☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جہاد و غزوات کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← سیر کا بیان← جہاد و غزوات کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 47
صفحہ 1 از 3
حدیث نمبر: 4089 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ ، مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَشِيرٍ ، أَبِي كَبْشَةَ الأَنْمَارِيِّ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ ، نَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الأَنْمَارِيِّ ، قَالَ: لَمَّا فَتْحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ كَانَ الزُّبَيْرُ عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الْيُسْرَى وَكَانَ الْمِقْدَادُ عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الْيُمْنَى، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ وَهَدَى النَّاسَ جَاءَا بِفَرَسَيْهِمَا، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَسَحَ الْغُبَارَ عَنْهُمَا، وَقَالَ: إِنِّي قَدْ جَعَلْتُ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِلْفَارِسِ سَهْمًا، فَمَنْ نَقَصَهُمَا نَقَصَهُ اللَّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ کو فتح کیا (یعنی اس پر حملہ کیا)، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بائیں حصے کے نگران تھے، جبکہ سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ دائیں حصے کے نگران تھے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ تشریف لائے اور لوگوں کی رہنمائی کی، تو اسی دوران یہ دونوں حضرات اپنے سواروں کو ساتھ لے کر آئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں سے غبار ہٹایا اور فرمایا: ”میں گھوڑے کے دو حصے اور سوار کے لیے ایک حصہ مقرر کرتا ہوں، جو شخص ان میں کمی کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے کمی دے گا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4162]
حدیث نمبر: 4090 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، الأَحْوَصُ بْنُ جَوَّابٍ ، قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِي حَازِمٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ قَيْسِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَدَّادُ ، أَبُو الْوَلِيدِ بْنُ بُرْدٍ الأَنْطَاكِيُّ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، قَيْسٌ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ ، إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِي حَازِمٍ مَوْلَى أَبِي رُهْمٍ الْغِفَارِيِّ ، أَبِي رُهْمٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا الأَحْوَصُ بْنُ جَوَّابٍ ، نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ . ح وَنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ قَيْسِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَدَّادُ ، وَجَمَاعَةٌ، قَالُوا: نَا أَبُو الْوَلِيدِ بْنُ بُرْدٍ الأَنْطَاكِيُّ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا قَيْسٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ مَوْلَى أَبِي رُهْمٍ الْغِفَارِيِّ ، عَنْ أَبِي رُهْمٍ ، قَالَ:" غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَخِي وَمَعَنَا فَرَسَانِ، فَأَعْطَانَا سِتَّةَ أَسْهُمٍ، أَرْبَعَةً لِفَرَسَيْنَا، وَسَهْمَيْنِ لَنَا، فَبِعْنَا سَهْمَيْنَا بِبَكْرَتَيْنِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابورہم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک ہوا، میرے ساتھ میرا بھائی بھی تھا، ہمارے ساتھ دو گھوڑے تھے، تو آپ نے ہمیں چھ حصے ادا کیے، چار حصے ہم دونوں کے گھوڑوں کے لیے تھے اور دو حصے ہم دونوں کے لیے تھے، تو ہم نے دو جوان اونٹوں کے عوض میں اپنے حصے کو فروخت کر دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4163]
حدیث نمبر: 4091 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَسْهَمَ لِلرَّجُلِ وَلِفَرَسِهِ ثَلاثَةَ أَسْهُمٍ، لِلرَّجُلِ سَهْمٌ وَلِفَرَسِهِ سَهْمَانِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سوار اور اس کے گھوڑے کے لیے تین حصے مقرر کیے، ایک حصہ آدمی کا تھا اور دو حصے اس کے گھوڑے کے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4164]
حدیث نمبر: 4092 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ اللَّبَّانِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، أَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ اللَّبَّانِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" أَسْهَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِصَاحِبِهِ سَهْمًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھوڑے کے لیے دو حصے اور گھوڑے والے کے لیے ایک حصہ مقرر کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4165]
حدیث نمبر: 4093 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَسَمَ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّجُلِ سَهْمًا" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تقسیم کرتے ہوئے گھوڑے کے لیے دو حصے اور سوار کے لیے ایک حصہ مقرر کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4166]
حدیث نمبر: 4094 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، أَبِي ، ابْنُ نُمَيْرٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4167]
حدیث نمبر: 4095 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَسْهَمَ لِلرَّجُلِ وَلِفَرَسِهِ ثَلاثَةَ أَسْهُمٍ، سَهْمًا لَهُ وَسَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آدمی اور اس کے گھوڑے کو تین حصے دیے، ایک حصہ آدمی کا تھا اور دو حصے اس کے گھوڑے کے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4168]
