☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: حق شفعہ کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← فیصلوں کا بیان← باب: حق شفعہ کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 74
صفحہ 3 از 4
حدیث نمبر: 4485 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ حَرَمُ اللَّهِ حَرَّمَهَا يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَوَضَعَ هَذَيْنِ الْجَبَلَيْنِ، لَمْ يَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِي وَلا يَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِي وَلَمْ يَحِلَّ لِي إِلا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، أَنْ لا يُحْصَدُ شَوْكُهَا، وَلا يُنَفَّرَ صَيْدُهَا، وَلا يُخْتَلَى خَلاءُهَا، وَلا تُرْفَعُ لُقَطَتُهَا إِلا لِمُنْشِدٍ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَهْلَ مَكَّةَ لا صَبْرَ لَهُمْ عَنِ الإِذْخِرِ لِقَيْنِهِمْ وَأَبْيَاتِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِلا الإِذْخِرَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کا حرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اس دن قابل احترام قرار دیا تھا جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ اس نے یہاں یہ دو پہاڑ رکھے ہیں، مجھ سے پہلے کسی بھی شخص کے لیے یہاں (جنگ و جدل) کرنا حلال نہیں ہوا اور میرے بعد بھی کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا۔ میرے لیے بھی یہ دن کے ایک مخصوص حصے میں حلال ہوا ہے۔ یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جائے گا، یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائے گا، یہاں کی گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جائے گا، البتہ اعلان کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! مکہ کے رہنے والے لوگ اذخر استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اسے سنار بھی استعمال کرتے ہیں اور گھروں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اذخر کا حکم مختلف ہے (یعنی اسے کاٹنے کی اجازت ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4565]
حدیث نمبر: 4486 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَهْمِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَرَبِيعَةُ ، يَزِيدَ ، زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَهْمِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَرَبِيعَةُ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ اللُّقَطَةِ الذَّهَبِ، وَالْوَرِقِ، قَالَ: اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا وَعَرِّفْهَا سَنَةً، فَإِنْ لَمْ تُعْرَفْ فَاسْتَغْنِ بِهَا، وَلْتَكُنْ وَدِيعَةً عِنْدَكَ، فَإِنْ جَاءَ لَهَا طَالِبٌ يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ فَأَدِّهَا إِلَيْهِ، وَسَأَلَهُ عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ، قَالَ: مَا لَكَ وَمَا لَهَا دَعْهَا فَإِنَّ مَعَهَا حِذَاءَهَا وَسِقَاءَهَا تَرِدُ الْمَاءَ، وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَجِدَهَا رَبُّهَا، وَسَأَلَهُ عَنِ الشَّاةِ، فَقَالَ: خُذْهَا فَإِنَّهَا لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گرے ہوئے (ملنے والے) سونے یا چاندی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس (تھیلی) کے منہ پر بندھے ہوئے دھاگے کے نشان کو یاد رکھو اور ایک سال تک اس کا اعلان کرو، اگر پتا نہ چل سکے تو اس کو استعمال کر لو، یہ تمہارے پاس ودیعت کے طور پر رہے گی، کسی بھی زمانے میں کسی بھی وقت اگر اس کا مالک آ گیا تو تم اس کو ادا کر دو گے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گم شدہ اونٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس کے ساتھ کیا واسطہ ہے! اسے وہی پر رہنے دو، اس کا پیٹ اس کے پاؤں اس کے ساتھ ہیں وہ خود پانی تک پہنچ جائے گا اور پتے کھا لے گا، یہاں تک کہ اس کا مالک اس کو پا لے گا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (گم شدہ) بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”یا وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا پھر بھیڑیے کو مل جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4566]
حدیث نمبر: 4487 سنن دارقطنی
