☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نکاح کا بیان← باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 138
صفحہ 7 از 7
حدیث نمبر: 3734 سنن دارقطنی
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ بُهْلُولٍ، قَالَ: قُلْتُ لِسُفْيَانَ:" يُزَوِّجُ الرَّجُلُ كَرِيمَتَهُ مِنْ ذِي الدِّينِ إِذَا لَمْ يَكُنِ الْمَنْصِبُ مِثْلَهُ؟، قَالَ: نَعَمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
اسحاق بن بہلول بیان کرتے ہیں: میں نے سفیان سے کہا: ”اگر منصب کے اعتبار سے کوئی شخص لڑکی کا ہم پلہ نہ ہو، تو کیا کوئی شخص کسی دین دار (کم تر مالی، یا خاندانی حیثیت کے مالک) شخص کے ساتھ اپنی (بہن یا بیٹی) کی شادی کر سکتا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3790]
حدیث نمبر: 3735 سنن دارقطنی
نَا الْحُسَيْنُ، نَا إِسْحَاقُ، قَالَ: سَأَلْتُ وَكِيعًا، عَنِ الْكُفْؤِ، فَقَالَ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: " الْكُفْؤُ فِي الدِّينِ وَالْمَنْصِبِ" ، قَالَ وَكِيعٌ: سَمِعْتُ أَبَا حَنِيفَةَ، يَقُولُ:" الْكُفْؤُ فِي الدِّينِ وَالْمَنْصِبِ، وَالْمَالِ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابن ابی لیلی فرماتے ہیں: دین اور منصب میں کفو کا اعتبار کیا جائے گا، وکیع بیان کرتے ہیں: میں نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دین، منصب اور مال میں کفو کا اعتبار کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3791]
حدیث نمبر: 3736 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، جَابِرٍ ، الشَّعْبِيِّ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" زَوَّجْتُ الْمِقْدَادَ وَزَيْدًا لِيَكُونَ أَشْرَفُكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَحْسَنَكُمْ خُلُقًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
شعبی روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے مقداد اور زید (کے ساتھ تمہاری خواتین کی) شادی کروائی ہے، کیونکہ اللہ کی بارگاہ میں تم میں زیادہ معزز وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3792]
حدیث نمبر: 3737 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، عِيسَى بْنُ مُحَمَّدِ النَّحَّاسِ ، ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ ، وَابْنِ سَمْعَانَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، نَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدِ النَّحَّاسِ ، نَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ ، وَابْنِ سَمْعَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أَبَا هِنْدَ مَوْلَى بَنِي بَيَاضَةَ كَانَ حَجَّامًا" فَحَجَمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَنْ صَوَّرَ اللَّهُ الإِيمَانَ فِي قَلْبِهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي هِنْدَ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْكِحُوهُ وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بنو بیاضہ کا غلام ابوہند پچھنے لگانے کا کام کرتا تھا، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پچھنے لگائے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص کسی ایسے فرد کو دیکھنا چاہتا ہو، جس کے دل میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو نقش کر دیا ہے، وہ ابوہند کو دیکھ لے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”اس کے ساتھ (اپنی رشتہ دار خاتون) کا نکاح کرو، اور اس سے رشتہ قائم کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3793]
حدیث نمبر: 3738 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ أَبَا هِنْدَ" حَجَمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْيَافُوخِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا بَنِي بَيَاضَةَ، أَنْكِحُوا أَبَا هِنْدَ وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ابوہند نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سر مبارک میں پچھنے لگائے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو بیاضہ! ابوہند کی شادی کروا دو اور (اپنی کسی لڑکی کے ساتھ) اس کی شادی کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3794]
حدیث نمبر: 3739 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّيِّبِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّيِّبِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَنْ نَوَّرَ اللَّهُ الإِيمَانَ فِي قَلْبِهِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي هِنْدَ، وَقَالَ: أَنْكِحُوهُ وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ، وَكَانَ حَجَّامًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص ایسے فرد کو دیکھنا چاہتا ہو، جس کے دل کو اللہ نے ایمان سے منور کر دیا ہو، وہ ابوہند کو دیکھ لے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی شادی کروا دو اور (اپنی کسی لڑکی کا) اس کے ساتھ رشتہ کر دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ شخص پچھنے لگانے کا کام کرتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3795]
حدیث نمبر: 3740 سنن دارقطنی