حدیث نمبر: 4096 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ ، مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ ، عَمَّتِي قَرِيبَةُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ ، أُمِّهَا ، ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ ، الْمِقْدَادِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ ، نَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي قَرِيبَةُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أُمِّهَا ، عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْمِقْدَادِ ، قَالَ:" غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَى فَرَسٍ لَهُ أُنْثَى، فَأَسْهَمَ لِي سَهْمًا، وَلِفَرَسِي سَهْمَيْنِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوا ہوں، میں گھوڑے پر سوار تھا، جس کے ساتھ اس کی مونث بھی تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ایک حصہ دیا اور میرے گھوڑے کو دو حصے دیے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4169]
حدیث نمبر: 4097 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ ، يَحْيَى بْنُ هَانِئٍ ، مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ ، عَمَّتِهِ ، كَرِيمَةَ بِنْتِ الْمِقْدَادِ ، الْمِقْدَادِ
نَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ هَانِئٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ عَمَّتِهِ، عَنْ أُمِّهَا كَرِيمَةَ بِنْتِ الْمِقْدَادِ ، عَنْ أَبِيهَا الْمِقْدَادِ ، قَالَ:" ضَرَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ بِسَهْمٍ، وَلِفَرَسِي بِسَهْمَيْنِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر مجھے ایک حصہ دیا تھا اور میرے گھوڑے کو دو حصے دیے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4170]
حدیث نمبر: 4098 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَخْتَرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ ، عَمَّتِهِ ، أُمِّهَا ، ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ ، الْمِقْدَادِ بْنِ عَمْرٍو
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَخْتَرِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ ، عَنْ عَمَّتِهِ ، عَنْ أُمِّهَا ، عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ عَمْرٍو ،" أَنَّهُ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ سَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ، وَلَهُ سَهْمًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مقداد بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے گھوڑے کو دو حصے دیے تھے اور انہیں ایک حصہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4171]
حدیث نمبر: 4099 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، قَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ ، يَاسِينُ بْنُ مُعَاذٍ ، الزُّهْرِيِّ ، مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ ، قَالا: نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا قَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا يَاسِينُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالُوا:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْهِمُ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّجُلِ سَهْمًا" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب، سیدنا طلحہ بن عبیداللہ اور سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھوڑے کو دو حصے دیے تھے اور آدمی کو ایک حصہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4172]
حدیث نمبر: 4100 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ ، سُلَيْمَانُ أَبُو مُعَاذٍ ، الزُّهْرِيِّ
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا سُلَيْمَانُ أَبُو مُعَاذٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4173]
حدیث نمبر: 4101 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، يَحْيَى ، أَيُّوبَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، كَثِيرٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: قَالَ يَحْيَى ، عَنْ أَيُّوبَ قَالَ لِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ كَثِيرٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَسَمَ لِمِائَتَيْ فَرَسٍ بِحُنَيْنٍ سَهْمَيْنِ سَهْمَيْنِ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ حنین کے موقع پر دو سو گھوڑوں کو دو، دو حصے دیے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4174]
حدیث نمبر: 4102 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ ، خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، ابْنُ وَهْبٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ ، نَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، بِهَذَا قَالَ" وَلِكُلِّ فَرَسٍ سَهْمَيْنِ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”ہر گھوڑے کے دو حصے تھے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4175]
حدیث نمبر: 4103 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْيَمَامِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْيَمَامِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَسْهَمَ لِلْفَارِسِ سَهْمًا، وَلِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ" ، خَالَفَهُ حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، عَنْ حَمَّادٍ، فَقَالَ:" لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھڑسوار کو ایک حصہ دیا تھا اور گھوڑے کو دو حصے دیے تھے۔ ایک اور روایت میں اس کے برعکس روایت منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”گھڑسوار کو دو حصے دیے تھے اور پیادہ شخص کو ایک حصہ دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4176]
