☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب السِّيَرِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← سیر کا بیان← باب السِّيَرِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 47
Page 2 of 3
Hadith No.: 4109 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُسْهِمُ لِلْخَيْلِ لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا" ، أَنَّ تَابَعَهُ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْعُمَرِيِّ بِالشَّكِّ فِي الْفَارِسِ وَالْفَرَسِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھڑسوار کو دو حصے دیے تھے اور پیادہ شخص کو ایک حصہ دیا تھا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے کہ وہ لفظ گھوڑا ہے یا گھڑسوار ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4182]
Hadith No.: 4110 Sunan Daraqutni
ثنا أَبُو بَكْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ عَنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4183]
Hadith No.: 4111 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُلاعِبٍ ، حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُلاعِبٍ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَسَمَ لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا" ، كَذَا قَالَ، وَخَالَفَهُ النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ حَمَّادٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ ذِكْرُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھڑسوار کو دو حصے دیے تھے اور پیادہ کو ایک حصہ دیا تھا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4184]
Hadith No.: 4112 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَفَّانُ ، شُعْبَةُ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عَفَّانُ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، قَالَ: لا يُخْتَلَفُ فِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لِلْفَارِسِ ثَلاثَةٌ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
ایک اور سند کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”گھڑسوار کے لیے تین حصے ہوں گے اور پیادہ شخص کے لیے ایک حصہ ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4185]
Hadith No.: 4113 Sunan Daraqutni
ابْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ، عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" لَمَّا افْتَتَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ كَانَتْ سُهْمَانُهُمْ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا، جَمَعَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مَعَهُ مِائَةَ رَجُلٍ يَضُمُّ إِلَيْهِ، فَكَانُوا أَلْفًا وَثَمَانَمِائَةِ رَجُلٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خیبر فتح کیا، تو اس (مال غنیمت) کے اٹھارہ حصے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تمام مہاجرین کو جمع کیا، جن میں سے ہر ایک ساتھ سو آدمی تھے، تو ان سب لوگوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار آٹھ سو تھی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4186]
Hadith No.: 4114 Sunan Daraqutni
أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ:" أَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ، سَهْمَيْنِ لِفَرَسِي، وَسَهْمًا لِي، وَسَهْمًا لأُمِّي مِنْ ذَوِي الْقُرْبَى" ، خَالَفَهُ هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ فِي إِسْنَادِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زبیر، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ بدر کے دن مجھے چار حصے عطا کیے تھے، دو حصے میرے گھوڑے کے تھے، ایک حصہ میرا تھا اور ایک حصہ میری والدہ کے لیے تھا، جو ذوی القربیٰ میں شامل تھیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4187]
Hadith No.: 4115 Sunan Daraqutni
أَبُو عُمَرَ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ
نَا أَبُو عُمَرَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَعْطَاهُ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ: سَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ، وَسَهْمًا لَهُ، وَسَهْمًا لأُمِّهِ، سَهْمَ ذِي الْقُرْبَى" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں چار حصے دیے تھے، دو حصے ان کے گھوڑے کے تھے، ایک حصہ ان کا تھا اور ایک حصہ ان کی والدہ کے لیے تھا، جو ذوی القربی میں شامل تھیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4188]
Hadith No.: 4116 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ بَن عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ بَن عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ بِأَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ: سَهْمًا لَهُ، وَسَهْمًا لِذِي الْقُرْبَى لِصَفِيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَسَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو چار حصے دیے تھے، ایک حصہ ان کا تھا، ایک حصہ ذوی القربی کا تھا، جو صفیہ بنت عبدالمطلب تھیں (یعنی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پھوپھی تھیں) اور دو حصے ان کے (یعنی سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے) گھوڑے کے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4189]
Hadith No.: 4117 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، مُحَاضِرٌ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا مُحَاضِرٌ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَسْهَمَ لِلزُّبَيْرِ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ: سَهْمًا لأُمِّهِ فِي الْقُرْبَى، وَسَهْمًا لَهُ، وَسَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو چار حصے دیے تھے، ایک حصہ ان کی والدہ کے لیے ان کی قرابت داری کی وجہ سے تھا، ایک حصہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے لیے تھا اور دو حصے ان کے گھوڑے کے لیے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4190]
Hadith No.: 4118 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4191]
Hadith No.: 4119 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ" شَهِدَ حُنَيْنًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْهَمَ لِفَرَسِهِ سَهْمَيْنِ، وَلَهُ سَهْمًا" .
