☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 4262
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 4262
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، غَيْلانُ بْنُ جَامِعٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى، نَا أَبِي، نَا غَيْلانُ بْنُ جَامِعٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: شَهِدَ رَجُلانِ مِنْ أَهْلِ دَقْوَقَاءَ نَصْرَانِيَّانِ عَلَى وَصِيَّةِ مُسْلِمٍ مَاتَ عِنْدَهُمْ فَارْتَابَ أَهْلُ الْوَصِيَّةِ، فَأَتَوْا بِهِمَا أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ فَاسْتَحْلَفَهُمَا بَعْدَ صَلاةِ الْعَصْرِ: وَاللَّهِ مَا اشْتَرَيْنَا بِهِ ثَمَنًا وَلا كَتَمْتُمَا شَهَادَةَ اللَّهِ إِنَّا إِذَا لَمِنَ الآثِمِينَ، قَالَ عَامِرٌ: قَالَ أَبُو مُوسَى : وَاللَّهِ إِنَّ هَذِهِ لَقَضِيَّةٌ مَا قُضِيَ بِهَا مُنْذُ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْيَوْمِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: ”دقوقاء“ کے رہنے والے دو عیسائی لوگ ایک مسلمان کی وصیت کے گواہ بن گئے، اس مسلمان کا وصال ان لوگوں کے پاس ہوا تھا، جن لوگوں کے بارے میں وصیت کی گئی تھی، انہیں اس بارے میں شک ہوا، وہ ان دونوں کو لے کر سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے عصر کی نماز کے بعد ان دونوں سے قسم لی کہ ”اللہ کی قسم! ہم نے اس کے عوض میں کوئی قیمت حاصل نہیں کی اور ہم نے اللہ تعالیٰ کے نام پر کسی گواہی کو چھپایا نہیں ہے، اگر ہم ایسا کریں گے، تو ہم گناہگار ہوں گے۔“ تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ وہ فیصلہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال کے بعد آج سے پہلے ایسا فیصلہ نہیں ہوا۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4341]
← Previous Hadith (4261) Back to Bab Next Hadith → (4263)