حدیث نمبر: 4104 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، أَبِي حَرْبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، أَبِيهِ ، بَشِيرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مِحْصَنٍ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي حَرْبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ بَشِيرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مِحْصَنٍ ، قَالَ:" أَسْهَمَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَرَسِي أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ، وَلِي سَهْمًا فَأَخَذْتُ خَمْسَةَ أَسْهُمٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
بشیر بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے گھوڑے کو چار حصے دیے تھے اور مجھے ایک حصہ دیا تھا، تو مجھے پانچ حصے ملے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4177]
حدیث نمبر: 4105 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِي صَالِحٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ يَعْنِي أَبَاهُ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَاةً فَأَعْطَى الْفَارِسَ مِنَّا ثَلاثَةَ أَسْهُمٍ، وَأَعْطَى الرَّاجِلَ سَهْمًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں شریک ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سواروں کو تین حصے دیے اور پیادہ شخص کو ایک حصہ دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4178]
حدیث نمبر: 4106 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُجَمِّعُ بْنُ يَعْقُوبَ الأَنْصَارِيُّ ، أَبِي ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُجَمِّعُ بْنُ يَعْقُوبَ الأَنْصَارِيُّ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ ، قَالَ:" شَهِدْتُ الْحُدَيْبِيَةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا انْصَرَفْنَا مِنْهَا إِذَا النَّاسُ يُوجِفُونَ الأَبَاعِرَ، قَالَ: فَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ: مَا لِلنَّاسِ مَالُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَخَرَجْنَا نُوجِفُ مَعَ النَّاسِ حَتَّى وَجَدْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفًا عِنْدَ كُرَاعِ الْغَمِيمِ، فَلَمَّا اجْتَمَعَ إِلَيْهِ بَعْضُ مَا يُرِيدُ مِنَ النَّاسِ قَرَأَ عَلَيْهِمْ إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَفَتْحٌ هُوَ؟، قَالَ: إِي وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَفَتْحٌ، قَالَ: ثُمَّ قُسِمَتْ خَيْبَرُ عَلَى أَهْلِ الْحُدَيْبِيَةِ عَلَى ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا، وَكَانَ الْجَيْشُ أَلْفًا وَخَمْسَمِائَةٍ فِيهِمْ ثَلاثُمِائَةِ فَارِسٍ، قَالَ: فَكَانَ لِلْفَارِسِ سَهْمَانِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مجمع بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ حدیبیہ کے موقع پر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ شریک تھا، جب ہم وہاں سے واپس ہوئے تو لوگ اپنے اونٹوں کو دوڑانے لگے۔ بعض لوگوں نے دوسروں سے دریافت کیا: ان لوگوں کو کیا ہوا ہے، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف جا رہے ہیں؟ ہم نکلے، ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کراع الغمیم کے مقام پر ٹھہرے ہوئے پایا، آپ کی طرف جانے والے کچھ لوگ جب وہاں اکٹھے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بیشک ہم نے تمہیں واضح فتح عطا کی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے یہ دریافت کیا: کیا یہ فتح ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ فتح ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر غزوہ حدیبیہ میں شریک ہونے والوں میں غزوہ خیبر کا مال تقسیم کیا گیا۔ اس کے اٹھارہ حصے کیے گئے، لشکر کی تعداد پندرہ سو تھی، جن میں سے تین سو گھڑسوار تھے تو گھڑسواروں کو دو، دو حصے دیے گئے اور پیادہ لوگوں کو ایک، ایک حصہ دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4179]
حدیث نمبر: 4107 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أَبُو أُسَامَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالا: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" جَعَلَ لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا" ، قَالَ الرَّمَادِيُّ: كَذَا يَقُولُ ابْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ لَنَا النَّيْسَابُورِيُّ: هَذَا عِنْدِي وَهْمٌ مِنِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ، أَوْ مِنِ الرَّمَادِيِّ، لأَنَّ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ بِشْرٍ وَغَيْرَهُمَا رَوَوْهُ عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ خِلافَ هَذَا، وَقَدْ تَقَدَّمَ ذِكْرُهُ عَنْهُمَا، وَرَوَاهُ ابْنُ كَرَامَةَ، وَغَيْرُهُ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ خِلافَ هَذَا أَيْضًا، وَقَدْ تَقَدَّمَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھڑسوار کے لیے دو حصے اور پیادہ شخص کے لیے ایک حصہ مقرر کیا ہے۔ رمادی بیان کرتے ہیں: ابن نمیر نامی راوی نے اسی طرح بیان کیا ہے، لیکن میرے نزدیک یہ ابن ابی شیبہ نامی راوی کی طرف سے وہم ہے، یا رمادی نامی راوی کی طرف سے وہم ہے، کیونکہ دیگر راویوں نے اسے اس نمیر کے حوالے سے اس کے برخلاف نقل کیا ہے اور ان کے حوالے سے نقل کردہ روایت کو ہم اس سے پہلے ذکر کر چکے ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4180]
حدیث نمبر: 4108 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ أَسْهَمَ لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا" ، قَالَ أَحْمَدُ: كَذَا لَفْظُ نُعَيْمٍ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، وَالنَّاسُ يُخَالِفُونَهُ. قَالَ النَّيْسَابُورِيُّ: وَلَعَلَّ الْوَهْمَ مِنْ نُعَيْمٍ، لأَنَّ ابْنَ الْمُبَارَكِ مِنْ أَثْبَتِ النَّاسِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھڑسوار کو دو حصے دیے تھے اور پیادہ شخص کو ایک حصہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ السِّيَرِِِِِ/حدیث: 4181]