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ ، أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، وَيَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، وَيَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ" عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ، فَقَالَ: مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتُصِيبُ الشَّجَرَ فَلا تَعَرَّضْ لَهَا، وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ، فَقَالَ: لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ فَخُذْهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گم شدہ اونٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اس کا پیٹ اس کے پاؤں اس کے ساتھ ہیں، وہ خود ہی پانی تک پہنچ جائے گا اور درخت کے (پتے) کھا لے گا، تم اس کی فکر مت کرو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گم شدہ بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا بھیڑیے کو مل جائے گی، تو تم اسے پکڑ لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4567]
حدیث نمبر: 4488 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، هُشَيْمٌ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَحْيَى ، حَبَّانَ بْنِ أَبِي جَبَلَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ حَبَّانَ بْنِ أَبِي جَبَلَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ أَحَدٍ أَحَقُّ بِمَالِهِ مِنْ وَالِدِهِ، وَوَلَدِهِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا حبان بن ابوجبلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر شخص اپنے مال کا، اپنے والدین، اپنی اولاد اور دیگر تمام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4568]
حدیث نمبر: 4489 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، يَزِيدَ ، سُفْيَانُ ، لِرَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يَزِيدَ ، زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، قَالَ سُفْيَانُ: وَأَنَا لِحَدِيثِ يَحْيَى أَحْفَظُ، قَالَ سُفْيَانُ : فَذَكَرْتُهُ لِرَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَحَدَّثَنِي عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا تَقُولُ فِي ضَالَّةِ الإِبِلِ؟ فَغَضِبَ وَاحْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ، فَقَالَ: مَا لَهُ وَلَهَا مَعَهَا الْحَذَّاءُ، وَالسِّقَاءُ، تَرِدُ الْمَاءَ، وَتَأْكُلُ مِنَ الشَّجَرِ، حَتَّى يَأْتِيَهَا رَبُّهَا، قَالَ: فَضَالَةُ الْغَنَمِ؟، قَالَ: خُذْهَا هِيَ لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی: آپ گم شدہ اونٹ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غصے میں آ گئے، آپ کے رخسار سرخ ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس کے ساتھ کیا واسطہ ہے! اس کے پاؤں اور اس کا پیٹ اس کے ساتھ ہے وہ خود ہی پانی تک پہنچ جائے گا اور درختوں سے پتے کھا لے گا، یہاں تک کہ اس کا مالک تک آ جائے گا۔“ اس نے عرض کی: پھر آپ گم شدہ بکری کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پکڑ لو، کیونکہ یا وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا پھر بھیڑیے کو مل جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4569]
حدیث نمبر: 4490 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ مُزَيْنَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" كَيْفَ تَرَى يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَرِيسَةِ الْجَبَلِ؟ قَالَ: هِيَ وَمِثْلُهَا، وَالنَّكَالُ لَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمَاشِيَةِ قَطْعٌ إِلا مَا أَوَاهُ الْمُرَاحُ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ قَطْعُ الْيَدِ، وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَتُهُ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَرَى فِي الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ؟، قَالَ: هُوَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ وَالنَّكَالُ، وَلَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ قَطْعٌ إِلا مَا أَوَاهُ الْجَرِينُ فَمَا أُخِذَ مِنَ الْجَرِينِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ الْقَطْعُ، وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَتُهُ، وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ، قَالَ: فَكَيْفَ تَرَى فِيمَا يُوجَدُ فِي الطَّرِيقِ الْمِيتَاءِ وَفِي الْقَرْيَةِ الْمَسْكُونَةِ؟، قَالَ: عَرِّفْهُ سَنَةً، فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهِ فَادْفَعْهُ إِلَيْهِ، وَإِلا فَشَأْنُكَ بِهِ فَإِنْ جَاءَ طَالِبُهَا يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ، فَأَدِّهَا إِلَيْهِ، وَمَا كَانَ فِي الْمِيتَاءِ الْمَسْكُونَةِ فَفِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ، قَالَ: كَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: طَعَامٌ مَأْكُولٌ لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ احْبِسْ عَلَى أَخِيكَ ضَالَّتَهُ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الإِبِلِ؟