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن یحییٰ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ غزوہ حنین میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے گھوڑے کو دو حصے دیے تھے اور ان کو ایک حصہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4192]
Hadith No.: 4120 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، أَفْلَحُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُزَنِيُّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَحْمَدَ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، نَا أَفْلَحُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَحْمَدَ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" أَسْهَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِصَاحِبِهِ سَهْمًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھوڑے کو دو حصے دیے تھے اور گھوڑے والے شخص کو ایک حصہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4193]
Hadith No.: 4121 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ ، وَالْقَاسِمُ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ، قَالا: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، أنا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ، وَهُوَ لا يُؤْمِنُ أَنْ يَسْبِقَ فَلا بَأْسَ بِهِ، وَمَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ، وَهُوَ يُؤْمِنُ أَنْ يَسْبِقَ، فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ الْقِمَارُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص ایک گھوڑے کو دو گھوڑوں میں شامل کر دے گا اور اس کو اس بات کا یقین نہ ہو کہ وہ آگے نکل جائے گا، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور جو شخص ایک گھوڑے کو دو گھوڑوں میں شامل کر دے اور اسے اس بات کا یقین ہو کہ وہ آگے نکل جائے گا، تو یہ جوا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4195]
Hadith No.: 4122 Sunan Daraqutni
مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ ، حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ ، ابْنُ الأَصْبَهَانِيِّ ، شَرِيكٌ ، قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ ، وَمُجَالِدٍ ، أَبِي الْوَدَّاكِ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ ، نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ ، نَا ابْنُ الأَصْبَهَانِيِّ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ ، وَمُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ:" أَصَبْنَا سَبَايَا يَوْمَ أَوْطَاسٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا يَطَأْ رَجُلٌ حَامِلا حَتَّى تَضَعَ حَمْلَهَا، وَلا غَيْرَ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جنگ اوطاس کے موقع پر ہمیں کچھ قیدی عورتیں ملیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی شخص کسی حاملہ عورت کے ساتھ صحبت نہ کرے، جب تک وہ اپنے حمل کو جنم نہیں دیتی اور جو عورت حاملہ نہیں ہے، اس کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہ کرے، جب تک اسے ایک مرتبہ حیض نہ آ جائے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4196]
Hadith No.: 4123 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، زَكَرِيَّا بْنُ دَاوُدَ الْخَفَّافُ أَبُو يَحْيَى ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ صَالِحٍ ، شَرِيكٌ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ دَاوُدَ الْخَفَّافُ أَبُو يَحْيَى ، نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ صَالِحٍ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا خَرَجَ الْعَبْدُ مِنْ دَارِ الشِّرْكِ قَبْلَ سَيِّدِهِ فَهُوَ حُرٌّ، وَإِذَا خَرَجَ مِنْ بَعْدِهِ رُدَّ إِلَيْهِ، وَإِذَا خَرَجَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ دَارِ الشِّرْكِ قَبْلَ زَوْجِهَا، تَزَوَّجَتْ مَنْ شَاءَتْ، وَإِذَا خَرَجَتْ مِنْ بَعْدِهِ رُدَّتْ إِلَيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی غلام اپنے آقا سے پہلے مشرکین کی سلطنت چھوڑ کر نکل آئے، تو وہ آزاد سمجھا جائے گا اور اگر وہ اپنے آقا کے بعد نکلتا ہے، تو وہ آقا کو واپس کر دیا جائے گا، اسی طرح اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے پہلے مشرکین کی سلطنت سے نکل آتی ہے، تو وہ عورت جس کے ساتھ چاہے شادی کر سکتی ہے، لیکن اگر وہ اپنے شوہر کے بعد وہاں سے نکل کر آتی ہے، تو وہ اپنے شوہر کو واپس مل جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4197]
Hadith No.: 4124 Sunan Daraqutni
رُزَيْقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْجُشَمِيُّ ، عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا رُزَيْقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْجُشَمِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ وَجَدَ مَالَهُ فِي الْفَيْءِ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَهُوَ لَهُ، وَمَنْ وَجَدَهُ بَعْدَمَا قُسِمَ فَلَيْسَ لَهُ شَيْءٌ" ، إِسْحَاقُ هُوَ ابْنُ أَبِي فَرْوَةَ مَتْرُوكٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سالم بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مال غنیمت کی تقسیم سے پہلے مال غنیمت میں اپنے (سابقہ) مال کو پالے، تو وہ اسے ملے گا اور جو شخص مال غنیمت کی تقسیم کے بعد اسے پائے گا، تو اسے کوئی چیز نہیں ملے گا۔“ اسحاق نامی راوی، اسحاق بن ابوفروہ ہے اور یہ متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4198]