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ جَابِرٍ الرَّمْلِيُّ ، حُسَيْنُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ ، حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الأَسَدِيُّ ، الْكُمَيْتِ بْنِ زَيْدٍ ، مَذْكُورٌ ، زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ
نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ جَابِرٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا حُسَيْنُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ ، نَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الأَسَدِيُّ ، عَنِ الْكُمَيْتِ بْنِ زَيْدٍ ، حَدَّثَنِي مَذْكُورٌ مَوْلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ ، قَالَتْ:" خَطَبَنِي عِدَّةٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَأَرْسَلَتْ أُخْتِي حَمْنَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَشِيرُهُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيْنَ هِيَ مِمَّنْ يُعَلِّمُهَا كِتَابَ رَبِّهَا وَسُنَّةَ نَبِيِّهَا؟"، قَالَتْ: وَمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، فَغَضِبَتْ حَمْنَةُ غَضَبًا شَدِيدًا، وَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتُزَوِّجُ ابْنَةَ عَمِّكَ مَوْلاكَ؟، قَالَتْ: وَجَاءَتْنِي فَأَخْبَرَتْنِي فَغَضِبْتُ أَشَدَّ مِنْ غَضَبِهَا وَقُلْتُ أَشَدَّ مِنْ قَوْلِهَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ سورة الأحزاب آية 36، فَأَرْسَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَوِّجْنِي مِمَّنْ شِئْتَ، فَزَوَّجَنِي زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ فَأَخَذْتُهُ بِلِسَانِي، فَشَكَانِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ" ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: قریش سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا، تو میں نے اپنی بہن حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں بھیجا تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں مشورہ لوں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”وہ اس شخص کے ساتھ شادی کیوں نہیں کرتی، جس نے اسے اس کے پروردگار کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کی تعلیم دی ہے؟“ حمنہ نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کون شخص ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”زید بن حارثہ۔“ تو حمنہ کو غصہ آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے چچا زاد کی شادی اپنے (آزاد شدہ، سابقہ) غلام کے ساتھ کریں گے؟ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حمنہ میرے پاس آئی اور مجھے اس بارے میں بتایا، تو مجھے اس سے زیادہ غصہ آیا اور میں نے اس سے زیادہ سخت الفاظ استعمال کیے۔ تو اللہ نے یہ آیت نازل کی: ”کسی بھی مومن مرد یا عورت کو (اس بارے میں اختیار نہیں ہے) کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے میں فیصلہ دیں، تو انہیں اپنے اس معاملے میں (اس فیصلے سے مختلف کام کرنے) کا اختیار ہو۔“ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پیغام بھیجا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جس کے ساتھ چاہیں میری شادی کروا دیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ میری شادی کروا دی۔ میں نے ان کے ساتھ تیز مزاجی کا مظاہرہ کیا، تو انہوں نے میری شکایت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی بیوی کو اپنے ساتھ رکھو (یعنی اسے طلاق دینے کا نہ سوچو) اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔“ اس کے بعد انہوں نے باقی حدیث ذکر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3796]
حدیث نمبر: 3741 سنن دارقطنی
نَا ابْنُ مَخْلَدٍ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقِ، نَا عَاصِمُ بْنُ يُوسُفَ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الْجُمَحِيِّ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ أُخْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ تَحْتَ بِلالٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حنظلہ بن ابوسفیان اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بہن، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3797]
حدیث نمبر: 3742 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو بَكْرٍ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، سَلامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، قَالا: نَا سَلامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَسَبُ: الْمَالُ، وَالْكَرَمُ: التَّقْوَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حسب مال ہے، اور کرم تقویٰ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3798]
حدیث نمبر: 3743 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، بُنْدَارٌ ، مَعْدِيُّ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنُ عَجْلانَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا بُنْدَارٌ ، نَا مَعْدِيُّ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا ابْنُ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَسَبُ الْمَالُ، وَالْكَرَمُ التَّقْوَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حسب مال ہے، اور کرم تقویٰ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3799]