، قَالَ: مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا، وَلا يُخَافُ عَلَيْهَا الذِّئْبَ، تَأْكُلُ الْكَلأَ وَتَرِدُ الْمَاءَ دَعْهَا حَتَّى يَأْتِيَ طَالِبُهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مزینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر کوئی شخص رسی چرا لیتا ہے، تو اس بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس اور اس طرح کی (دوسری چیزوں) میں سزا دی جائے گی۔ کسی جانور کی چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، البتہ جس جانور کو حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہو اس کو چرانے پر ہاتھ کاٹا جائے گا، جس کی قیمت ڈھال کی قیمت کی جتنی ہو گی، اس صورت میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اگر اس کی قیمت کم ہو گی تو اس صورت میں تاوان وصول کیا جائے گا اور ساتھ کوڑے لگائے جائیں گے۔“ اس شخص نے دریافت کیا: درخت پر لگے ہوئے پھل کو چوری کرنے کا کیا حکم ہو گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس طرح کی چیز کی چوری پر کوڑے لگائے جائیں گے، درخت پر لگے پھل کو چوری کرنے پر ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے۔ اگر پھل کو کسی جگہ سکھانے کے لیے رکھا ہو اور وہاں سے چوری ہو، تو پھر ہاتھ کاٹا جائے گا۔ اس لیے وہاں سے چوری کیا گیا پھل اگر ڈھال کی قیمت جتنا ہو گا تو ہاتھ کاٹا جائے گا، لیکن اگر اتنی قیمت نہ ہو گی تو ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ اس نے عرض کی: جو چیز راستے میں یا کسی رہائشی علاقے میں سے چوری جاتی ہے، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یا کوئی چیز گری ہوئی ملتی ہے؟ تو اس کے بارے میں کیا حکم ہو گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم سال بھر اس کا اعلان کرتے رہو، اگر اس کا مالک آ جائے تو اسے ادا کر دو، ورنہ اسے استعمال کر لو۔ اس کا مالک جس وقت بھی تمہارے پاس آئے گا، تم اسے ادا کر دو گے۔ اگر کوئی چیز غیر آباد بستی میں یا انجان راستے میں سے ملے، اس میں سے نکلنے والے خزانے میں پانچویں حصے کی ادائیگی کا حکم ہے۔“ اس شخص نے دریافت کیا: اگر گم شدہ بکری ملتی ہے، تو اس کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا بھیڑیے کو مل جائے گی، اس لیے اسے اپنے بھائی کی گم شدہ چیز کے طور پر سنبھالو۔“ اس شخص نے عرض کی: گم شدہ اونٹ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو کوئی پروا نہیں ہے، اس کا پیٹ اور اس کا پاؤں اس کے ساتھ ہے، وہ خود کھا لے گا، پانی پی لے گا، یہاں تک کہ اس کا مالک اس تک پہنچ جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4570]
حدیث نمبر: 4491 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ الزَّرَّادُ ، أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ، بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ الزَّرَّادُ ، نَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِقَاتِلٍ وَصِيَّةٌ" ، مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ، مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، يَضَعُ الْحَدِيثَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قاتل کے لیے وصیت نہیں کی جا سکتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4571]
حدیث نمبر: 4492 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الْعَرْزَمِيُّ ، يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ سَافِرِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، أَبِي مَرْوَانَ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، الزُّهْرِيِّ ، حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الْعَرْزَمِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ سَافِرِيٍّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، عَنْ أَبِي مَرْوَانَ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ لِقَاتِلٍ مِيرَاثٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قاتل کو وراثت نہیں ملتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4572]
حدیث نمبر: 4493 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ . ح وَنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، قَالا: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَن ِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" لَيْسَ لِلْقَاتِلِ مِنَ الْمِيرَاثِ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قاتل کو وراثت میں سے کچھ نہیں ملتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4573]
