا ہے، وہ اسے یہ ادا کرے گا۔ تاہم کتے کے مالک کے لیے یہ بات لازم ہے کہ وہ اس بدلے کو وصول کرتے ہوئے اس میں کوئی کمی کر دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4598]
حديث رقم: 4518 سنن الدارقطني
مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ الْعُثْمَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ فَضَالَةَ ، كَثِيرُ بْنُ أَبِي صَابِرٍ ، عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ الْعُثْمَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضَالَةَ ، نَا كَثِيرُ بْنُ أَبِي صَابِرٍ ، نَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ بَنَى فِي رِبَاعِ قَوْمٍ بِإِذْنِهِمْ فَلَهُ الْقِيمَةُ، وَمَنْ بَنَى بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَلَهُ النَّقْضُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی دوسرے شخص کی جگہ پر عمارت بنا لیتا ہے، اور اس کی اجازت کے ساتھ بناتا ہے، تو اب قیمت کی ادائیگی اس پر لازم ہو گی اور جو شخص اس مالک کی اجازت کے بغیر وہاں عمارت بنا لیتا ہے، تو اب اس عمارت کو توڑ دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4599]