يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، نَا حَجَّاجٌ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ، يَقُولُ:" ثَلاثَةُ أَشْيَاءَ فِيهِنَّ مُدٌّ: مُدٌّ فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ، وَفِي كَفَّارَةِ الظِّهَارِ، وَفِدْيَةُ طَعَامُ مِسْكِينٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: میں نے ایک مسجد میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تین چیزوں میں ایک، ایک ’مد‘ دیا جائے گا، قسم توڑنے کے کفارے میں، ظہار کے کفارے میں اور مسکین کو کھانا کھلانے کے فدیے میں۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4337]