حدیث نمبر: 4494 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الأَزْهَرِ ، مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، أَبُو قُرَّةَ ، سُفْيَانَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الأَزْهَرِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا أَبُو قُرَّةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِقَاتِلٍ شَيْءٌ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قاتل کو کچھ نہیں ملتا (یعنی وراثت میں سے کچھ نہیں ملتا)۔“ ایسی ہی روایت دیگر افراد سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4574]
حدیث نمبر: 4495 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرِ بْنِ خَالِدٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرِ بْنِ خَالِدٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ،" أَنَّهُ اسْتَعْمَلَ مَوْلًى لَهُ يُدْعَى: هَانِئٌ عَلَى الْحِمَى، فَقَالَ لَهُ: يَا هَانِئٌ، اضْمُمْ جَنَاحَكَ عَنِ الْمُسْلِمِينَ، وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا مُجَابَةٌ، وَأَدْخِلْ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَالْغَنِيمَةِ وَإِيَّايَ وَنَعَمَ ابْنِ عَفَّانَ، وَابْنِ عَوْفٍ فَإِنَّهُمَا إِنْ تُهْلِكْ مَاشِيَتُهُمَا يَرْجِعَانِ إِلَى زَرْعٍ وَنَخْلٍ، وَإِنَّ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَالْغَنِيمَةِ إِنْ تُهْلِكْ مَاشِيَتُهُ يَأْتِينِي بِبَنِيهِ، فَيَقُولُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَفَتَارِكُهُمَا أَنَا لا أَبَا لَكَ فَالْمَاءُ وَالْكَلأُ أَهْوَنُ عَلَيَّ مِنَ الدَّنَانِيرِ وَالدَّرَاهِمِ، وَأَيْمُ اللَّهِ إِنَّهُمْ لَيَرَوْنَ أَنْ قَدْ ظَلَمْنَاهُمْ إِنَّهَا لَبِلادُهُمْ قَاتَلُوا عَلَيْهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَأَسْلَمُوا عَلَيْهَا فِي الإِسْلامِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلا الْمَالُ الَّذِي أَحْمِلُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا حَمَيْتُ عَلَى النَّاسِ مِنْ بِلادِهِمْ شِبْرًا" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ، عَنِ الدَّرَاوَرْدِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
زید بن اسلم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو عامل مقرر کیا، اسے چراگاہ کا نگران بنایا، اس کا نام ہنی تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: اے ہنی! تم مسلمانوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرنا، مظلوم کی بددعا سے بچنا، کیونکہ وہ مستجاب ہوتی ہے۔ تم تھوڑی سی بھیڑ، بکریوں کے مالک کو چراگاہ میں داخل ہونے دینا، البتہ عثمان بن عفان اور عبدالرحمن بن عوف کے جانوروں کو اندر نہ آنے دینا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں کے جانور اگر مر بھی گئے تو یہ لوگ اپنے کھجوروں کے باغات کی طرف چلے جائیں گے، لیکن تھوڑی سی بکریوں کے مالکان کے جانور اگر مر گئے تو وہ اپنے بچوں کو لے کر میرے پاس آ جائیں گے اور کہیں گے: اے امیر المؤمنین! (ہماری مدد کیجئے!) کیا میں انہیں ترک کر دوں گا؟ ان لوگوں کو پانی اور پارہ فراہم کرنا میرے نزدیک دینار اور درہم فراہم کرنے سے زیادہ آسان کام ہے۔ اللہ کی قسم! یہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے حالانکہ یہ ان ہی کا علاقہ ہے، جس کے بارے میں زمانہ جاہلیت میں وہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کیا کرتے تھے۔ اور اسی علاقے میں رہتے ہوئے انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کی قدرت میں میری جان ہے! میں نے اگر اللہ کی راہ میں مجاہدین کو مال فراہم نہ کرنا ہو، تو میں ایک بالشت کے برابر جگہ لوگوں کے داخلے سے نہ روکتا (یعنی اسے سرکاری چراگاہ قرار نہ دیتا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4576]
حدیث نمبر: 4496 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا حِمَى إِلا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”چراگاہ صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4577]
