☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب النُّذُورُ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نذر کا بیان← باب النُّذُورُ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 37
Page 2 of 2
Hadith No.: 4258 Sunan Daraqutni
يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، نَا حَجَّاجٌ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ، يَقُولُ:" ثَلاثَةُ أَشْيَاءَ فِيهِنَّ مُدٌّ: مُدٌّ فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ، وَفِي كَفَّارَةِ الظِّهَارِ، وَفِدْيَةُ طَعَامُ مِسْكِينٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: میں نے ایک مسجد میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تین چیزوں میں ایک، ایک ’مد‘ دیا جائے گا، قسم توڑنے کے کفارے میں، ظہار کے کفارے میں اور مسکین کو کھانا کھلانے کے فدیے میں۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4337]
Hadith No.: 4259 Sunan Daraqutni
أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ اللُّؤْلُئِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لِكُلِّ مِسْكِينٍ مُدٌّ مِنْ حِنْطَةٍ فِيهِ إِدَامُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”ہر ایک مسکین کو گندم کا ایک ’مد‘ دیا جائے گا، جس کے ساتھ سالن بھی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4338]
Hadith No.: 4260 Sunan Daraqutni
نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ، نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِذَا عَجَزَ الشَّيْخُ الْكَبِيرُ عَنِ الصِّيَامِ، أَطْعَمَ عَنْ كُلِّ يَوْمٍ مُدًّا وَاحِدًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جب کوئی بوڑھا شخص روزے رکھنے کے قابل نہ رہے، تو وہ ایک دن کے عوض میں ایک ’مد‘ کھانا کھلائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4339]
Hadith No.: 4261 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا ادَّعَتِ الْمَرْأَةُ طَلاقَ زَوْجِهَا فَجَاءَتْ عَلَى ذَلِكَ بِشَاهِدٍ عَدْلٍ، اسْتُحْلِفَ زَوْجُهَا، فَإِنْ حَلَفَ بَطُلَتْ شَهَادَةُ الشَّاهِدِ، وَإِنْ نَكَلَ فَنُكُولُهُ بِمَنْزِلَةِ شَاهِدٍ آخَرَ، وَجَازَ طَلاقُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی عورت اپنے شوہر سے طلاق لینے کا دعویٰ کر دے اور وہ اس بارے میں عادل گواہ کو پیش کر دے، تو اس کے شوہر سے حلف لیا جائے گا، اگر وہ حلف اٹھا لیتا ہے، تو اس گواہ کی گواہی باطل قرار دی جائے گی اور اگر وہ حلف اٹھانے سے انکار کر دیتا ہے، تو اس کا انکار کرنا دوسرے گواہ کا قائم مقام شمار ہو گا اور اس کی دی ہوئی طلاق تسلیم کی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4340]
Hadith No.: 4262 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، غَيْلانُ بْنُ جَامِعٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى، نَا أَبِي، نَا غَيْلانُ بْنُ جَامِعٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: شَهِدَ رَجُلانِ مِنْ أَهْلِ دَقْوَقَاءَ نَصْرَانِيَّانِ عَلَى وَصِيَّةِ مُسْلِمٍ مَاتَ عِنْدَهُمْ فَارْتَابَ أَهْلُ الْوَصِيَّةِ، فَأَتَوْا بِهِمَا أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ فَاسْتَحْلَفَهُمَا بَعْدَ صَلاةِ الْعَصْرِ: وَاللَّهِ مَا اشْتَرَيْنَا بِهِ ثَمَنًا وَلا كَتَمْتُمَا شَهَادَةَ اللَّهِ إِنَّا إِذَا لَمِنَ الآثِمِينَ، قَالَ عَامِرٌ: قَالَ أَبُو مُوسَى : وَاللَّهِ إِنَّ هَذِهِ لَقَضِيَّةٌ مَا قُضِيَ بِهَا مُنْذُ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْيَوْمِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: ”دقوقاء“ کے رہنے والے دو عیسائی لوگ ایک مسلمان کی وصیت کے گواہ بن گئے، اس مسلمان کا وصال ان لوگوں کے پاس ہوا تھا، جن لوگوں کے بارے میں وصیت کی گئی تھی، انہیں اس بارے میں شک ہوا، وہ ان دونوں کو لے کر سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے عصر کی نماز کے بعد ان دونوں سے قسم لی کہ ”اللہ کی قسم! ہم نے اس کے عوض میں کوئی قیمت حاصل نہیں کی اور ہم نے اللہ تعالیٰ کے نام پر کسی گواہی کو چھپایا نہیں ہے، اگر ہم ایسا کریں گے، تو ہم گناہگار ہوں گے۔“ تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ وہ فیصلہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال کے بعد آج سے پہلے ایسا فیصلہ نہیں ہوا۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4341]