Hadith No.: 4125 Sunan Daraqutni
نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي أَحْمَدَ الشِّيعِيُّ، نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" مَا أَصَابَ الْمُشْرِكُونَ مِنْ أَمْوَالِ الْمُسْلِمِينَ فَظُهِرَ عَلَيْهِمْ فَرَأَى رَجُلٌ مِنَّا مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ غَيْرِهِ، فَإِذَا قُسِمَ ثُمَّ ظَهَرُوا عَلَيْهِ فَلا شَيْءَ لَهُ إِنَّمَا هُوَ رَجُلٌ مِنْهُمْ" ، وَقَالَ أَبُو سَهْلٍ:" هُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ غَيْرِهِ بِالثَّمَنِ"، هَذَا مُرْسَلٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مشرک لوگ مسلمانوں کا جو مال حاصل کر لیتے ہیں اور پھر مسلمان ان لوگوں پر غالب آ جاتے ہیں، پھر ہم میں سے کوئی شخص اپنا مال بعینہ ان کے پاس پاتا ہے، تو وہ اس مال کا کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ حق دار ہو گا، لیکن جب اس مال غنیمت کو تقسیم کر لیا جائے اور پھر مسلمان اس پر قابوپائیں، تو اب اس شخص کو کچھ نہیں ملے گا، وہ ان (مسلمانوں) کا ایک عام فرد تصور ہو گا۔“ ابوسہل نے یہ بات بیان کی ہے کہ قیمت کے بدلے میں اس مال کو حاصل کرنے کا وہ زیادہ حق دار ہو گا، یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4199]
Hadith No.: 4126 Sunan Daraqutni
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْكَلْوَذَانِيُّ ، أَبُو السَّكَنِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ السَّكَنِ الْبَصْرِيُّ ، رِشْدِينُ ، يُونُسَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْكَلْوَذَانِيُّ ، نَا أَبُو السَّكَنِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ السَّكَنِ الْبَصْرِيُّ ، نَا رِشْدِينُ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَا أَحْرَزَهُ الْعَدُوُّ، وَوَجَدَهُ صَاحِبُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَهُوَ لَهُ" ، رِشْدِينُ، ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دشمن جو مال اپنے قبضے میں لے اور پھر (مال غنیمت میں) تقسیم ہونے سے پہلے اس مال کا مالک اس مال کو پالے، تو وہ اسے ملے گا۔“ اس روایت کا راوی ”رشدین“ ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4200]
Hadith No.: 4127 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فِيمَا أَحْرَزَ الْعَدُوُّ فَاسْتَنْقَذَهُ الْمُسْلِمُونَ مِنْهُمْ، أَوْ أَخَذَهُ صَاحِبُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَهُوَ أَحَقُّ، فَإِنْ وَجَدَهُ وَقَدْ قُسِمَ فَإِنْ شَاءَ أَخَذَهُ بِالثَّمَنِ" ، الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ مَتْرُوكٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دشمن جس مال کو قبضے میں لیتا ہے اور پھر مسلمان اس سے وہ مال حاصل کر لیتے ہیں، تو تقسیم ہو جانے سے پہلے اس مال کا اصل مالک اسے لے سکتا ہے، وہ اس کا زیادہ حق دار ہو گا، لیکن اگر تقسیم ہو جانے کے بعد وہ اسے پاتا ہے، تو اگر وہ چاہے، تو اس کی قیمت کے عوض میں اسے حاصل کر سکتا ہے۔“ اس روایت کا ایک راوی حسن بن عمارہ متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4201]
Hadith No.: 4128 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ الْجَوْزَجَانِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ الْجَوْزَجَانِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" عُرِضْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ فَلَمْ يُجِزْنِي وَلَمْ يَرَنِي بَلَغْتُ، ثُمَّ عُرِضَتْ عَلَيْهِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ فَأَجَازَنِي" ، فَأَخْبَرْتُ بِهَذَا الْخَبَرَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَكَتَبَ إِلَى عُمَّالِهِ أَنْ لا تَفْرِضُوا إِلا لِمَنْ بَلَغَ خَمْسَ عَشْرَةَ، وَكَانَ عُمَرُ لا يَفْرِضُ لأَحَدٍ إِلا مِائَةَ دِرْهَمٍ حَتَّى يَبْلُغَ خَمْسَ عَشْرَةَ. قَالَ: تَابَعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَهُوَ صَحِيحٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، اس وقت میری عمر چودہ برس تھی، آپ نے مجھے شرکت کی اجازت نہیں دی، آپ نے مجھے بالغ نہیں سمجھا تھا، پھر غزوہ خندق کے موقع پر مجھے آپ کے سامنے پیش کیا گیا، میری عمر اس وقت پندرہ سال تھی، تو آپ نے مجھے شرکت کی اجازت دی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن عبدالعزیز کو اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے اپنے سرکاری اہلکاروں کو خط لکھا کہ وہ تنخواہ صرف اس شخص کو ادا کریں، جو پندرہ سال کا ہو چکا ہو۔ سیدنا عمر بن عبدالعزیز کا یہ معمول تھا کہ انہوں نے پندرہ سال کے لڑکے کے لیے ایک سو درہم تنخواہ مقرر کی تھی، یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4202]