حدیث نمبر: 4497 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ ، مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ ، نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَ هِلالٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِعُشُورِ نَحْلٍ لَهُ، وَسَأَلَهُ أَنْ يَحْمِيَ وَادِيًا يُقَالُ لَهُ: سَلَبَةُ،" فَحَمَى لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ الْوَادِيَ، فَلَمَّا وَلِيَ عُمَرُ كَتَبَ سُفْيَانُ بْنُ وَهْبٍ إِلَى عُمَرَ يَسْأَلُهُ فَكَتَبَ عُمَرُ: إِنْ أَدَّى إِلَيْكَ مَا كَانَ يُؤَدِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عُشْرِ نَحْلِهِ فَاحْمِ لَهُ سَلَبَةَ ذَلِكَ الْوَادِي، وَإِلا فَهُوَ ذُبَابُ غَيْثٍ يَأْكُلُهُ مَنْ شَاءَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان کے ساتھ ان کی زمین کا عشر تھا۔ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا کہ آپ اسے ایک وادی چراگاہ کے طور پر عطا کر دیں جس کا نام سلبہ تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ جگہ اس کو چراگاہ کے طور پر دے دی۔ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو سفیان بن وہب نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ تمہیں وہی ادائیگی کریں گے جو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ادائیگی کرتا تھا، یعنی اس جگہ کی پیداوار کا دسواں حصہ۔ تو ٹھیک ہے وہ چراگاہ اس کے پاس رہنے دو، جس کا نام سلبہ ہے، اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو وہ اس طرح ہو گی جسے جو چاہے گا وہ کھا لے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4578]
حدیث نمبر: 4498 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا حِمَى إِلا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”چراگاہ صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے لیے ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4579]
حدیث نمبر: 4499 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كُنْتُ جَالِسَةً عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلانِ يَخْتَصِمَانِ فِي مَوَارِيثَ فِي أَشْيَاءَ قَدْ دَرَسَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي إِنَّمَا أَقْضِي بَيْنَكُمَا بِرَأْيِي فِيمَا لَمْ يَنْزِلْ عَلَيَّ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ لِقَضِيَّةٍ أَرَاهَا فَقَطَعَ بِهَا قِطْعَةً ظُلْمًا فَإِنَّمَا يَقْطَعُ بِهَا قِطْعَةً مِنْ نَارٍ، إِسْطَامًا يَأْتِي بِهَا فِي عُنُقِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَ: فَبَكَى الرَّجُلانِ وَقَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا: حَقِّي هَذَا الَّذِي أَطْلُبُ لِصَاحِبِي، قَالَ: لا وَلَكِنِ اذْهَبَا فَتَوَخَّيَا، ثُمَّ اسْتَهِمَا، ثُمَّ لِيُحْلِلْ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا صَاحِبَهُ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھی ہوئی تھی، دو آدمی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں کے درمیان وراثت سے متعلق جھگڑا چل رہا تھا جو کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں تھا جو پرانی ہو چکی تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم لوگوں کے درمیان اپنی رائے سے فیصلہ دوں گا جس بارے میں مجھ پر وحی نازل نہیں ہوئی تو جس شخص کے حق میں، میں فیصلہ دے دوں اور ظلم کے طور پر اسے وہ چیز مل جائے تو اسے جہنم کا ٹکڑا ملے گا، جسے وہ قیامت کے دن اپنی گردن میں ڈال کر لے کر آئے گا۔“ راوی کہتے ہیں کہ وہ دونوں افراد رونے لگے۔ ان میں سے ایک نے کہا: حق جس کا میں مطالبہ کر رہا تھا، اصل میں وہ میرے ساتھی کا حق ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! تم دونوں جاؤ اور اس کی جانچ پڑتال کر کے اس کے حصے کو لو پھر تم دونوں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے لیے اسے حلال قرار دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4580]
حدیث نمبر: 4500 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، إِلا أَنَّهُ قَالَ:" فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحُجَّةٍ أُرَاهَا فَقَطَعَ بِهَا قِطْعَةً ظُلْمًا"، وَالْبَاقِي نَحْوُهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے فرمایا: ”تم میں سے جسے میں اپنی رائے کے مطابق، ثبوت کی بنیاد پر فیصلہ دے دوں اور اسے ظلم کے طور پر وہ حصہ مل جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4581]
حدیث نمبر: 4501 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَأَبُو أُمَيَّةَ ، رَوْحٌ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، أُمَّ سَلَمَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَأَبُو أُمَيَّةَ ، قَالا: نَا رَوْحٌ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كُنْتُ جَالِسَةً عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنِي وَبَيْنَ النَّاسِ سِتْرٌ، فَجَاءَ إِلَيْهِ قَوْمٌ فِي مَوَارِيثَ وَأَشْيَاءَ قَدْ دَرَسَتْ وَذَهَبَ مَنْ يَعْرِفُهَا، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھی ہوئی تھی، میرے اور لوگوں کے درمیان پردہ موجود تھا۔ کچھ لوگ وراثت اور دیگر چیزوں کے بارے میں مقدمہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے جو ضائع ہو چکی تھی اور اسے پہچاننے والا باقی نہیں رہا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4582]