Hadith No.: 4263 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبَا الزُّبَيْرِ ، عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ ، أَبِيهِ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَهُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ أَتَى رَجُلانِ يَخْتَصِمَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَرْضٍ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: هِيَ لِي، وَقَالَ الآخَرُ: هِيَ لِي حُزْتُهَا وَقَبَضْتُهَا، فَقَالَ: فِيهَا الْيَمِينُ لِلَّذِي بِيَدِهِ الأَرْضُ، فَلَمَّا تَفَوَّهَ لِيَحْلِفَ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا إِنَّهُ مَنْ حَلَفَ عَلَى مَالِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ، قَالَ: فَمَنْ تَرَكَهَا فَلَهُ الْجَنَّةُ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
عدی بن عدی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: دو آدمی اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ مقدمہ ایک زمین کے بارے میں تھا، ان میں سے ایک نے کہا: ”یہ میری زمین ہے“ اور دوسرے نے کہا: ”یہ میری ہے، میں نے اسے گھیرا ہوا ہے اور اپنے قبضے میں رکھا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بارے میں یہ فرمایا کہ ”جس شخص کے پاس زمین موجود ہے، وہ قسم اٹھائے گا۔“ جب وہ قسم اٹھانے کے لیے تیار ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس شخص نے کسی مسلمان کا مال ہڑپ کرنے کے لیے قسم اٹھائی، تو جب یہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو اسے ترک کر دے گا، اسے جنت ملے گی۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4342]
Hadith No.: 4264 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الزُّهْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَدِيَّ بْنَ عَدِيٍّ ، أَبِيهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الزُّهْرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَدِيَّ بْنَ عَدِيٍّ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4343]
Hadith No.: 4265 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، قَتَادَةَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، نَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ إِلا أَرْبَعَةَ نَفَرٍ: عَبْدُ الْعُزَّى بْنُ خَطَلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ ضَبَابَةَ الْكِنَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، وَأُمُّ سَارَةَ، فَأَمَّا عَبْدُ الْعُزَّى فَقُتِلَ وَهُوَ آخِذٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ" ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چار افراد کے علاوہ سب کو امان دے دی تھی، وہ لوگ عبدالعزیٰ بن خطل، مقیس بن صبابہ، عبداللہ بن سعد اور ام سارہ تھے، جہاں تک عبدالعزیٰ کا تعلق ہے، تو اسے قتل کر دیا گیا، وہ خانہ کعبہ کے پردوں میں چھپا ہوا تھا۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4344]
Hadith No.: 4266 Sunan Daraqutni
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغَلِّسِ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَمِيرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، السُّدِّيُّ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِيهِ
نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغَلِّسِ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَمِيرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: زَعَمَ السُّدِّيُّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ إِلا أَرْبَعَةَ نَفَرٍ وَامْرَأَتَيْنِ، وَقَالَ: اقْتُلُوهُمْ وَإِنَّ وَجَدْتُمُوهُمْ مُتَعَلِّقِينَ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ: عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَطَلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ ضَبَابَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ"، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
