☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 4482
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 4482
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ أَبِي نَصْرٍ ، يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، اللَّيْثُ ، جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ أَبِي نَصْرٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا اللَّيْثُ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَعَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ:" تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَتَرَكَ سِتَّةً أَعْبُدٍ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ فَأَعْتَقَهُمْ جَمِيعًا عِنْدَ مَوْتِهِ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَزَّأَهُمْ ثَلاثَةَ أَجْزَاءٍ، ثُمَّ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ الثُّلُثَ، وَأَرَقَّ الثُّلُثَيْنِ" ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي اللَّيْثُ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنِ الْحَسَنِ. وَلا أَعْلَمُهُ إِلا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، مثل ذَلِكَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص فوت ہو گیا، اس نے ترکہ میں چھ غلام چھوڑے، اس شخص کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ اس شخص نے مرتے وقت ان تمام غلاموں کو آزاد کر دیا۔ یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں تین حصوں میں تقسیم کیا، ان کے درمیان قرعہ اندازی کی، ایک تہائی حصے کو آزاد قرار دیا اور دو تہائی کو غلام رہنے دیا (یعنی دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلام رہنے دیا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4562]
← Previous Hadith (4481) Back to Bab Next Hadith → (4483)