حدیث نمبر: 3744 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، الْمُثَنَّى ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَهَذِهِ الآيَةُ مُشْتَرَكَةٌ؟، قَالَ: أَيُّ آيَةٍ؟، قُلْتُ: وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ سورة الطلاق آية 4، الْمُطَلَّقَةُ، وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا؟، فَقَالَ: نَعَمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس آیت کا حکم طلاق یافتہ عورت اور بیوہ عورت کے لیے مشترک طور پر ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کون سی آیت؟“ میں نے کہا: (یہ آیت) ”اور حاملہ عورتوں کی عدت کا اختتام ان کے ہاں بچے کی پیدائش پر ہو گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3800]
حدیث نمبر: 3745 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نَا الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ سورة الطلاق آية 4، أَمُبْهَمَةٌ هِيَ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاثًا، أَوْ لِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، قَالَ: هِيَ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاثًا، وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا: ”اور حاملہ عورتوں کی عدت کا اختتام ان کے ہاں بچے کی پیدائش پر ہو گا۔“ یہ مبہم ہے کہ یہ تین طلاق یافتہ عورت کے لیے ہے یا بیوہ کے لیے ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تین طلاق یافتہ عورت اور بیوہ دونوں کے لیے ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3801]
حدیث نمبر: 3746 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لأَرْبَعٍ: لِمَالِهَا، وَحَسَبِهَا، وَدِينِهَا، وَجَمَالِهَا، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عورت کے ساتھ چار وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے: اس کا مال، اس کا نسب، اس کی دینداری اور اس کی خوبصورتی، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں، تم دیندار عورت (کو ترجیح دے کر) کامیابی حاصل کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3802]
حدیث نمبر: 3747 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، أَبُو الْمُطَرِّفِ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ ، أَبُو بَكْرٍ ، عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ النَّسَائِيُّ ، خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَمَّتِهِ ، أَبِي سَعِيدٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، نَا أَبُو الْمُطَرِّفِ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ النَّسَائِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمَّتِهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى ثَلاثِ خِصَالٍ: عَلَى مَالِهَا، وَدِينِهَا، وَجَمَالِهَا، فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت کے ساتھ تین وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے: اس کا مال، اس کی خوبصورتی اور اس کا دین، تو تم دیندار عورت کو ترجیح دو، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3803]
حدیث نمبر: 3748 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، أَخْبَرَنِي الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كَرَمُ الْمَرْءِ دِينُهُ، وَمُرُوءَتُهُ عَقْلُهُ، وَحَسَبُهُ خُلُقُهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی کی عزت اس کا دین ہے، اس کی بزرگی اس کی عقل ہے اور اس کی خوبی اس کا اخلاق ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3804]
حدیث نمبر: 3749 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحْسَابُ أَهْلِ الدُّنْيَا هَذَا الْمَالُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل دنیا کے نزدیک فضیلت کا معیار مال ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3805]
حدیث نمبر: 3750 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، شُعْبَةُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، زِيَادَ بْنَ حُدَيْرٍ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ زِيَادَ بْنَ حُدَيْرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، يَقُولُ:" حَسَبُ الْمَرْءِ دِينُهُ، وَمُرُوءَتُهُ خُلُقُهُ، وَأَصْلُهُ عَقْلُهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”آدمی کی فضیلت اس کا دین، اس کی مروت اور اس کا اخلاق، اور اس کی اصل (خوبی) اس کی عقل ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3806]
حدیث نمبر: 3751 سنن دارقطنی
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا أَبُو حُذَيْفَةَ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ فَائِدٍ الْعَبْسِيِّ، قَالَ: قَالَ عِمْرَانُ:" الشَّجَاعَةُ وَالْجُبْنُ، غَرَائِزُ فِي الرِّجَالِ، وَالْكَرَمُ وَالْحَسَبُ، فَكَرَمُ الرَّجُلِ دِينُهُ، وَحَسَبُهُ خُلُقُهُ، وَإِنْ كَانَ فَارِسِيًّا أَوْ نَبَطِيًّا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بہادری اور بزدلی مردوں میں سمائی ہوتی ہے، جبکہ کرم اور حسب (کی بھی یہی صورت ہے)، آدمی کا کرم اس کا دین ہے، اور آدمی کا حسب اس کا اخلاق ہے، خواہ وہ کوئی ایرانی شخص ہو یا شامی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3807]