مصعب بن سعید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چار افراد اور دو خواتین کے علاوہ سب لوگوں کو امان دے دی تھی، آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”ان (چھ افراد کو) قتل کر دینا ہے، اگرچہ تم انہیں کعبہ کے پردوں میں چھپا ہوا پاؤ: عکرمہ بن ابوجہل، عبداللہ بن خطل، مقیس بن صبابہ، عبداللہ بن سعد۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4345]
Hadith No.: 4267 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4346]
Hadith No.: 4268 Sunan Daraqutni
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، أَبِي ، جَدِّي
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نَا عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ" يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ: أَرْبَعَةٌ لا أُؤَمِّنُهُمْ فِي حِلٍّ وَلا حَرَمٍ: الْحُوَيْرِثُ بْنُ نُقَيْدٍ، وَمَقِيسُ بْنُ ضَبَابَةَ، وَهِلالُ بْنُ خَطَلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ" ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
عمر بن عثمان اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”چار لوگ ایسے ہیں، جنہیں میں ’حل‘ اور ’حرم‘ میں کسی بھی جگہ پر امان نہیں دوں گا: حویرث بن نقید، مقیس بن ضبابہ، عبداللہ بن خطل اور عبداللہ بن سعد۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4347]
Hadith No.: 4269 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التِّرْمِذِيُّ ، يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْقَاسِمِ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التِّرْمِذِيُّ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ، وَعَدِيُّ بْنُ بَدَّاءٍ وَكَانَا يَخْتَلِفَانِ إِلَى مَكَّةَ بِالتِّجَارَةِ، فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَهْمٍ فَتُوُفِّيَ بِأَرْضٍ لَيْسَ بِهَا مُسْلِمٌ، فَأَوْصَى إِلَيْهِمَا فَدَفَعَا تَرِكَتَهُ إِلَى أَهْلِهِ وَحَبَسَا جَامًا مِنْ فِضَّةٍ مُخَوَّصًا بِالذَّهَبِ، فَاسْتَحْلَفَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا كَتَمْتُمَا وَلا اطَّلَعْتُمَا، ثُمَّ عُرِفَ الْجَامُ بِمَكَّةَ، فَقَالُوا: اشْتَرَيْنَاهُ مِنْ عَدِيِّ بْنِ بَدَّاءٍ وَتَمِيمٍ، فَقَدِمَ رَجُلانِ مِنْ أَوْلِيَاءِ السَّهْمِيِّ فَحَلَفَا بِاللَّهِ أَنَّ هَذَا الْجَامَ لِلسَّهْمِيِّ وَلَشَهَادَتُهُمَا أَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَمَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا إِذًا لَمِنَ الظَّالِمِينَ، فَأَخَذُوا الْجَامَ وَفِيهِمْ نزلت هَذِهِ الآيَةُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: تمیم داری اور عدی بن بداء تجارت کے لیے مکہ آیا جایا کرتے تھے، اسی دوران بنو سہم قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جا رہا تھا، اس کا انتقال ایسی جگہ پر ہو گیا، جہاں کوئی مسلمان نہیں رہتا تھا، اس نے مرتے وقت ان دونوں کو وصیت کی کہ وہ اس کا مال اس کے گھر والوں تک پہنچا دیں، ان لوگوں نے اس میں سے چاندی کا ایک پیالہ روک لیا، جس پر سونے کا کام کیا گیا تھا۔ جب یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں قسم اٹھانے کے لیے کہا اور فرمایا: ”تم اللہ کے نام کی قسم اٹھا کر یہ بات کہو کہ تم نے اس میں سے کچھ بھی نہیں چھپایا ہے اور تمہیں اس کے بارے میں کوئی علم بھی نہیں ہے۔“ اس کے بعد مکہ میں وہ پیالہ مل گیا، تو جس شخص کے پاس سے ملا، اس نے بتایا کہ ”میں نے یہ عدی بن بداء اور تمیم سے خریدا ہے۔“ تو سہم قبیلے سے تعلق رکھنے والے اس شخص کے وارثوں میں سے دو آدمی آگئے، انہوں نے یہ قسم اٹھائی کہ ”یہ پیالہ سہم قبیلے کے اس شخص کا ہے اور ہم دونوں کی گواہی ان کی گواہی کے مقابلے میں زیادہ سچی ہے، ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ہے، ورنہ ایسی صورت میں ہمیں ظالم شمار کیا جائے۔“ چنانچہ ان وارثوں نے وہ پیالہ حاصل کر لیا اور ان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4348]