حدیث نمبر: 4502 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي ، صَالِحٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ ، أُمَّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ ، قَالُوا: نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ سَمِعَ صَوْتَ خُصُومٍ بِبَابِ حُجْرَتِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنَّهُ يَأْتِينِي الْخَصْمُ فَلَعَلَّ بَعْضَهُمْ أَنْ يَكُونَ أَبْلَغَ مِنْ بَعْضٍ فَأَحْسَبُ أَنَّهُ صَادِقٌ فَأَقْضِي لَهُ بِذَلِكَ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحَقِّ مُسْلِمٍ فَإِنَّمَا هِيَ قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ فَلْيَأْخُذْهَا أَوْ لِيَتْرُكْهَا" ، تَابَعَهُ مَعْمَرٌ، وَيُونُسُ، وَعَقِيلٌ، وَشُعَيْبٌ، وَاللَّيْثُ، الزُّهْرِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ ام سلمہ نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات بتائی ہے کہ آپ نے اپنے حجرے کے دروازے پر کچھ لوگوں کی جھگڑے کی آواز سنی، آپ ان کے پاس تشریف لے کر گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی ایک انسان ہوں، میرے پاس کوئی فریق مقدمہ لے کر آتا ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ دوسرے فریق کے مقابلے میں زیادہ تیز گفتگو کرتا ہو، میں اسے سچ سمجھتے ہوئے اس کے حق میں فیصلہ دے دوں، تو میں جس شخص کے حق میں کسی مسلمان کے حق کا فیصلہ دوں گا تو یہ ایک جہنم کا ٹکڑا ہو گا، اس کی مرضی ہے کہ اسے حاصل کر لے یا اسے چھوڑ دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4583]
حدیث نمبر: 4503 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، أُمِّهَا
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّهَا ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ، وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ، وَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَقْضِي عَلَى نَحْوِ مَا أَسْمَعُ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِشَيْءٍ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ فَلا يَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنْ نَارٍ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ:" فَلْيَأْخُذْهَا أَوْ لِيَتْرُكْهَا"، وَفِي حَدِيثِ هِشَامٍ:" فَلا يَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا"، وَهِشَامٌ وَإِنْ كَانَ ثِقَةً، فَإِنَّ الزُّهْرِيَّ أَحْفَظُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اپنی والدہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ میرے پاس مقدمہ لے کر آتے ہو، ہو سکتا ہے تم میں سے کوئی ایک شخص اپنی دلیل پیش کرنے میں دوسرے سے زیادہ تیز ہو، میں بھی ایک انسان ہوں، اس طرح کی صورت میں، میں جو فیصلہ کروں گا وہ اس کے مطابق ہو گا جو میں نے سنا ہے تو جس شخص کے حق میں، اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ دے دوں، وہ اسے وصول نہ کرے کیونکہ میں نے اس کے لیے جہنم کا ٹکڑا کاٹ کر دیا ہو گا۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اب اس کی مرضی ہے کہ وہ اسے حاصل کر لے یا اسے ترک کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4584]
حدیث نمبر: 4504 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْجَبَّارِ، قَالُوا: نَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا، فَقَالَ:" أَلَمْ تَرِي يَا عَائِشَةُ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ فَرَأَى أُسَامَةَ، وَزَيْدًا وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةً قَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا، فَقَالَ: هَذِهِ الأَقْدَامُ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک بار میرے پاس تشریف لائے تو آپ بہت خوش تھے، آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ! کیا تمہیں پتا ہے کہ مجزز مدلجی میرے پاس آیا، اس نے اسامہ اور زید کو دیکھا (وہ دونوں سوئے ہوئے تھے) ان دونوں کے اوپر چادر تھی جس نے ان کے حصے کو ڈھانپا ہوا تھا، لیکن ان کے پاؤں ظاہر تھے تو وہ بولا: یہ دونوں باپ بیٹا ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4585]