Hadith No.: 4270 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ مُسْلِمٍ الْوَشَّاءُ ، الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعُرَنِيُّ ، أَبُو كُدَيْنَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُهَلَّبِ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ مُسْلِمٍ الْوَشَّاءُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعُرَنِيُّ ، نَا أَبُو كُدَيْنَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ، وَعَدِيُّ يَخْتَلِفَانِ إِلَى مَكَّةَ، فَخَرَجَ مَعَهُمَا فَتًى مِنْ بَنِي سَهْمٍ فَتُوُفِّيَ بِأَرْضٍ لَيْسَ بِهَا مُسْلِمٌ، فَأَوْصَى إِلَيْهِمَا فَدَفَعَا تَرِكَتَهُ إِلَى أَهْلِهِ وَحَبَسَا جَامًا مِنْ فِضَّةٍ مُخَوَّصًا بِالذَّهَبِ، فَاسْتَحْلَفَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّهِ مَا كَتَمْتُمَا وَلا اطَّلَعْتُمَا، ثُمَّ وُجِدَ الْجَامُ بِمَكَّةَ، قَالُوا: اشْتَرَيْنَاهُ مِنْ عَدِيٍّ وَتَمِيمٍ، فَجَاءَ رَجُلانِ مِنْ وَرَثَةِ السَّهْمِيِّ فَحَلَفَا أَنَّ هَذَا الْجَامَ لِلسَّهْمِيِّ وَلَشَهَادَتُهُمَا أَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَمَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا إِذًا لِمَنِ الظَّالِمِينَ، فَأَخَذُوا الْجَامَ وَفِيهِمْ نزلت هَذِهِ الآيَةُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ تمیم داری اور عدی مکہ آیا جایا کرتے تھے، ایک مرتبہ ان کے ساتھ بنو سہم قبیلے کا ایک نوجوان جا رہا تھا، اس کا انتقال ایسی جگہ پر ہوا جہاں کوئی مسلمان موجود نہیں تھا، اس نے ان دونوں کو وصیت کی اور ان دونوں نے اس کا ترکہ اس کے گھر والوں تک پہنچا دیا، البتہ ان دونوں نے چاندی سے بنا ہوا ایک برتن رکھ لیا جس پر سونے کا کام ہوا تھا (جب یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پیش ہوا) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں سے اللہ کے نام پر حلف لیا کہ ”ہم نے کسی چیز کو چھپایا نہیں ہے اور ہم ایسی کسی چیز سے واقف نہیں ہیں۔“ پھر بعد میں وہ برتن مکہ میں مل گیا تو ان لوگوں نے بتایا: ہم نے تو یہ عدی اور تمیم سے خریدا ہے، تو اس سہم قبیلے سے تعلق رکھنے والے شخص کے ورثاء میں سے دو شخص آئے اور انہوں نے یہ قسم اٹھائی کہ یہ برتن اس شخص کا ہے جو سہم قبیلے سے تعلق رکھتا تھا اور ان دونوں کی گواہی ان دوسرے دونوں کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہے (یعنی سچی ہے) اور اگر ہم کوئی زیادتی کریں تو ہمارا شمار ظالموں میں ہو، پھر ان لوگوں نے اس برتن کو حاصل کر لیا، انہی لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی: (لشھادتنا احق من شھادتھما وما اعتدینا)۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4349]
Hadith No.: 4271 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُجَالِدٍ ، الشَّعْبِيِّ ، جَابِرٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالا: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَهُودِيٍّ وَيَهُودِيَّةٍ قَدْ زَنَيَا، فَقَالَ لِلْيَهُودِ:" مَا يَمْنَعُكُمَا أَنْ تُقِيمُوا عَلَيْهِمَا الْحَدَّ؟، فَقَالُوا: كُنَّا نَفْعَلُ إِذْ كَانَ ذَلِكَ فِينَا فَلَمَّا ذَهَبَ مُلْكُنَا فَلا نَجْتَرِئُ عَلَى الْفِعْلِ، فَقَالَ لَهُمُ: ائْتُونِي بِأَعْلَمَ رَجُلٍ فِيكُمْ، فَأَتَوْهُ بِابْنَيْ صُورِيَا، فَقَالَ لَهُمَا: أَنْتُمْ أَعْلَمُ مَنْ وَرَاءَكُمَا، قَالا: يَقُولُونَ، قَالَ: فَأَنْشُدُكُمَا بِاللَّهِ الَّذِي أنزل التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى كَيْفَ تَجِدُونَ حَدَّهُمَا فِي التَّوْرَاةِ؟، فَقَالا: الرَّجُلُ مَعَ الْمَرْأَةِ زِنْيَةٌ، وَفِيهِ عُقُوبَةٌ، وَالرَّجُلُ عَلَى بَطْنِ الْمَرْأَةِ زِنْيَةٌ، وَفِيهِ عُقُوبَةٌ، فَإِذَا شَهِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّهُمْ رَأَوْهُ يُدْخِلُهُ فِيهَا كَمَا يَدْخُلُ الْمِيلُ فِي الْمُكْحُلَةِ رُجِمَ، قَالَ: ائْتُونِي بِالشُّهُودِ، فَشَهِدَ أَرْبَعَةٌ فَرَجَمَهُمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، تَفَرَّدَ بِهِ مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت کو لایا گیا، ان دونوں نے زنا کا ارتکاب کیا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہودیوں سے فرمایا: ”تم لوگوں نے ان دونوں پر حد جاری کیوں نہیں کی؟“ یہودیوں نے کہا: ”ایسا ہم اس وقت کرتے کہ جب یہ ہماری ملکیت میں ہوتے، لیکن جب ہماری ملکیت ختم ہو گئی، تو اب یہ ہمارے بس میں نہیں ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اپنے سب سے بڑے دو عالموں کو میرے پاس لے کر آؤ۔“ تو وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ”صوریا“ کے دو بیٹوں کو لے کر آئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں سے دریافت کیا: ”باقی سب لوگوں کے مقابلے میں تم زیادہ بڑے عالم ہو؟“ انہوں نے جواب دیا: ”لوگ یہی کہتے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر میں تم دونوں کو اللہ کے نام کی قسم دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، جس نے سیدنا موسیٰ پر تورات نازل کی تھی، تم نے ان دونوں (مجرموں) کی سزا تورات میں کیا پائی ہے؟“ تو ان دونوں نے کہا: ”جو شخص کسی عورت کے ساتھ ہوتا ہے، اس کو سزا دی جاتی ہے، جو شخص کسی عورت کے پیٹ پر نظر آتا ہے، اس کو سزا دی جاتی ہے، لیکن جب چار آدمی یہ گواہی دے دیں گے کہ انہوں نے اس شخص کو اس عورت کے اندر اپنی شرمگاہ کو داخل کرتے ہوئے دیکھا ہے، جس طرح سرمہ دانی کے اندر سلائی کو داخل کیا جاتا ہے (تو ان کو سنگسار کیا جائے گا)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”گواہوں کو لے کر آؤ!“ پھر چار آدمیوں نے گواہی دی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کو سنگسار کروا دیا۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4350]
Hadith No.: 4272 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَمُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ الزَّرَّادُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ الْمِصْرِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَمُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ الزَّرَّادُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ الْمِصْرِيُّ ، قَالُوا: نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُجَاوِزُ لأُمَّتِي عَنِ الْخَطَأِ، وَالنِّسْيَانِ، وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ تعالیٰ نے میری امت سے خطا کے طور پر بھول کر اور زبردستی ہونے والے گناہوں سے درگزر کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4351]
Hadith No.: 4273 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يُجَاوِزُ عَنْ أُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا، وَمَا أُكْرِهُوا عَلَيْهِ، إِلا أَنْ يَتَكَلَّمُوا بِهِ وَيَعْمَلُوا بِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ تعالیٰ نے میری امت سے بھول چوک اور زبردستی کیے گئے گناہوں سے درگزر کیا ہے، خواہ وہ بھول کر کریں یا جان بوجھ کر اس پر عمل کریں (تو انہیں سزا نہیں ملے گی)۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4352]
Hadith No.: 4274 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، خَالِدِ بْنِ الْهَيَّاجِ ، أَبِي ، عَنْبَسَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْعَلاءِ ، مَكْحُولٍ ، وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ ، وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْهَيَّاجِ ، نَا أَبِي ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ ، وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى مَقْهُورٍ يَمِينٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا واثلہ بن اسقع اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کے ساتھ زبردستی ہو، اس پر یمین لازم نہیں ہوتی (یعنی اس پر قسم کا کفارہ لازم نہیں ہوتا)۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4353]